انجینئر رشید کو تہاڑ جیل میں سخت ہراساں کیا جا رہا ہے، اے آئی پی
اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT
بیان میں کہا گیا کہ انجینئر رشید کو محض اس وجہ سے ہراساں کیا گیا کیونکہ انہوں نے تذلیل اور تشدد کا نشانہ بنانے کے حوالے سے جیل سپرنٹنڈنٹ کے خلاف اپنی شکایت واپس لینے سے انکار کر دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں عوامی اتحاد پارٹی (اے آئی پی) نے کہا ہے کہ نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں غیر قانونی طور پر نظر بند تنظیم کے کے صدر اور رکن بھارتی پارلیمنٹ انجینئر رشید کو سخت ہراساں کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق اے آئی پی نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ جیل حکام نے انجینئر رشید کو 18 اور 19 ستمبر کو سخت ہراساں کیا۔ بیان میں کہا گیا کہ انجینئر رشید کو محض اس وجہ سے ہراساں کیا گیا کیونکہ انہوں نے تذلیل اور تشدد کا نشانہ بنانے کے حوالے سے جیل سپرنٹنڈنٹ کے خلاف اپنی شکایت واپس لینے سے انکار کر دیا ہے۔ پارٹی کے ترجمان انعام النبی نے کہا کہ سنگین جرائم میں ملوث دو قیدیوں نے انجینئر رشید پر 31 اگست کو قاتلانہ حملہ کیا تھا۔ جیل سپرنٹنڈنٹ نے واقعے کی شکایت اعلیٰ حکام تک پہنچانے کے بجائے اسے دبانے کی کوشش کی۔ جیل سپرنٹنڈنٹ نے انجینئر رشید کے وکیل ایڈووکیٹ حسنین خواجہ سے ملاقات نہیں کی اور انہیں ڈیڑھ گھنٹے سے زائد وقت تک انتظار کرایا۔ بعد ازاں اگلے روز نصف درجن اہلکار انجینئر رشید کے سیل میں داخل ہو گئے اور انہیں سخت ہراساں کیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: انجینئر رشید کو سخت ہراساں کیا جیل سپرنٹنڈنٹ
پڑھیں:
چاندی کی قیمت میں کمی، فی تولہ 61 روپے سستی ہو گئی
کراچی: ملک بھر کے صرافہ بازاروں میں چاندی کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد فی تولہ چاندی مزید سستی ہو گئی۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی 61 روپے کمی کے بعد 6 ہزار 309 روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔
مارکیٹ ماہرین کے مطابق عالمی منڈی میں قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں آنے والے اتار چڑھاؤ کے اثرات مقامی صرافہ بازار پر بھی مرتب ہو رہے ہیں، جس کے باعث چاندی کی قیمت میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔
تاجروں کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں ردوبدل اور ڈالر کی قدر میں تبدیلی مقامی سطح پر قیمتی دھاتوں کی قیمتوں پر براہِ راست اثر انداز ہوتی ہے، اسی لیے آنے والے دنوں میں بھی قیمتوں میں مزید تبدیلی کا امکان موجود ہے۔