روس کے یوکرین کے توانائی نظام اور رہائشی عمارتوں پر درجنوں میزائل اور ڈرون حملے، 6 افراد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 9th, November 2025 GMT
روس کے یوکرین کے توانائی نظام اور رہائشی عمارتوں پر درجنوں میزائل اور ڈرون حملے، 6 افراد ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 9 November, 2025 سب نیوز
کیف:(آئی پی ایس) روس کی جانب سے یوکرین کے توانائی کے انفرااسٹرکچر اور رہائشی عمارتوں پر درجنوں میزائل اور ڈرون حملوں کے نتیجے میں کم از کم 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
یوکرینی حکام کے مطابق روس کی جانب سےDnipro شہر میں ایک رہائشی عمارت پر حملے میں 2 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوئے، جبکہZaporizhzhia میں 3 افراد جان سے گئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ روس کی جانب سے یوکرین بھر میں 25 مقامات کو نشانہ بنایا گیا، جن میں دارالحکومت کیف بھی شامل ہے۔
یوکرینی وزیراعظم نے بتایا کہ خارکیف اور کیف کے علاقوں میں بڑی توانائی تنصیبات کو نقصان پہنچا ہے، حملوں کے بعد کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی ہے تاہم بحالی کا کام جاری ہے۔
یوکرینی فضائیہ کے مطابق روس نے رات کے وقت 450 سے زائد ڈرونز اور 45 میزائل داغے، جن میں سے 9 میزائل اور 406 ڈرونز تباہ کر دیے گئے۔
ادھر روسی وزارتِ دفاع نے دعویٰ کیا کہ اس کی افواج نے 79 یوکرینی ڈرونز کو مار گرایا۔
یوکرینی وزارتِ توانائی نے کہا کہDnipro سمیت متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔
روسی حکام کا مؤقف ہے کہ توانائی کے مراکز پر حملے یوکرینی فوجی صلاحیتوں کو کمزور کرنے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق یوکرینی صدر وولودیمیر زیلینسکی نے کہا کہ ان حملوں کے بعد روس پر توانائی کے شعبے پر مغربی پابندیوں میں کوئی نرمی نہیں ہونی چاہیے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرامریکا کی نئی ویزا پالیسی، موٹاپا اور ذیابیطس میں مبتلا افراد کا داخلہ بند امریکا کی نئی ویزا پالیسی، موٹاپا اور ذیابیطس میں مبتلا افراد کا داخلہ بند ایران میکسیکو میں اسرائیل کے سفیر کو قتل کرنے کی سازش کر رہا تھا، امریکا کا الزام آذری یوم فتح: پاکستان اور ترکیہ کا ساتھ کبھی فراموش نہیں کیا جا سکے گا: صدر آذربائیجان اسرائیلی آرمی چیف کا فوج کو غزہ میں تمام سرنگوں کو فوری تباہ کرنےکا حکم غزہ میں نسل کشی،ترکیہ نےنیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے امریکا نے شامی صدر کا نام عالمی دہشت گردوں کی فہرست سے نکال دیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: افراد ہلاک میزائل اور
پڑھیں:
امریکا نے ہنگری کو روسی توانائی خریدنے کی ایک سالہ رعایت دے دی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
امریکا نے ہنگری کو روسی تیل اور گیس کی خریداری پر عائد پابندیوں سے ایک سال کے لیے استثنیٰ دے دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس کے ایک اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ہنگری کو یہ رعایت مخصوص شرائط کے تحت دی گئی ہے۔
اہلکار کے مطابق ہنگری نے تقریباً 600 ملین ڈالر مالیت کی امریکی قدرتی گیس خریدنے کا وعدہ کیا ہے۔ اس پیش رفت کو امریکا اور ہنگری کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعلقات مضبوط بنانے کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ہنگری کے وزیراعظم وکٹر اوربن کے درمیان وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں توانائی کے شعبے میں تعاون، خصوصاً امریکی قدرتی گیس کی خریداری پر بات چیت کی گئی۔
واضح رہے کہ امریکا نے یوکرین جنگ کے بعد روس سے تیل اور گیس خریدنے والے ممالک پر پابندیاں عائد کر رکھی ہیں، تاہم ہنگری کو اس فیصلے سے عارضی طور پر مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔