مانگنے والا سلسلہ اب بند ہوجانا چاہیے، وزیر اعلیٰ پنجاب
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ مانگنے والا سلسلہ اب بند ہوجانا چاہیے۔
فیصل آباد میں تقریب سے خطاب میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایک بار پھر مخالفین کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ آپ کے پاس ہرچیز کا حل کشکول لیکر کھڑے ہوجانا ہے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ این ایف سی کے پیسے سب کو یکساں ملتے ہیں، آپ اپنے پیسے کہاں لگاتے ہیں؟
انہوں نے کہا کہ ہر چیز کا علاج بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام نہیں ہوتا۔
وزیراعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب نہریں نکالنے کی بات کرے تو تکلیف ہوجاتی ہے، پانی چوری نہیں کرنا تھا، چولستان کی زمین کو آباد کرنا تھا۔
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پنجاب کو سیلاب میں ڈبونے والی مریم نواز کیساتھ عوام نہیں کھڑے: ندیم افضل چن
ندیم افضل چن—فائل فوٹوپاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات ندیم افضل چن کا کہنا ہے کہ پنجاب کو سیلاب میں ڈبونے والی مریم نواز کے ساتھ صوبے کے عوام نہیں کھڑے۔
یہ بات انہوں نے لاہور سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔
وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پیپلز پارٹی رہنما ندیم افضل چن کے بیان پر اپنے ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔
ندیم افضل چن کا مزید کہنا ہے کہ پنجاب کی سیکڑوں کلو میٹر اراضی پانی میں ڈوبی ہوئی ہے، اسکول، اسپتال اور سڑکیں ابھی تک سیلاب میں ڈوبی ہوئی ہیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات کا یہ بھی کہنا ہے کہ پنجاب کےعوام جلسے نہیں، لوکل گورنمٹ کےالیکشن مانگتے ہیں۔