مریم نواز کا خطاب نفرت اور تفرقہ انگیز تھا، شرجیل میمن
اشاعت کی تاریخ: 29th, September 2025 GMT
سندھ کے سینئر وزیر برائے اطلاعات و نشریات، ٹرانسپورٹ اور ماس ٹرانزٹ شرجیل میمن نے مریم نواز کے بیان کو نفرت اور تفرقہ انگیز قرار دے دیا۔
شرجیل میمن نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر مریم نواز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آج پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ کی تقریر پر گہری مایوسی ہوئی، وزیر اعلٰی پنجاب کی تقریر تفرقہ انگیز اور نفرت انگیز بیانات سے بھری ہوئی تھی، یہ بالکل توقع کے خلاف تھا۔
انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر کل اپنی پریس کانفرنس میں بات کروں گا۔ ساتھ رہیے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی میں آئندہ ہفتے سے ڈبل ڈیکر، نئی ای وی بسیں چلانے کا فیصلہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں آئندہ ہفتے سے ڈبل ڈیکر بسیں اور نئی ای وی بسیں چلانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے سندھ کے دیگر اضلاع میں بھی پیپلز بس سروس کے نئے روٹس شروع کرنے کا اعلان کردیا۔محکمہ ٹرانسپورٹ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ امید ہے ڈبل ڈیکر اور نئی ای وی بسیں آئندہ ہفتے تک کراچی پہنچ جائیں گی۔شرجیل میمن نے کہا کہ دسمبر تک ای وی ٹیکسی شروع کرنا اور مزید 500 بسیں لاناچاہتے ہیں۔صوبائی وزیر شرجیل میمن نے ٹرانسپورٹ حکام کو نئے بس روٹس کیلئے تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ یلو لائن بی آر ٹی جلد مکمل کرنا چاہتی ہے۔