ڈنمارک میں ڈرون اڑانے پر ایک ہفتے کے لیے پابندی عائد
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250930-06-11
کوپن ہیگن (انٹرنیشنل ڈیسک) ڈنمارک کی حکومت نے رواں ہفتے ملک بھر میں تمام شہری ڈرون پروازوں پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کردیا۔ یہ اقدام یورپی یونین سمٹ کے دوران سیکورٹی کی یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے، جس میں یورپی ممالک کے سربراہان شریک ہوں گے۔ ٹرانسپورٹ منسٹر تھامس ڈینیل سن نے کہا کہ جمعہ کے روز تک ڈنمارک کی فضائی حدود میں کوئی بھی شہری ڈرون نہیں اڑایا جا سکے گا۔ وزارت کے مطابق پابندی کی خلاف ورزی پر جرمانہ یا 2سال تک قید کی سزا دی جا سکتی ہے۔ یہ اقدام اس وقت کیا گیا ہے جب 22 ستمبر سے ڈنمارک کے مختلف شہروں میں مشکوک ڈرون دیکھے گئے تھے، جن کے باعث کئی ہوائی اڈے بھی بند کرنا پڑے۔ حکام نے روسی مداخلت کے شبے کا اظہار کیا تاہم ماسکو نے اس الزام کو مسترد کر دیا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
بابر شہزاد ترک :اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے دفتری نظم و ضبط سے متعلق نیا سرکلر جاری کرتے ہوئے تمام افسران اور اہلکاروں کو مقررہ دفتری اوقات کی سختی سے پابندی کرنے کی ہدایت کر دی ۔
سرکلر کے مطابق صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک کے اوقاتِ کار پر عمل درآمد لازم ہوگا۔
سرکلرکے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نےبائیومیٹرک حاضری یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے جبکہ افسران و اہلکاروں کو لاؤنج سوٹ یا شلوار قمیض کے ساتھ ویسٹ کوٹ پہننے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سرکلرکے مطابق دفتری راہداریوں میں شور اور بلند آواز میں گفتگو سے گریز کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے احکامات پر عملدرآمد کیلئے باضابطہ سرکلر جاری کر دیاہے۔