میرانشاہ سے تحصیل دتہ خیل تک کرفیو نافذکردیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250930-08-5
میرانشاہ (صباح نیوز) شمالی وزیرستان میں میرانشاہ سے تحصیل دتہ خیل تک کرفیو نافذکردیا گیا ۔نوٹیفکیشن کے مطابق کرفیو دوپہر 3 بجے تک نافذ کیا گیا تاہم بنوں۔ میرانشاہ مین روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھلا ہے۔انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ کرفیو کے اوقات میں نقل و حرکت سے گریز کریں۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کوئٹہ میں موبائل فون ڈیٹا سروس کی بندش میں توسیع
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کوئٹہ : بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں موبائل فون ڈیٹا سروس مزید2 دن کےلئے معطل کر دی گئی ہے۔
محکمہ داخلہ بلو چستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق موبائل فون ڈیٹا سروس کی بندش کو 18 نومبر تک توسیع دی گئی ہے ۔
صوبائی حکومت کے اقدام سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ حکام کا کہنا ہے کہ موبائل ڈیٹا سروس سیکورٹی خدشات کے باعث بند کی گئی ہے ۔