Express News:
2025-10-04@16:48:31 GMT

ایل پی جی گیس کی قیمت میں بڑی کمی

اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے عوام کو خوشخبری سناتے ہوئے ایل پی جی گیس کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اوگرا نے  ایل پی جی کی قیمت میں 6 روپے 70 پیسے فی کلو کمی کرتے ہوئے ماہ اکتوبر کے لیے فی کلو گیس کی قیمت 207 روپے 49 پیسے مقرر کردی۔

حالیہ کمی کے بعد 11.8 کلو گرام کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 2448 روپے ہوجائے گی۔

اوگرا کی جانب سے ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ جس کا اطلاق رات بارہ بجے سے ہوگا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ایل پی جی کی قیمت

پڑھیں:

مسلسل اضافے کے بعد پاکستان میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد اب کمی دیکھنے میں آ رہی ہے،  پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2500 روپے کمی ہو گئی ہے۔

ملک میں فی تولہ سونا 2500 روپے کمی کے بعد 407778 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 2144 روپے کمی کے بعد 349603 روپے کا ہو گیاہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 320481 روپے ہوگئی۔

جبکہ عالمی بازار میں سونا 25 ڈالر کمی کے بعد 3865 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 3500 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد سونا ریکارڈ سطح سے بھی اوپر پہنچ گیا اور فی تولہ سونا 4 لاکھ 10 ہزار سے بھی متجاوز کر گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ڈالر سونے کی قیمت سونے کی قیمت میں اضافہ سونے کی قیمت میں کمی فی تولہ سونا

متعلقہ مضامین

  • سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 7 ہزار 778 روپے پر برقرار
  • عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مستحکم
  • بچوں کے کھلونے کی قیمت اور خصوصیات نے سب کو دنگ کردیا
  • کراچی میں دودھ 40 روپے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان، صارفین پریشان
  • سونے کی قیمت میں کمی چاندی مزید مہنگا
  • کراچی میں دودھ کی قیمت میں فی لیٹر 40 روپے تک اضافے کا امکان
  • سندھ میں گندم وافر ذخائر کے باوجود آٹے کی قیمتوں میں اضافہ
  • مسلسل اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی آگئی
  • مسلسل اضافے کے بعد پاکستان میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
  • ایک تولہ سونا4لاکھ10ہزار روپے کی نئی ریکارڈ سطح پر