سعودی شہر جدہ معیار زندگی کے لحاظ سے عرب دنیا کا دوسرا بہترین شہر قرار
اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب کے شہر جدہ کو معیارِ زندگی انڈیکس میں دنیا کے بہترین شہروں میں چوہترواں جبکہ عرب ممالک میں دوسرا بہترین شہر قرار دے دیا گیا۔ جدہ سعودی عرب کا سب سے ہائی رینکنگ شہر جبکہ عمانی دارالحکومت مسقط کے بعد دوسرا بہترین شہر ہے۔ اس کامیابی کی بڑی وجہ تحفظ ، صحت کی سہولیات ، انفراسٹرکچر کی ترقی اور جدید عوامی سہولیات کی فراہمی ہے جو مقامی رہائشیوں اور باہر سے آنے والوں کو خدمات فراہم کرتے ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بہترین شہر
پڑھیں:
اسپین میں بارش اور سیلاب سے تباہی ‘ امداد کے لیے فوج طلب
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
میڈرڈ (انٹرنیشنل ڈیسک) اسپین کے سیاحتی جزیرے ابیزا میں خوفناک طوفان اور سیلاب سے نظام زندگی مفلوج ہوگیا، جب کہ حکومت نے صورتحال پر قابو پانے کے لیے فوج کو طلب کرلیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ابیزا کے ہوائی اڈے پر نکاسی آب نہ ہونے سے سیکورٹی چیک ایریا کی چھت لیک ہوگئی اور بارش کا پانی ائرپورٹ کے اندرونی حصے میں کھڑا ہوگیا۔ ابیزا کی متعدد سڑکیں سیلاب میں کئی فٹ تک ڈوب گئیں، جن میں ہوائی اڈے کی طرف جانے والی مرکزی سڑک اور داخلی راستے شامل ہیں۔ اس دوران ٹریفک کا نظام بھی متاثر ہوا اور جگہ جگہ گاڑیاں بہتی ہوئی دکھائی دیں۔