آئی ایم ایف شرط پر 5 سال سے زائد پرانی گاڑیوں کی امپورٹ کی اجازت
اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT
حکومت نے آئی ایم ایف کی شرط پر 5 سال سے زائد پرانی گاڑیوں کی کمرشل امپورٹ کی اجازت دے دی، اس سلسلے میں باضابطہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔نوٹیفیکیشن کے مطابق امپورٹ پالیسی آرڈر میں ترمیم کرتے ہوئے پاکستان کسٹم ٹیرف کوڈز کے تحت نئی کیٹیگریز کھول دی گئی ہیں۔کسٹم ٹیرف کوڈ 8702 اور 8703 کے تحت سیڈان گاڑیوں کی کمرشل امپورٹ ممکن ہوگی، کسٹم ٹیرف کوڈ 8704 کے تحت لائٹ کمرشل گاڑیاں اور وینز درآمد کی جا سکیں گی جبکہ کسٹم ٹیرف کوڈ 8711 کے تحت دیگر گاڑیوں کی امپورٹ کی اجازت دی گئی ہے۔حکومت نے واضح کیا ہے کہ پرانی گاڑیوں کی امپورٹ کمرشل بنیادوں پر صرف بینکنگ چینلز کے ذریعے ہوگی جبکہ ایف بی آر 5 سال پرانی گاڑیوں پر 40 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کرنے کا الگ نوٹیفیکیشن جاری کرے گا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پرانی گاڑیوں کسٹم ٹیرف گاڑیوں کی کے تحت
پڑھیں:
چمن سرحد پر ڈرائیوروں کی مشکلات بڑھ گئیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251118-08-9
چمن (صباح نیوز) چمن سرحد پر ڈرائیوروں کی مشکلات بڑھ گئیں۔ افغان مہاجرین کو چھوڑ کر واپس آنے والی گاڑیوں کو چیکنگ کے نام پر ایک ہفتے سے زائد روکا جاتا ہے، جس سے ڈرائیور سخت تکلیف اور پریشانی میں مبتلا ہیں۔ ڈرائیوروں کا کہنا ہے کہ پانچ سے چھ سو گاڑیاں افغانستان میں پھنس چکی ہیں لیکن حکام روزانہ صرف 30 سے 40 گاڑیوں کو پاکستان میں داخل ہونے دیتے ہیں، جبکہ چمن سے سینکڑوں گاڑیاں معمول کے مطابق پاکستان میں داخل ہو رہی ہیں۔ متاثرہ ڈرائیوروں نے حکومت سے فوری نوٹس لینے اور بلاجواز چیکنگ ختم کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ ٹرانسپورٹ اور تجارت کا نظام بحال ہوسکے۔