بانی پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ کو کابینہ میں ردوبدل کا اختیار دیا تھا: محمد علی سیف
اشاعت کی تاریخ: 2nd, October 2025 GMT
---فائل فوٹو
مشیرِ اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ کے پی کو حکومتی کارکردگی مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی، انہوں نے علی امین گنڈاپور کو کابینہ میں ردوبدل کا اختیار دیا تھا۔
بیرسٹر محمد علی سیف نے اپنے بیان میں کہا کہ کابینہ میں ردوبدل بانی پی ٹی آئی کے وژن کو آگے بڑھانے کے لیے کی گئی ہے، سیاسی رنگ دے کر مخالفت کرنے والے دراصل بانی پی ٹی آئی کے وژن کے مخالف ہیں۔
بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ حکومتی کارکردگی کو مزید مؤثر بنانے کے لیے کابینہ میں تبدیلی کی گئی ہے۔
پشاور خیبر پختونخوا میں 2 وزراء کے استعفوں کے بعد 10.
انہوں نے مزید کہا کہ کابینہ میں تبدیلی وزیراعلیٰ کا صوابدیدی اختیار ہے، کسی بھی وقت ردوبدل کرسکتے ہیں، موجودہ حالات میں بہترین ٹیم تشکیل دینا وقت کی ضرورت ہے۔
بیرسٹر سیف نے یہ بھی کہا کہ عوام کو بہتر سہولتیں فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، کابینہ میں ردوبدل ایک مثبت اور جمہوری عمل ہے۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کابینہ میں ردوبدل بانی پی ٹی
پڑھیں:
جھل مگسی، ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی شوریٰ کا اجلاس، نئی کابینہ کا انتخاب
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سہیل اکبر شیرازی نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم ایک الٰہی و انقلابی تنظیم ہے۔ جسکا بنیادی مقصد دین اسلام اور انسانیت کی خدمت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع جھل مگسی کی ضلعی شوریٰ کا اہم اجلاس ورکنگ کمیٹی کے رکن علامہ سہیل اکبر شیرازی کی زیر نگرانی منعقد ہوا، جس میں تحصیل جھل مگسی و تحصیل گنداواہ کے یونٹس اور ضلعی کابینہ کے ذمہ داران نے بھرپور شرکت کی۔ اجلاس کے دوران تحصیل اور ضلعی سطح کے انتخابات منعقد ہوئے جن میں میر اکبر زہری کو تین سال کے لیے تحصیل صدر جھل مگسی، جبکہ سید وفا عباس نقوی کو آئندہ تین سال کے لیے ضلع جھل مگسی کا صدر منتخب کر لیا گیا۔ جبکہ ضلع جھل مگسی کے نو منتخب صدر نے اپنی کابینہ کا اعلان کرتے ہوئے سید عنایت حسین شاہ نقوی کو سینئر نائب صدر، سید زاہد حسین شاہ حسینی کو نائب صدر، سید سلامت حسین شاہ نقوی کو جنرل سیکرٹری، سید اسد اللہ شاہ حسینی کو سیکرٹری تنظیم سازی اور حسین بخش مگسی کو سیکرٹری تعلیم مقرر کیا۔
اجلاس میں مجلس علماء مکتب اہل بیت صوبہ بلوچستان کے رہنماء مولانا علی نواز عرفانی، مجلس وحدت مسلمین جنوبی بلوچستان کے رہنماء سید گلزار شاہ نقوی، ڈویژنل صدر یوتھ ونگ سید خورشید شاہ نقوی اور صدر وحدت ایمپلائز جھل مگسی حبیب اللہ حیدری نے بھی شرکت کی۔ ایم ڈبلیو ایم جنوبی بلوچستان کے ورکنگ کمیٹی کے رکن علامہ سہیل اکبر شیرازی نے نئے نو منتخب کابینہ سے حلف لیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سہیل اکبر شیرازی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین ایک الٰہی و انقلابی تنظیم ہے۔ جس کا بنیادی مقصد دین اسلام اور انسانیت کی خدمت ہے۔ ظلم اور ظالم کے خلاف آواز حق بلند کرنا ہمارا مشن ہے، اور امید ہے کہ نئی کابینہ اپنی ذمہ داریاں بہترین انداز میں ادا کرے گی۔