ایشز سیریز میں اسپنر کے بغیر کھیلنابڑی غلطی ہوگی،نیتھن لیون
اشاعت کی تاریخ: 2nd, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سڈنی (اسپورٹس ڈیسک)آسٹریلیا کے تجربہ کار آف اسپنر نیتھن لیون نے انگلینڈ کو خبردار کیا ہے کہ اگر وہ آئندہ ایشز سیریز میں اسپنر کے بغیر میدان میں اترے، تو یہ ان کی بڑی غلطی ہوگی۔ نیتھن لیون، 139 ٹیسٹ میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کر چکے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ اگرچہ پرتھ اور برسبین کی وکٹیں روایتی طور پر بانس والی ہوتی ہیں، مگر اسپنر کی موجودگی میچ کی رفتار میں اہم فرق ڈال سکتی ہے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میرے نزدیک ہر ٹیم میں ایک سپنر ہونا چاہیے کیونکہ وہ کھیل کے ٹیمپو کو بدلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اگر کسی اسپنر کی مہارت ان وکٹوں سے میل کھاتی ہو تو وہ آسٹریلیا میں بھی موثر کردار ادا کر سکتا ہے۔ انگلینڈ نے گزشتہ ہفتے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا تھا، جس میں زیادہ تر فاسٹ بولر شامل ہیں، جن میں جوفرا آرچر، گس ایٹکنسن، جوش ٹنگ، برائڈن کارس اور مارک ووڈ شامل ہیں، جبکہ بین اسٹوکس اور میتھیو پاٹس سپورٹ فراہم کریں گے۔ سپن بالنگ کے شعبے میں صرف ایک خصوصی سپنر، شعیب بشیر، کو منتخب کیا گیا ہے جبکہ آل رائو نڈر ول جیکس ان کے متبادل کے طور پر اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ نیتھن لیون نے کہا کہ سچ کہوں تو انگلینڈ کی ٹیم وہی ہے جس کی ہمیں توقع تھی، مکمل طور پر جارحانہ فاسٹ بولروں پر مشتمل۔ آسٹریلیا میں غیر ملکی اسپنرز کی کارکردگی اکثر متاثر کن نہیں رہی، یہی وجہ ہے کہ پرتھ میں انگلینڈ کے آل-پیس حملے کی توقع کی جا رہی ہے، لیکن لیون کاکہنا ہے کہ اسپنرز کو نظرانداز کرنا نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ا سٹریلیا
پڑھیں:
سہ ملکی سیریز: افتتاحی میچ میں آج پاکستان اور زمبابوے کا آمنا سامنا ہوگا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ٹی ٹوئنٹی ٹرائی نیشن سیریز آج راولپنڈی میں شروع ہو رہی ہے، جس کا افتتاحی میچ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کھیلا جائے گا۔
ایونٹ کی ٹرافی کی رونمائی کے موقع پر پاکستان، زمبابوے اور سری لنکا کے کپتان موجود تھے۔
پاکستان ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ سیریز میں سخت مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ٹیم مینجمنٹ نئے کھلاڑیوں کو موقع دینے کی کوشش کرے گی، جبکہ اسکواڈ میں ایسے آل راؤنڈرز شامل ہیں جو بیٹنگ اور بولنگ دونوں میں بہتر کارکردگی دکھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
زمبابوے کے کپتان سکندر رضا کا کہنا تھا کہ ان کی کوشش فائنل تک رسائی حاصل کرنا ہے، جبکہ سری لنکا کے کپتان دسُون شناکا نے کہا کہ ٹیم ہر طرح کے چیلنج کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہے۔
واضح رہے کہ سری لنکا کے دو کھلاڑی بیماری کے باعث سہ ملکی سیریز میں شرکت کیے بغیر ہی وطن واپس جانے کا فیصلہ کر چکے ہیں۔ سری لنکن کرکٹ بورڈ کے مطابق ٹیم کے کپتان چریتھ اسالنکا اور فاسٹ بولر اسیتھا فرنینڈو کی روانگی کی تصدیق کر دی گئی ہے۔