شناختی کارڈ کی منسوخی ہو گئی آسان
اشاعت کی تاریخ: 5th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نادرا کے حالیہ اقدامات کے مثبت اثرات سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں۔ وفات کے اندراج کے عمل میں نہ صرف شفافیت بڑھی ہے بلکہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس رجحان میں چھ گنا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا ہے۔
پاکستان میں عام طور پر دیکھا گیا ہے کہ شہری اپنے قریبی عزیزوں کی وفات کے بعد بروقت اندراج نہیں کراتے یا مرحوم کا شناختی کارڈ نادرا سے منسوخ نہیں کرواتے، جس کے باعث وراثت، پنشن اور دیگر قانونی معاملات میں پیچیدگیاں پیدا ہوتی ہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر نادرا نے اس مسئلے کے حل کے لیے جامع اصلاحات متعارف کرائی ہیں۔ سب سے نمایاں قدم وفات کی صورت میں شناختی کارڈ کی منسوخی کی فیس کا خاتمہ ہے تاکہ شہری اس عمل میں کسی مالی رکاوٹ کے بغیر کارروائی مکمل کرسکیں۔ نادرا نے صوبائی سول رجسٹریشن مینجمنٹ سسٹم (CRMS) کے ساتھ ڈیٹا شیئرنگ کے نظام کو مزید مضبوط بنایا ہے اور وفات کی بائیومیٹرک تصدیق کو لازمی قرار دیا ہے، جس سے جعلی یا غلط اندراجات میں نمایاں کمی آئی ہے۔
حکام کے مطابق نظام کے آغاز میں کچھ مشکلات ضرور پیش آئیں، تاہم نتائج انتہائی حوصلہ افزا ہیں۔ اموات کے اندراج میں نمایاں بہتری اور خاندانی ریکارڈ کی درستگی میں اضافہ ہوا ہے۔
نادرا نے پاک آئی ڈی ایپ میں بھی شہریوں کے لیے نئی سہولیات شامل کی ہیں۔ اب شہری اپنے قریبی رشتہ دار کی وفات کے بعد اسی ایپ کے ذریعے شناختی کارڈ کی منسوخی کی درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔
پنجاب کے تین اضلاع میں بطورِ پائلٹ پراجیکٹ، وفات کے اندراج کی سہولت بھی پاک آئی ڈی ایپ پر فراہم کر دی گئی ہے، جب کہ آئندہ مرحلے میں پیدائش، شادی، طلاق اور وفات کے اندراج کی سہولت ملک بھر میں دستیاب ہوگی۔
مزید برآں، نادرا نے ایپ میں خاندانی ریکارڈ دیکھنے اور غلطیوں کی نشاندہی کی مفت سہولت بھی متعارف کرائی ہے۔ ادارے نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی زندگی کے تمام اہم واقعات کو بروقت رجسٹر کرائیں اور خاندانی ریکارڈ کو تازہ رکھیں تاکہ ایک درست، شفاف اور مستند قومی ڈیٹا بیس تشکیل دیا جا سکے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: شناختی کارڈ کے اندراج وفات کے کارڈ کی
پڑھیں:
قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کے بعد قادر آباد بیراج پر اونچے جبکہ مرالہ اور خانکی بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق ہیڈ مرالہ پر پانی کی آمد ایک لاکھ 95 ہزار 856 کیوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں درمیانے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔
خانکی بیراج پر پانی کی آمد ایک لاکھ 65 ہزار 438 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں نچلے سے درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔