وزیرِ اعظم شہباز شریف ملائیشیا پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 5th, October 2025 GMT
ویب ڈیسک : وزیرِ اعظم شہباز شریف ملائیشیا کے دو روزہ سرکاری دورے پر کوالالمپور پہنچ گئے۔
وزیرِ اعظم پاکستان ملائیشیا کے وزیرِ اعظم انور ابراہیم کی دعوت پر ملائیشیا کا دورہ کر رہے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف اپنے دورے کے دوران ملائیشیا کے وزیرِ اعظم سے ملاقات کریں گے جبکہ دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر بھی بات چیت ہو گی۔ اس کے علاوہ دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط بھی ہوں گے۔
کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللّٰہ تارڑ اور وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی طارق فاطمی وزیرِ اعظم کے ہمراہ ہیں۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
شہباز شریف کا آزاد کشمیر کے نو منتحب وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ، ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی
ویب ڈیسک :وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر کے نو منتخب وزیراعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھور کو ٹیلی فون کرکے مبارکباد دی۔
وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر کے نو منتخب وزیر اعظم فیصل راٹھور کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام کی ترقی و خوشحالی وفاقی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کے عوام کی فلاح و بہبود، معاشی ترقی و خوشحالی اور امن و سلامتی کے لیےآزاد کشمیر حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہیں،آزادکشمیر کی حکومت کے لیے وفاقی حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔
صوبہ بھر میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کا سلسلہ تیزی سے جاری