صمود فلوٹیلا میں ہم نے پاکستان کی بھرپور نمائندگی کی، پاکستان پہنچنے والے کارکن کی میڈیا سے گفتگو
اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT
فلسطینیوں سے اظہار ہمدردی کے لیے غزہ جانے والے بحری بیڑے صمود فلوٹیلا میں شامل پاکستانی سماجی کارکن سید عزیر نظامی نے جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ میں میڈیا سے گفتگو کی۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ غزہ کے لیے جو کرسکتے تھے کیا، ہمارے لیے پاکستان کے عوام، مذہبی تنظیموں اور جماعت اسلامی نے بھرپور آواز اٹھائی، جب بھی انسانیت کو اندوہناک حادثوں کا سامنا ہوا، اہل پاکستان نے آواز بلند کی۔
یہ بھی پڑھیے: اسرائیل کے ہاتھوں گرفتار ’گلوبل صمود فلوٹیلا‘ کے اطالوی رکن نے اسلام قبول کرلیا
سید عزیز نظامی نے کہا کہ یہ معاملہ اب رکنے والا نہیں ہے، لگ رہا تھا جیسے غزہ کا مسئلہ معمول بنتا جارہا ہے ایسے میں صمود فلوٹیلا روانہ ہوگیا جو ایک پرامن مشن تھا، ہم نے پاکستان کی بھرپور نمائندگی کی۔
یہ بھی پڑھیے: صمود فلوٹیلا کے گرفتار پاکستانی کارکنوں کی واپسی کے لیے کوششیں کررہے ہیں، دفتر خارجہ
انہوں نے تمام حلقوں سے سینیٹر مشتاق احمد کی رہائی ممکن بنانے کے لیے کوشش کرنے کی اپیل کی اور فلسطینیوں کی حمایت آئندہ بھی جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنی زندگی اہل غزہ کے لیے وقف کردی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسرائیل صمود فلوٹیلا غزہ فلسطین.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسرائیل صمود فلوٹیلا فلسطین صمود فلوٹیلا کے لیے
پڑھیں:
فلسطینی اتھارٹی کا غزہ سے متعلق اقوام متحدہ کی قرارداد کا بھرپور خیرمقدم
وزارت خارجہ فلسطینی اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی نئی قرارداد تاریخ ساز پیشرفت ہے، قرارداد غزہ میں مستقل اور جامع جنگ بندی کی ضمانت دیتی ہے، قرارداد فلسطینی عوام کے حق خود ارادیت اور آزاد و خود مختار ریاست کے قیام کی بین الاقوامی توثیق بھی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطینی اتھارٹی نے غزہ سے متعلق اقوام متحدہ کی قرارداد کا بھرپور خیرمقدم کیا ہے۔ وزارت خارجہ فلسطینی اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی نئی قرارداد تاریخ ساز پیشرفت ہے، قرارداد غزہ میں مستقل اور جامع جنگ بندی کی ضمانت دیتی ہے، قرارداد فلسطینی عوام کے حق خود ارادیت اور آزاد و خود مختار ریاست کے قیام کی بین الاقوامی توثیق بھی ہے۔
فلسطینی اتھارٹی کا مزید کہنا ہے کہ قرارداد پر فوری عملدرآمد ہی غزہ میں بے گناہ شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنا سکتا ہے، قرارداد کا نفاذ جبری بے دخلی کو روکنے کیلئے نہایت ضروری ہے، قرارداد پر عملدرآمد دو ریاستی حل کو مضبوط بنانے کیلئے فیصلہ کن حیثیت رکھتا ہے۔ وزارت خارجہ فلسطینی اتھارٹی نے کہا کہ قرارداد کے حق میں ووٹ دینے والے ملکوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔