انسداد دہشتگردی عدالت کا عمر ایوب، زرتاج گل، شیخ وقاص اکرم کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT
اسلام آباد: انسدادِ دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے 3 رہنماؤں عمر ایوب، شیخ وقاص اکرم اور زرتاج گل کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ عدالتی کارروائی سنگجانی جلسہ کیس میں ہوئی، جس کی سماعت انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کی۔ عدالت میں مقدمے کی سماعت کے دوران فاضل جج نے ریمارکس دیے کہ مذکورہ تینوں ملزمان میں سے کوئی ایک بھی آج تک عدالت میں پیش نہیں ہوا۔
عدالت نے پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کی حاضری سے استثنا کی درخواست کو بھی مسترد کر دیا، جس کے بعد تینوں رہنماؤں کے خلاف باقاعدہ گرفتاری کے احکامات جاری کیے گئے۔
دورانِ سماعت پی ٹی آئی کی جانب سے سردار محمد مصروف خان، آمنہ علی، اور مرتضیٰ طوری ایڈووکیٹ نے وکالت کی، تاہم عدالت نے ان کے دلائل کے باوجود حاضری سے استثنا کی استدعا قبول نہیں کی۔
عدالت نے حکم دیا کہ تینوں رہنماؤں کو گرفتار کر کے اگلی سماعت پر عدالت میں پیش کیا جائے۔ کیس کی مزید سماعت 20 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی ہے۔
.ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
عدالت کا ایمان مزاری کیلیے اسٹیٹ کونسل مقرر کرنے کیلیے مراسلہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کیخلاف متنازع ٹوئٹ کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے ایمان مزاری کیلیے اسٹیٹ کونسل مقرر کرنے کیلیے مراسلہ لکھ دیا۔ ہادی علی چٹھہ کیجانب سے کفایت اللہ وزیر پہلے ہی اسٹیٹ کونسل مقرر ہیں، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ کی جانب سے مراسلہ لکھا گیا۔ عدالت نے کیس کی اگلی سماعت میں گواہان پر جرح کرنے کا حکم دیا، آج سماعت میں 4 گواہان کیجانب سے بیانات ریکارڈ کروا دیے گئے۔ عدالت نے کیس کی سماعت 24 نومبر تک ملتوی کردی، ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کیخلاف این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔