ٹرمپ کا امریکی بحریہ کی سالگرہ کے تقریب میں رقص، فوجی خوشی سے جھوم اٹھے
اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے یو ایس نیوی کی 250ویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کے دوران ایک غیر متوقع لمحے میں اسٹیج پر رقص کر کے حاضرین کو حیران کر دیا۔ تقریب میں موجود فوجی اہلکاروں، افسران اور شہری مہمانوں نے صدر کے اس انداز کو خوش دلی سے سراہا، تالیاں بجائیں اور شور مچاتے ہوئے اپنے سربراہِ مملکت کی داد دی۔
تقریب ورجینیا کے نورفولک نیول بیس پر منعقد ہوئی جہاں ہزاروں اہلکار موجود تھے۔ تقریب کے اختتام پر، جب مشہور گانا ”YMCA“ بجایا گیا، تو صدر ٹرمپ نے اس کی دھن پر ہلکے پھلکے انداز میں رقص شروع کر دیا۔ ان کا یہ اندازہ شاید کسی کو نہیں تھا، لیکن وہاں موجود مجمع نے بھرپور خوشی کا اظہار کیا۔
صدر ٹرمپ نے تقریب میں تقریر بھی کی، جس میں انہوں نے امریکی بحریہ کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ نیوی نے ہمیشہ قوم کی حفاظت اور بین الاقوامی امن میں مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے نیول اہلکاروں کو ”قوم کا فخر“ قرار دیا۔
تاہم، صدر کے اس غیر رسمی انداز پر سوشل میڈیا پر ملا جلا ردِعمل دیکھنے کو ملا۔ کچھ صارفین نے ان کے انداز کو ”انسانی اور خوشگوار“ قرار دیا، جبکہ بعض نے اسے ”موقع کی مناسبت سے غیر سنجیدہ“ کہا۔ ناقدین نے رقص کو ایک سیاسی چال بھی قرار دیا، جس کا مقصد عوامی مقبولیت حاصل کرنا بتایا جا رہا ہے۔
یہ پہلی بار نہیں ہے کہ صدر ٹرمپ نے کسی عوامی تقریب میں اس نوعیت کا غیر روایتی انداز اپنایا ہو۔ ماضی میں بھی وہ انتخابی ریلیوں اور دیگر تقریبات میں موسیقی پر جھومتے اور حاضرین کو محظوظ کرتے نظر آ چکے ہیں۔
صدر ٹرمپ کے اس رقص کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں اور لاکھوں صارفین نے انہیں دیکھا، تبصرے کیے اور میمز بھی بنائیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
سعودی عرب 142 ارب ڈالر کا اسلحہ خریدے گا، ٹرمپ
واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ سعودی عرب امریکا سے 142 ارب ڈالر مالیت کا اسلحہ خریدے گا، جس میں ایف 35 جنگی طیارے اور جدید ٹینک سمیت دیگر اسلحہ شامل ہے۔
وائٹ ہاؤس میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے تاریخی اور دیرینہ تعلقات نئی بلندیوں کی طرف بڑھ رہے ہیں۔
ٹرمپ نے سعودی عرب کو امریکا کا سب سے بڑا نان نیٹو اتحادی قرار دیتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن اور ریاض کے درمیان اسٹریٹیجک دفاعی معاہدے پر دستخط ہو چکے ہیں، جس کے بعد سعودی عرب پہلے سے زیادہ محفوظ اور دفاعی طور پر مضبوط ہوگا۔
امریکی صدر نے کہا کہ ایران مستقبل میں امریکا کے ساتھ معاہدہ کرنے کا خواہش مند ہو سکتا ہے، جبکہ غزہ میں سیکیورٹی کی صورتحال پہلے کے مقابلے میں واضح طور پر بہتر ہوئی ہے۔
ان کے مطابق غزہ امن بورڈ میں متعدد ممالک کے سربراہان شامل ہوں گے جو خطے میں امن کی بحالی کے لیے اہم کردار ادا کریں گے۔
تقریب کے دوران سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے امریکی صدر کی مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ دونوں ملک باہمی اعتماد، تعاون اور سرمایہ کاری کے نئے دور میں داخل ہو رہے ہیں۔