جی ایچ کیو حملہ کیس میں 9 مئی مقدمات کا جیل ٹرائل بحال
اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT
راولپنڈی:
جی ایچ کیو حملہ کیس میں 9 مئی مقدمات کا جیل ٹرائل بحال کردیا گیا، کل سماعت ہوگی۔
ذرائع کے مطابق جیل سپرنٹنڈنٹ نے سی پی او راولپنڈی کو اضافی سیکیورٹی نفری کے لیے خط لکھ دیا جس کے متن میں لکھا ہے کہ 9 مئی سے متعلق کل کیس کا جیل ٹرائل ہے، مقدمہ میں 109 ملزمان، 150وکلاء جیل کے باہر سے پیش ہوں گے، فول پروف سیکیورٹی انتظامات کے لئے جیل کے اطراف اضافی سیکورٹی نفری تعینات کی جائے۔
پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے کہا ہے کہ 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کا جیل ٹرائل بحال ہوگیا ہے، پنجاب حکومت جی ایچ کیو حملہ کیس ویڈیو لنک ٹرائل کے نوٹی فکیشن سے دست بردار ہوگئی ہے، کل جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں صبح ساڑھے 10 بجے ہوگی۔
پراسیکیوٹر نے کہا ہے کہ پراسیکیوشن استغاثہ کے تین گواہوں کو عدالت میں پیش کرے گی، بانی پی ٹی آئی سمیت دیگر ملزمان اڈیالہ جیل میں قائم خصوصی عدالت میں پیش ہوں گے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: جی ایچ کیو حملہ کیس کا جیل ٹرائل
پڑھیں:
پختونخوا؛ انسداد دہشتگردی عدالتوں میں 355 مقدمات زیر التوا
پشاور:خیبرپختونخوا میں انسداد دہشت گردی کی عدالتوں میں زیر التوا مقدمات کی تعداد 355 تک پہنچ گئی ہے۔
پراسیکیوشن کے مطابق سب سے زیادہ کیسز پشاور کی انسداد دہشت گردی عدالتوں میں زیر سماعت ہیں، جہاں اس وقت 215 مقدمات زیر التوا ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق اے ٹی سی کوہاٹ میں 13، ڈیرہ اسماعیل خان میں 28 اور بنوں میں 4 مقدمات زیر التواء ہیں۔ اسی طرح اے ٹی سی مردان میں 8، سوات مٹہ میں 37 اور ہزارہ میں 29 مقدمات ابھی تک نمٹائے نہیں جا سکے۔
پراسیکیوشن رپورٹ کے مطابق اے ٹی سی سوات ون میں 15، دیر لوئر میں 24 اور بونیر میں 2 مقدمات زیر التواء ہیں۔