اہم شاہراہ ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
سٹی42: یتیم خانہ چوک پر تحریک لبیک کے کارکنان کے احتجاجی مظاہرے کے باعث ملتان روڈ اور اس سے ملحقہ راستے سڑک ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند کر دیے گئے ہیں۔
پولیس نے بھاری نفری کے ساتھ اینٹی رائٹ فورس، واٹر کینین اور بکتر بند گاڑیوں کی تعیناتی کر دی ہے تاکہ عوامی ردّعمل اور ممکنہ امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول کیا جائے۔
علیمہ خان کی اندراجِ مقدمات کی درخواستوں پر سماعت مکمل، فیصلہ محفوظ
مقامی ذرائع کے مطابق سکیم موڑ سے یتیم خانہ اور گلشن راوی سے ملتان روڈ تک، نیز بابو صابو سے یتیم خانہ چوک تک کی سڑکیں بند کر دی گئی ہیں، جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ اس دوران ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران اور ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر عمر بھی مظاہرہ گاہ پر موجود ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مظاہرین کی نقل و حرکت کو روکنا نہایت ضروری ہے تاکہ ٹریفک اور عمومی صورتحال برقرار رہے۔ احتجاج کے حامی علاقے سے متعلق مقامی انتظامیہ سے این او سی رجوع کرنے پر زور دے رہی ہے۔
نیپرا نےلیسکو کو ناقص انتظامات کرنے پر بھاری جرمانہ عائد کر دیا
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سٹی42
پڑھیں:
کوکلیئر امپلانٹ ایکٹیویشن سینٹر ملتان ، قوتِ سماعت سے محروم بچوں کے لیے امید کی نئی کرن
ملتان (نیوز ڈیسک) سی ایم ایچ ملتان میں قوتِ سماعت سے محروم بچوں کے لیے کوکلیئر امپلانٹ ایکٹیویشن سینٹر میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروقار تقریب کے مہمانِ خصوصی کور کمانڈر ملتان تھے، جنہوں نے خصوصی بچوں کے لیے اس منصوبے کو “زندگی بدل دینے والا اقدام” قرار دیا۔
تقریب میں مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد، طبی ماہرین، والدین اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ شرکاء نے اس موقع پر سی ایم ایچ ملتان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ مرکز جنوبی پنجاب میں سماعت سے محروم بچوں کے لیے امید کا نیا دروازہ ثابت ہوا ہے۔
پاکستان میں پہلا کوکلیئر امپلانٹ سینٹر مئی 2017 میں سی ایم ایچ راولپنڈی میں قائم کیا گیا تھا، جب کہ دوسرا مرکز اگست 2023 میں سی ایم ایچ ملتان میں فعال ہوا۔ صرف ایک سال کے دوران، ستمبر 2023 سے اب تک 100 بچوں کے کوکلیئر امپلانٹس کامیابی سے مکمل کیے جا چکے ہیں۔
یہ جدید پروگرام بچوں کو سننے اور بولنے کے قابل بنا کر انہیں معاشرتی زندگی میں اعتماد اور خودمختاری فراہم کر رہا ہے۔ تربیت یافتہ سرجنز، خصوصی تھراپسٹس، اور جدید ترین طبی آلات کی مدد سے سینٹر میں بچوں کی مکمل نگہداشت اور بحالی کا عمل جاری ہے۔
پاک فوج اور النور اسپیشل چلڈرن اسکول اس منصوبے میں مالی اور تکنیکی معاونت فراہم کر رہے ہیں۔ دونوں ادارے بچوں کے امپلانٹس کے اخراجات کی مکمل ذمہ داری اٹھا رہے ہیں تاکہ کوئی بچہ مالی مسائل کی وجہ سے علاج سے محروم نہ رہے۔
کور کمانڈر ملتان نے اپنے خطاب میں کہا کہ کوکلیئر امپلانٹ پروگرام خصوصی بچوں کی زندگیوں میں “مثبت انقلاب” لا رہا ہے۔ انہوں نے اس پروگرام کو جنوبی پنجاب میں مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام انسانیت، خدمتِ خلق اور سماجی ذمہ داری کی بہترین مثال ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مہنگی لاگت کے باوجود پاک فوج اس سہولت کو قابلِ رسائی بنانے کے لیے پرعزم ہے تاکہ جنوبی پنجاب کے ہر بچے کو سننے اور بولنے کا موقع فراہم کیا جا سکے۔
سی ایم ایچ ملتان کا یہ منصوبہ نہ صرف طبی کامیابی کی علامت ہے بلکہ یہ معاشرتی ہم آہنگی اور انسانی ہمدردی کے جذبے کی روشن مثال بھی بن چکا ہے۔