غزہ معاہدے کی اہم ترین شقیں سامنے آ گئیں
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
غزہ:۔ غزہ معاہدے کی اہم ترین شقیں سامنے آ گئیں۔ قیدیوں کی رہائی، قبضے کا خاتمہ اور بے گھر افراد کی واپسی، فائر بندی سب سے پہلے نافذ ہوگی اور اسی کے ساتھ عمل درآمد کا ٹائم لائن شروع ہوگا۔
پہلے مرحلے میں جنگ بندی کے آغاز کے 72 گھنٹے بعد ایک ساتھ 20 اسرائیلی قیدی زندہ حالت میں حوالے کیے جائیں گے۔ شہدا کی لاشوں کا تبادلہ مرحلہ وار اس وقت شروع ہوگا جب قابض افواج رہائشی علاقوں اور شہروں کے مراکز سے پیچھے ہٹ جائیں گی۔
اسرائیل کی جانب سے 2000 سے زائد فلسطینی قیدیوں کی رہائی پر اتفاق ہوا، ان میں 250 عمر قید کی سزا یافتہ ہیں۔ 1700قیدی وہ ہیں جو گزشتہ دو برس قبل جنگ کے آغاز سے اب تک گرفتار کیے گئے۔ جنگ بندی کے بعد ابتدائی پانچ دنوں میں روزانہ کم ازکم 400 ٹرک امدادی سامان لے کر داخل ہوں گے، بعد ازاں مقدار میں تدریجی اضافہ کیا جائے گا۔
جنوبی غزہ سے نقل مکانی کرنے والے تمام متاثرین کو غزہ شہر اور شمالی علاقے میں واپس جانے کی اجازت ہوگی ۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سوڈان میں ریپڈ سپورٹ فورس کا یکطرفہ طور پر جنگ بندی کا اعلان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251126-08-25
خرطوم (مانیٹرنگ ڈیسک) سوڈان میں باغی فوج ریپڈ سپورٹ فورس نے ملک میں جاری خانہ جنگی کے دوران یکطرفہ طور پر جنگ بندی کا اعلان کردیا۔عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق یکطرفہ طور پر جنگ بندی کا اعلان ریپڈ سپورٹ فورس کے کمانڈر نے ایک وڈیو بیان کے ذریعے کیا۔ ریپڈ سپورٹ فورس کے مطابق اس جنگ بندی کابنیادی مقصدامن وامان،خونریزی کا خاتمہ اورعوام کاتحفظ ہے۔دوسری جانب سوڈانی مسلح افواج (ایس اے ایف) کے سربراہ جنرل عبد الفتاح البرہان کی جانب سے اس اعلان پر تاحال کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا۔ اقوامِ متحدہ کے مطابق سوڈان جھڑپوں میں اب تک 13 ہزار سے زایدافراد ہلاک ہو چکے ہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی چند روز قبل سوڈان جنگ کے خاتمے پر جلد کام شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔