Nawaiwaqt:
2025-12-05@00:47:08 GMT

عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ

اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT

عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ

سونے کی عالمی اور مقامی سطح پر قیمتوں میں اچانک بڑا اضافہ ہوگیا۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج منگل کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں اچانک 69 ڈالر کا اضافہ ہونے کے نتیجے میں نئی قیمت 4 ہزار 140 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئی۔ اسی طرح مقامی صرافہ بازاروں میں بھی آج 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 6 ہزار 900 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 35 ہزار 100 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ فی تولہ قیمت کی طرح ملک میں فی 10 گرام سونے کے نرخ بھی 5 ہزار 916 روپے کے بڑے اضافے کے نتیجے میں 3 لاکھ 73 ہزار 28 روپے کی بلند ترین سطح کو چھو گئے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: سونے کی

پڑھیں:

سوناآج پھر سستا ہوگیا؛  عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت مزید کم

کراچی:

سونے کی قیمت میں آج مسلسل دوسرے دن کمی ریکارڈ ہوئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں  10ڈالر کی کمی ریکارڈ ہوئی، جس کے بعد سونے کی نئی عالمی قیمت 4ہزار 208ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئی۔

دوسری جانب مقامی صرافہ مارکیٹوں میں  بدھ کے روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت ایک ہزار روپے کی کمی سے 4لاکھ 43ہزار 162روپے کی سطح پر آگئی جب کہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 858روپے کی کمی سے 3لاکھ 79ہزار 939روپے کی سطح پر آگئی۔

سونے کی قیمتوں میں کمی کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت 81روپے کے اضافے سے 6ہزار 085روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 69روپے کے اضافے سے 5ہزار 216روپے کی سطح پر آگئی۔

متعلقہ مضامین

  • عالمی مارکیٹ میںسونے کے نرخوں میں مسلسل تیسرے روز کمی ریکارڈ
  • سونے کی عالمی اور پاکستانی مارکیٹوں میں قیمت مزید کم ہوگئی
  • سونے کی قیمت میں آج بھی کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
  • سونے کی قیمتوں میں کمی، فی تولہ کتنا سستا ہوا؟
  • مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی
  • ملک میں سونے کی قیمت میں2700روپے فی تولہ کمی ریکارڈ
  • ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کمی
  • سوناآج پھر سستا ہوگیا؛  عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت مزید کم
  • سونے کی عالمی اور پاکستانی مارکیٹوں میں قیمت کم ہوگئی
  • پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی