data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

پاکستان کی بحری تاریخ میں نیا سنگِ میل، سب سے بڑا کنٹینر بردار جہاز کراچی پہنچ گیا

پاکستان کی بحری تاریخ میں اہم پیشرفت، دنیا کے جدید ترین اور سب سے بڑے کنٹینر بردار جہاز ایم ایس سی مِکول (MSC Mikol) کی ساوتھ ایشیا پاکستان ٹرمینل (SAPT) پر کامیاب آمد و برتھنگ۔

مزید پڑھیں: امریکی بحری جہاز یو ایس ایس وین ای میئر کا دورہ پاکستان اختتام پذیر

وفاقی وزیرِ بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے جہاز کی آمد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ایم ایس سی مِکول کی آمد پاکستان کے لیے تاریخی لمحہ ہے، یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ بین الاقوامی شپنگ لائنز کو پاکستان کی بندرگاہی صلاحیت پر اعتماد ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان ترکیہ بحری اسپیشل فورسز کی پہلی دوطرفہ مشق کامیابی سے مکمل

400 میٹر لمبے اور 24 ہزار ٹی ای یو ایس گنجائش والے اس جہاز کی کامیاب ہینڈلنگ نے پاکستان کو ابھرتی ہوئی شپنگ منزل کے طور پر نمایاں کر دیا ہے۔

جنید انوار چوہدری نے کہا کہ میری ٹائم سیکٹر مستقبل میں پاکستان کی معیشت کی مضبوط بنیاد بنے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پاکستان کی بحری سب سے بڑا کنٹینر بردار جہاز کراچی وفاقی وزیرِ بحری امور محمد جنید انوار چوہدری

متعلقہ مضامین