پاکستان کا پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ خلا میں روانہ
اشاعت کی تاریخ: 19th, October 2025 GMT
پاکستان کا پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ خلا میں روانہ کر دیا گیا۔
ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ ایچ ایس ون سیٹلائٹ چین سے خلا میں روانہ کیا گیا ہے۔
ترجمان اسپارکو کے مطابق اسپارکو کمپلیکس کراچی کے دفتر میں سیٹلائٹ کی روانگی کے مناظر دکھائے گئے۔
اسپارکو نے ایچ ایس ون کے کامیاب لانچ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ زمین، سبزے اور پانی شہری علاقوں کا تفصیلی تجزیہ کرے گا، جدید سیٹلائٹ سیکڑوں نوری بینڈز میں درست تصاویر حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ سے زرعی منصوبہ بندی اور ماحولیاتی نگرانی میں انقلاب کی توقع ہے۔ حکومتِ پاکستان کی حمایت سے قومی منصوبہ حقیقت بن سکا، جنگلات کی کٹائی، آلودگی اور گلیشیئر پگھلنے کی مانیٹرنگ میں مدد کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ سے سی پیک منصوبوں میں جغرافیائی خطرات کی نشاندہی میں معاونت ملے گی، یہ مشن پاکستان خلائی ٹیکنالوجی میں خود انحصاری کی جانب مضبوط قدم ہے، ایچ ایس ون ملک کو پائیدار ترقی کے لیے ابھرتے ہوئے خلائی رہنماؤں میں شامل کرے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ سیٹلائٹ آج ہی اپنے مخصوص مدار میں داخل ہو جائے گا، پاکستان کی جانب سے اس سال یہ خلا میں بھیجا جانے والا تیسرا سیٹلائٹ ہے، سٹیلایٹ کی اپنے مدار میں ٹیسٹنگ کو دو ماہ لگ سکتے ہیں، دو ماہ بعد ایچ ایس ون سیٹلائٹ مکمل فعال ہو جائے گا۔
اسپارکو کے ترجمان نے کہا کہ ایچ ایس ون انفرا اسٹرکچر میپنگ اور شہری منصوبہ بندی کے لیے نئی راہیں کھولے گا، پاکستان کا یہ مشن قومی خلائی پالیسی اور وژن 2047 کا ایک اہم سنگِ میل ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ ایچ ایس ون خلا میں
پڑھیں:
عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 40 کروڑ ڈالر فنانسنگ کی منظوری دے دی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ورلڈ بینک نے پاکستان کیلئے 40 کروڑ ڈالر فنانسنگ کی منظوری دے دی۔
عالمی بینک کے اعلامیہ کے مطابق رقم صوبہ پنجاب میں شہروں میں صفائی اور پانی کی سہولیات کیلئے خرچ ہوگی، منصوبہ سے پنجاب کے 16 شہروں میں محفوظ پانی و صفائی کی سہولیات میسر آئیں گی، بارشوں کے نکاس، پانی، سیوریج اور ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ سسٹمز اپ گریڈ کئے جائیں گے۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ پروگرام سے 45 لاکھ افراد کو پانی سے صفائی جیسی بہتر سہولیات ملیں گی، سولڈ ویسٹ مینجمنٹ سسٹمز میں بھی بہتری ہوگی، 20 لاکھ افراد مستفید ہوں گے۔
حکومت کی آئی ایم ایف کو بجلی اور گیس بروقت مہنگی کرنے کی یقین دہانی
عالمی بینک کے مطابق منصوبہ صحت اخراجات میں کمی اور پانی سے پیدا بیماریوں میں کمی لائے گا، مقامی حکومتوں کی استعداد کار اور ریونیو بڑھانے میں بھی مدد ملے گی، منصوبہ شہروں کو سیلاب و خشک سالی کے مقابلے کیلئے زیادہ مضبوط بنائے گا، شہروں کی پائیدار ترقی اور ماحول دوستی کے اہداف میں بھی معاون ثابت ہوگا۔
اعلامیہ میں بتایا گیا کہ منصوبے میں خواتین کیلئے نئی بھرتیاں اور فیصلہ سازی میں نمائندگی کو ترجیح دی جائے گی، خواتین کیلئے سکل ڈویلپمنٹ اور جینڈر کمپلینٹ ڈیسک قائم کئے جائیں گے، گھریلو سطح پر بہتر صفائی و حفظان صحت کیلئے آگاہی مہمات منصوبہ کا حصہ ہے۔
جاپان میں زلزلے کے شدید جھٹکے
عالمی بینک کے مطابق نجی شعبے کی سرمایہ کاری پانی و صفائی کے شعبے میں متحرک کرنے کا ہدف ہے، منصوبہ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام اور ستھرا پنجاب پروگرام کی معاونت کرے گا، صحت مند کمیونٹیز اور خوشحال پاکستان کی بنیاد رکھ رہے ہیں۔