پاکستان کا پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ خلا میں روانہ
اشاعت کی تاریخ: 19th, October 2025 GMT
ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ ایچ ایس ون سیٹلائٹ چین سے خلا میں روانہ کیا گیا ہے۔ ترجمان اسپارکو کے مطابق اسپارکو کمپلیکس کراچی کے دفتر میں سیٹلائٹ کی روانگی کے مناظر دکھائے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کا پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ خلا میں روانہ کر دیا گیا۔ ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ ایچ ایس ون سیٹلائٹ چین سے خلا میں روانہ کیا گیا ہے۔ ترجمان اسپارکو کے مطابق اسپارکو کمپلیکس کراچی کے دفتر میں سیٹلائٹ کی روانگی کے مناظر دکھائے گئے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ سیلاب، لینڈ سلائیڈز اور دیگر قدرتی آفات کی پیشگوئی میں مدد دے گا، یہ سیٹلائٹ ماحولیاتی تبدیلیوں اور ارضیاتی خطرات کی بروقت نگرانی میں معاون ثابت ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ایچ ایس ون انفرا اسٹرکچر میپنگ اور شہری منصوبہ بندی کے لیے نئی راہیں کھولے گا، پاکستان کا یہ مشن قومی خلائی پالیسی اور وژن 2047ء کا ایک اہم سنگِ میل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ رواں سال خلا میں بھیجا جانے والا یہ پاکستان کا تیسرا سیٹلائٹ ہے، اس سے قبل ای او ون اور کے ایس ون سیٹلائٹس کامیابی سے خلا میں بھیجے جا چکے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ دونوں سیٹلائٹس اس وقت خلا میں مکمل طور پر فعال ہیں، پاکستان کا خلائی پروگرام جدید ٹیکنالوجی اور ایپلی کیشنز کے نئے دور میں داخل ہو رہا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ خلا میں روانہ پاکستان کا ایس ون
پڑھیں:
پاکستان کے پہلے ہائپر سپیکٹرل سیٹلائٹ کو آج خلا میں بھیجنے کی تیاریاں مکمل
اسلام آباد (نیٹ نیوز) سپارکو کی جانب سے آج اتوار کو پاکستان کے پہلے ہائپر سپیکٹرل سیٹلائٹ "HS-1" خلا میں بھیجنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ سیٹلائٹ چین سے خلا میں روانہ کیا جائے گا۔ پاکستانی سائنس دانوں اور انجینئرز کی موجودگی میں لانچ کی تیاریاں کی گئیں، یہ ہائپر سپیکٹرل سیٹلائٹ سیلابوں، لینڈ سلائیڈز اور دیگر قدرتی آفات کی پیشگوئی میں مدد دے گا۔ سیٹلائٹ ماحولیاتی تبدیلیوں اور ارضیاتی خطرات کی بروقت نگرانی میں معاون ثابت ہو گا۔ HS-1 سیٹلائٹ انفراسٹرکچر میپنگ اور شہری منصوبہ بندی کے لیے نئی راہیں کھولے گا۔ پاکستان کا یہ مشن قومی خلائی پالیسی اور وژن 2047ء کا ایک اہم سنگِ میل ہے۔ سال 2025ء میں خلا میں بھیجا جانے والا یہ پاکستان کا تیسرا سیٹلائٹ ہو گا۔ ترجمان سپارکو کا کہنا تھا کہ پاکستان کا خلائی پروگرام جدید ٹیکنالوجی اور ایپلی کیشنز کے نئے دور میں داخل ہو رہا ہے۔