قال اللہ تعالیٰ وقال رسول اللہﷺ
اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251027-03-1
حقیقت یہ ہے کہ جو لوگ ہدایت واضح ہو جانے کے بعد اْس سے پھر گئے اْن کے لیے شیطان نے اِس روش کو سہل بنا دیا ہے اور جھوٹی توقعات کا سلسلہ اْن کے لیے دراز کر رکھا ہے۔ اِسی لیے انہوں نے اللہ کے نازل کردہ دین کو ناپسند کرنے والوں سے کہہ دیا کہ بعض معاملات میں ہم تمہاری مانیں گے اللہ اْن کی یہ خفیہ باتیں خوب جانتا ہے۔پھر اس وقت کیا حال ہوگا جب فرشتے ان کی روحیں قبض کریں گے اور اِن کے منہ اور پیٹھوں پر مارتے ہوئے انہیں لے جائیں گے؟۔ (سورۃ محمد:25تا27)
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہؐ نے فرمایا: ’’اسلام کی بنیاد پانچ (رکنوں) پر رکھی گئی ہے: اس حقیقت کی ( دل، زبان اور بعد میں ذکر کیے گئے بنیادی اعمال کے ذریعے سے) گواہی دینا کہ اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی معبود نہیں اور سیدنا محمدؐ اس کے بندے اور اس کے رسول ہیں، نماز قائم کرنا، زکواۃ ادا کرنا، بیت اللہ کا حج کرنا اور رمضان کے روزے رکھنا‘‘۔ (صحیح مسلم)
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
وہ شیر……………اقبال
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251026-03-3
سْنا دیا گوشِ منتظر کو حجاز کی خامشی نے آخر
جو عہد صحرائیوں سے باندھا گیا تھا، پھر اْستوار ہو گا
نکل کے صحرا سے جس نے روما کی سلطنت کو اْلٹ دیا تھا
سْنا ہے یہ قْدسیوں سے مَیں نے، وہ شیر پھر ہوشیار ہو گا