City 42:
2025-10-27@11:34:15 GMT

خیبر پختونخوا :بھرتیوں، پوسٹنگ اور تبادلوں پر پابندی عائد

اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT

ویب ڈیسک:  نئی کابینہ کی تشکیل تک خیبر پختونخوا میں بھرتیوں، پوسٹنگ اور تبادلوں پر پابندی عائد کر دی گئی ۔
وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ سے آئی جی، چیف سیکرٹری اور دیگر افسران کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں، اعلامیہ کے مطابق ہنگامی نوعیت کی تقرریاں یا تبادلے وزیراعلیٰ کی منظوری سے کیے جائیں گے۔

نئی بھرتیوں، پوسٹنگ اور تبادلوں کا جاری عمل بھی عارضی طور پر معطل رہے گا، اعلامیے کے مطابق اعلیٰ افسران کو پابندی سے متعلق احکامات پر سختی سے عمل درآمد کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔
 
 

ہنڈائی ٹکسن ہائبرڈ بغیر سود کے آسان اقساط میں حاصل کریں

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

ڈی جی آئی ایس پی آر نے میرے خلاف پریس کانفرنس کی‘ وفاقی وزرا نے گھٹیا الزامات لگائے‘وزیر اعلی خیبر پختونخوا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے پشاور آکر پریس کانفرنس کی، وفاقی وزرا نے غلیظ اور گھٹیا الزامات لگائے‘میں نے مہذب طریقے سے ان کے الزامت کا جواب دیا۔ کرک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں سب کو سلام کہتا ہوں کرک والوں پشتونوں کی تاریخ بدلے گی‘ جس مقصد کے لیے جلسہ اور جرگے بلائے ہیں اس پر بات کریں گے، بانی پی ٹی آئی نے میرا نام جب لیا تو کچھ لوگوں نے مجھ پر اعتراض کیا، پہلے ہمیں اس ایوان کا حصہ نہیں بننے نہیں دیا جاتا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلے جس کے ساتھ بھٹو اور شریف جیسے الفاظ تھے، وہ صرف ایوان تک آتے تھے، مجھ پر الزامات لگائے گئے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہوم ڈپاٹمنٹ نے خط لکھا اور بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ملاقات کروائیں، وزیر اعظم سے بانی پارٹی سے ملاقات کرانے کا کہا لیکن انہوں نے کہا کہ پوچھ کر بتاتا ہوں‘ پھر میں نے وزیر اعظم سے میٹنگ کے لیے کہا کہ میں بانی پارٹی سے پوچھ کر بتاتا ہوں، مجھ کو ناکام کرنے کی کوشش کریں گے‘ میرے اعصاب مضبوط ہیں۔سہیل آفریدی نے کہا کہ ہم دلیر ہیں، ہم کسی سے ڈرنے والے نہیں، ان کے بڑے بڑے بابے نے کیا تیر مارا ہے، یہ نوجوان ڈلیور کرے گا، میں 36 سال کا ہوں، میں ڈلیور کروں گا، آپ باہر ملکوں میں فلیٹ خریدیں گے، آپ نہیں ڈلیور کرسکتے ہم ڈلیور کرکے رہیں گے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں امن لے کر رہیںگے، پولیس کے لیے جدید اسلحہ خریدیں گے، بلٹ پروف گاڈیاں خریدیں گے‘ پولیس، اسپیشل برنچ، انٹلی جنس پر انوسٹ کریں گے، گوڈ گورننس ضروری ہے‘ خیبر پختونخوا کے 4 ریجن کے لیے پیکج کا اعلان جلد کریں گے۔سہیل آفریدی نے کہا کہ عمران خان کے وژن کے مطابق کرپشن پر زیرو ٹالرنس ہے، تمام سرکاری ملازمین عوام کے نوکر ہیں، میرے پروٹوکول کے لیے راستہ بند نہیں ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ بند کمروں یہ جوش دیکھ لیں، انصاف اسٹوڈنٹ فیڈریشن تحریک انصاف کے لیے لیڈرشپ دے رہی ہیں، کرک کے لیے اسکالرشپ دیں گے۔

مانیٹرنگ ڈیسک گلزار

متعلقہ مضامین

  • خیبر پختونخوا میں غیر قانونی گولڈ مائننگ پر پابندی میں مزید 30 روز کیلئے توسیع
  • ڈی جی آئی ایس پی آر نے میرے خلاف پریس کانفرنس کی‘ وفاقی وزرا نے گھٹیا الزامات لگائے‘وزیر اعلی خیبر پختونخوا
  • خیبر پختونخوا میں سرکاری ملازمین کی تقرریوں اور تبادلوں پر پابندی عائد
  • خیبر پختونخوا، دفعہ 144 کے تحت متعدد اضلاع میں کان کنی پر پابندی میں توسیع
  • وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی ہنگو دھماکے میں شہید ایس پی اسد زبیر کے گھر آمد
  • وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی ہنگو دھماکے میں شہید ایس پی اسد زبیر کے گھر آمد 
  • پی ٹی آئی خیبر پختونخوا اسمبلی میں امن جرگہ بلانے کا فیصلہ
  • پی ٹی آئی کا خیبر پختونخوا اسمبلی میں امن جرگہ بلانے کا فیصلہ
  • سہیل آفریدی کا خیبر پختونخوا اسمبلی میں امن جرگہ بلانے کا فیصلہ