آسٹریلوی کپتان انجری کے باعث ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ سے باہر
اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT
کراچی:
آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کمر کی انجری کے باعث انگلینڈ کیخلاف ایشیز سیریز کے پہلے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔
پیٹ کمنز کی جگہ ابتدائی میچ میں اسٹیون اسمتھ ٹیم کی قیادت کریں گے، پانچ ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ 21 نومبر سے پرتھ میں کھیلا جائے گا۔
ہیڈ کوچ اینڈریو میکڈونلڈ کا کہنا ہے کہ کمنز اس ہفتے بولنگ شروع کریں گے اور ان کی برسبین ٹیسٹ میں واپسی کی امید ہے۔
کمنز کی غیر موجودگی میں فاسٹ بولر اسکاٹ بولینڈ ٹیم میں شامل ہونے کے مضبوط امیدوار ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پاکستانی نژاد آسٹریلوی شہری پر مبینہ پولیس تشدد، تحقیقات جاری
لاہور میں ایک پاکستانی نژاد آسٹریلوی شہری خواجہ ذیشان نے پولیس پر مبینہ تشدد کا الزام عائد کیا ہے۔ متاثرہ شہری کے مطابق اس کے چہرے، ہاتھوں اور ٹانگوں پر تشدد کے واضح نشانات موجود ہیں۔
خواجہ ذیشان نے تھانہ ٹبی سٹی میں درخواست دی ہے کہ 24 اکتوبر کو علاقے کے تین پولیس اہلکاروں نے انہیں روکا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔ شہری نے بتایا کہ مارپیٹ کے نتیجے میں ان کا چہرہ لہولہان اور ہاتھ و ٹانگیں زخمی ہو گئیں۔
درخواست میں مزید الزام لگایا گیا کہ پولیس اہلکاروں نے کہا، “تمہیں رکنے کا اشارہ دیا گیا تھا، تم کیوں نہیں رکے؟” بعد ازاں اہلکاروں نے خواجہ ذیشان کو تھانہ بھاٹی گیٹ لے جا کر ان کا موبائل فون اور گاڑی کی چابیاں چھین لیں۔ بعد میں متاثرہ کی بھانجی اور اس کے شوہر نے تھانے پہنچ کر انہیں آزاد کرایا۔
خواجہ ذیشان نے یہ بھی الزام لگایا کہ پولیس اہلکاروں نے گاڑی سے 3 ہزار آسٹریلوی ڈالر بھی لے لیے۔
دوسری جانب ایس پی سٹی بلال احمد نے بتایا کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور ذمہ داروں کے خلاف مناسب کارروائی کی جائے گی۔