اجلاس میں پنجاب میں سائبر کرائم سیل کے قیام کا بھی اصولی فیصلہ کیا گیا، جبکہ لاؤڈ سپیکر کے غیر قانونی استعمال کیخلاف کارروائی یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی۔ مذہبی حلقوں کی جانب سے وزیراعلیٰ کے ان اقدامات کو سراہا گیا ہے۔ اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ پنجاب بھر میں نمازجمعہ اور دیگر نمازیں باجماعت ادا کی جا رہی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے صوبے کی 65 ہزار مساجد کے آئمہ کرام کیلئے ماہانہ وظیفہ مقرر کر دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ امام مسجد معاشرے کا انتہائی قابلِ احترام اور تکریم والا فرد ہے، اس لیے محلے میں چندہ اکٹھا کرکے امام مسجد کو ادائیگی ایک غیرمناسب عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب آئمہ کرام کی معاشی معاونت کیلئےعملی اقدامات کر رہی ہے تاکہ وہ دینی خدمات اطمینان کیساتھ سرانجام دے سکیں۔ وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیرِصدارت امن وامان سے متعلق اجلاس میں مساجد کی تعمیر و مرمت کے منصوبے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنے کی منظوری دی گئی۔ وزیراعلیٰ نے ان منصوبوں کی جلد تکمیل کیلئے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کر دیں۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر رائیونڈ تبلیغی اجتماع کیلئے رابطہ سڑکوں کی تعمیر و مرمت مکمل کر لی گئی ہے جبکہ گڑھوں کی بھرائی کا کام بھی مکمل ہو چکا ہے۔ اجتماع میں آنیوالے ارکانِ جماعت کی سہولت کیلئے خصوصی بس سروس بھی شروع کی جائیگی۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر اجتماع کے موقع پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ مریم نواز نے ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت دی کہ وہ خود جا کر آئمہ کرام سے ملاقات کریں اور ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔

اجلاس میں پنجاب میں سائبر کرائم سیل کے قیام کا بھی اصولی فیصلہ کیا گیا، جبکہ لاؤڈ سپیکر کے غیر قانونی استعمال کیخلاف کارروائی یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی۔ مذہبی حلقوں کی جانب سے وزیراعلیٰ کے ان اقدامات کو سراہا گیا ہے۔ اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ پنجاب بھر میں نمازجمعہ اور دیگر نمازیں باجماعت ادا کی جا رہی ہیں۔ بریفنگ میں کہا گیا کہ مسجد اللہ تعالیٰ کے گھر ہیں اور اس کا تقدس برقرار رکھنا ہر مسلمان پر فرض ہے، جبکہ شرپسندی کیلئے مساجد استعمال کرنیوالوں کی نشاندہی ہر پرامن شہری کی ذمہ داری ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: اجلاس میں مریم نواز کی ہدایت گیا کہ

پڑھیں:

وزیراعلیٰ مریم نواز کا ایئر پنجاب کو جلد از جلد فنکشنل کرنے کا حکم

لاہور:

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ایئر پنجاب کو جلد از جلد فنکشنل کرنے کا حکم دے دیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں ایئر پنجاب پروجیکٹ پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا، مریم نواز کو ایئر پنجاب پروجیکٹ سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

 مریم نواز نے ایئر پنجاب کے فیز ون کے لئے کارروائی جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ایئر پنجاب کیلئے جدید اور آرام دہ طیارے لیز پر حاصل کیے جائیں۔ اجلاس میں لاہور سے اسلام آباد کے فلائٹ روٹ پر اتفاق کیا گیا۔

اجلاس میں مری گلاس ٹرین پروجیکٹ کا بھی جائزہ لیا گیا، وزیراعلیٰ مریم نواز نے مری گلاس ٹرین پروجیکٹ کے لئے ممکنہ اقدامات کی بھی ہدایت جاری کیں۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب حکومت کا 65 ہزار مساجد کے آئمہ کیلئے وظیفہ مقرر کرنے کا فیصلہ
  • مریم نواز کا پنجاب کے 65ہزار مساجد کے آئمہ کرام کیلئے وظیفہ مقرر کرنے کا فیصلہ
  • وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے کی 65 ہزار مساجد کے آئمہ کا ماہانہ وظیفہ مقرر کر دیا
  • اب امام مسجد کو ماہانہ وظیفہ دیا جائےگا: پنجاب حکومت نے اہم فیصلہ کرلیا
  • پنجاب حکومت کا تاریخی فیصلہ، امام مساجد کے لیے باقاعدہ وظیفہ منظور
  • پنجاب میں پہلی مرتبہ مساجد کے امام کیلیے وظیفہ مقرر کرنے کا فیصلہ
  • پنجاب کی 65ہزار مساجد کے آئمہ کرام کیلئے وظیفہ مقرر کرنے کا فیصلہ
  • وزیراعلیٰ مریم نواز نے ایئر پنجاب کو جلد از جلد فنکشنل کرنے کا حکم دے دیا
  • وزیراعلیٰ مریم نواز کا ایئر پنجاب کو جلد از جلد فنکشنل کرنے کا حکم