استنبول میں طالبان اور پاکستان کے مذاکرات مسلسل تیسرے دن بھی جاری
اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT
پاکستانی وفد سے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات کا مرکزی محور تحریکِ طالبان پاکستان (کالعدم ٹی ٹی پی) کی سرگرمیوں اور افغان سرزمین کے پاکستان کے خلاف حملوں میں استعمال کی روک تھام ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کابل کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ یہ مذاکرات تیسرے روز بھی جاری ہیں۔ لیکن بعض ذرائع طالبان اور پاکستان کے وفود کے درمیان استنبول میں جاری امن مذاکرات کے تعطل کی خبر دی تھی۔ طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللّٰہ مجاہد نے تصدیق کی ہے کہ افغانستان اور پاکستان کے وفود کے درمیان مذاکرات، جو ہفتے کے روز استنبول میں شروع ہوئے تھے، آج تیسرے دن بھی جاری رہے۔
انہوں نے افغانستان کے قومی ٹیلی ویژن سے گفتگو میں کہا کہ یہ اجلاس اب بھی جاری ہے اور اس کے حتمی نتائج مذاکرات کے اختتام پر اعلام کیے جائیں گے۔ مجاہد نے کہا کہ امارتِ اسلامیہ مسائل کے حل کے لیے مذاکرات پر یقین رکھتی ہے، لیکن اگر کوئی ملک افغانستان پر حملہ کرتا ہے، تو اسے جوابی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ترجمان کے مطابق ہمارا مقصد مذاکرات میں شرکت کے ذریعے سرحدی کشیدگی کے پائیدار اور معقول حل تلاش کرنا اور دونوں ملکوں کے درمیان باہمی اعتماد کی فضا پیدا کرنا ہے۔
پاکستانی وفد سے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات کا مرکزی محور تحریکِ طالبان پاکستان (کالعدم ٹی ٹی پی) کی سرگرمیوں اور افغان سرزمین کے پاکستان کے خلاف حملوں میں استعمال کی روک تھام ہے۔ اس کے برعکس طالبان وفد نے زور دیا ہے کہ اسلام آباد کو افغانستان کی فضائی و زمینی خود مختاری کی خلاف ورزیوں سے باز رہنا چاہیے اور تعلقات کو باہمی احترام کی بنیاد پر استوار کرنا چاہیے۔
دوسرے روز فریقین نے اپنے پیشگی تجاویز ایک دوسرے کو ثالثوں کے ذریعے حوالے کیں۔ ان مسودوں میں فائر بندی کے استحکام، مشترکہ نگرانی کے نظام کے قیام، اور سیکیورٹی معلومات کے تبادلے کی تجاویز شامل تھیں۔ تاہم، اب تک حتمی معاہدے کے نکات پر کوئی واضح اتفاق نہیں ہو سکا۔ باخبر ذرائع کے مطابق قطر اور ترکیہ ایک ترمیم شدہ مجوزہ فارمولا پیش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ مذاکرات کو تعطل سے نکال کر حتمی معاہدے کی راہ ہموار کی جا سکے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پاکستان کے بھی جاری
پڑھیں:
پاکستان اور کویت جاری سفارتی کوششوں کے مثبت نتائج کیلئے پرامید
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح سے رابطہ کیا، دونوں رہنماؤں نے جاری سفارتی کوششوں کے مثبت نتائج کی امید ظاہر کی۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ کویتی وزیر خارجہ نے امریکا اور ایران کے درمیان رابطوں میں پاکستان کے کردار کو سراہا، کویتی وزیر خارجہ نے علاقائی امن و استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔
اسحاق ڈار نے خطے میں پائیدار امن کیلئے سفارتکاری اور مذاکرات کی حمایت کا اعادہ کیا، پاکستان نے مسائل کے حل کیلئے مسلسل سفارتی روابط کو ترجیحی راستہ قرار دیا۔
دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے جاری سفارتی کوششوں کے مثبت نتائج کی امید ظاہر کی۔
اس موقع پر پاکستان اور کویت کے درمیان برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے اور مستقبل میں قریبی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔