data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

 

 

کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے علاقہ سعدی ٹائون و کنٹونمنٹ ایریا کے تحت ممبرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جماعت اسلامی شہر کی ایک حقیقت ہے ، بلدیاتی الیکشن میں ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا گیا ،ہماری جیتی ہوئی یونین کونسلز چھینی اور میئرشپ پر قبضہ کیا گیا، 173والے کو جتوادیا اور 193والے کو ہروادیا گیا ،جماعت اسلامی کے منتخب بلدیاتی نمائندے محدود وسائل واختیارات کے باوجود اہل کراچی کی خدمت میں مصروف ہیں، ہم نے 2سال کے عرصے میں 171پارکس اور کھیلوں کے میدان ازسر نو بحال کیے ہیں ،42سرکاری اسکولز کی تعمیر نو کی ہے ، لاکھوں کی تعداد میں اسٹریٹ لائٹس لگوائی اور پیور بلاکس نصب کیے ،آج ہر شہری جماعت اسلامی کے 9ٹائونز  میں کیے جانے والے کاموں کی بات کرتا ہے، جنہیں دیکھ کر سندھ حکومت بوکھلاگئی ہے ، جماعت اسلامی حکمرانو ں کا تعاقب کر تی اور اہل کراچی کے حقوق حاصل کر نے کے لیے پُرامن اور جمہوری جدوجہد جاری رکھے گی، اجتماعی جدوجہد ہی مسائل کا حل ہے ،جماعت اسلامی اہل کراچی کے مسائل کے حل کے لیے کمیٹیاں تشکیل دے رہی ہے، 21،22،23نومبر کو لاہور میں مینار پاکستان کے سائے تلے ’’بدل دونظام کو ‘‘کے عنوان سے ہونے والا اجتماع عام ملک میں عدل کے نظام کے قیام کی جدو جہد میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا ،اس اجتماع میں اس عہد کی تجدید کی جائے گی جو23مارچ 1940ء کو قرار داد پاکستان پاس کرتے ہوئے کیا گیاتھاکہ پاکستان کامطلب کیا ،لاالہ الا اللہ ، ہم اہل کراچی سمیت پورے پاکستان کے عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ اس اجتماع عام میں اپنی فیملیز کے ہمراہ بھرپور شرکت کریں ۔ منعم ظفر خان نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی کے قیام کا مقصد اللہ کی زمین پر اللہ کے نظام کو قائم کرنا ہے ،ہم انسانوں کو انسانوں کی غلامی سے نکال کر ایک خدائے واحد کی غلامی میں لانے کی جدوجہد کررہے ہیں، اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے ، جس میں معیشت ،معاشرت ،سیاست ، اخلاقیات سمیت زندگی کے تمام شعبوں کے لیے ہدایات موجود ہیں، المیہ یہ ہے کہ دین کو چند مخصوص عبادات تک محدود کردیا گیاہے ،دین ایک پورے کل کانام ہے ، اسلام ہمیں پورے کے پورے دین میں داخل ہونے کا درس دیتا ہے، ہمیں ظلم کے نظام کے خاتمے اور عدل کے نظام کو قائم کرنے کے لیے اجتماعیت سے وابستہ ہونا ہوگا،جماعت اسلامی اُمید سے یقین کے سفر کا نام ہے ، ہم بندگان خدا کی خدمت کو دین کا کام سمجھ کر انجام دیتے ہیں، ہم نے اہل کراچی کے بجلی ،پانی ، گیس ،نادرا و بحریہ ٹائون کے متاثرین کے مسائل سمیت متعدد مسائل حل کرائے ہیں ۔امیر ضلع ائر پورٹ محمد اشرف نے ممبرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت کراچی کا انفرا اسٹرکچر تباہ حال ہے ، ملک کاسب سے زیادہ ٹیکس دینے والاشہر آج بنیادی سہولتوں سے محروم ہے ، سڑکیں ٹوٹی ہیں ، گٹر بہہ رہے ہیں ، عوام کی جان ومال محفوظ نہیں ،لوگوں کو سستی اور معیاری ٹرانسپورٹ میسر نہیں ، آدھے سے زاید شہر پینے کے پانی سے محروم ہے ، ٹینکرمافیا کا راج ہے ،لوگ مہنگے داموں پانی کے ٹینکرخریدنے پر مجبور ہیں،2001ء سے 2005ء تک نعمت اللہ خان ایڈووکیٹ کے دور میں کراچی میں بے مثال ترقیاتی کام ہوئے لیکن افسوس اس کے بعد کسی نے اس شہر کی ترقی کے لیے کوئی کام نہیں کیا ۔ممبرز کنونشن سے پبلک ایڈ کمیٹی کے نائب صدر عمران شاہد نے بھی خطاب کیا ۔

 

امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان سعدی ٹائون میں ’’ممبر کنونشن‘‘ سے خطاب کررہے ہیں

اسٹاف رپورٹر.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جماعت اسلامی اہل کراچی کے نظام کے لیے

پڑھیں:

جماعت اسلامی کراچی کا ہیوی ٹریفک سےقیمتی جانوں کے ضیاع پر نمائش چورنگی پر دھرنا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: جماعت اسلامی نےہیوی ٹریفک کے بڑھتے حادثات،قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع سندھ حکومت کی بے حسی، ای چالان کے نام پر لوٹ مار کے خلاف نمائش چورنگی پر احتجاجی دھرنا دے دیا۔

دھرنا خونی ڈمپرز و ٹینکرز اور ہیوی ٹریفک ، ظالمانہ ای چالان کے خلاف دیا گیا ہے۔ ان خونی ڈمپرز و ٹینکرز اور بے ہنگم ٹریفک نے عوام کا جینا مشکل کردیا گیا ہے۔

احتجاجی دھرنے سے جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق نے کہا کہ جماعت اسلامی سندھ اسمبلی کے ایوان میں بھی کراچی کے عوام کی بات کرتی ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ کراچی میں بے شمار مسائل ہیں ، کراچی کا سب سے بڑا مسئلہ مردم شماری میں دھاندلی ہے،کراچی کی ابادی ساڑھے تین کروڑ سے زائد ہے۔ کراچی کی آبادی کم کرنے میں نمایاں کردار ایم کیو ایم نے ادا کیا ہے۔

محمد فاروق کا کہنا تھاکہ پیپلز پارٹی اپنے ہی مئیر کو بلدیات میں اختیار دینے کے لیے تیار نہیں ہے۔ بلدیات اور جنرل الیکشن میں کراچی کے عوام نے جماعت اسلامی کو سب سے زیادہ ووٹ دیے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج سندھ اسمبلی میں اپوزیشن نام کی کوئی چیز نہیں ہے سوائے اس کے کہ جماعت اسلامی کا ایک فرد اپوزیشن کا کردار کررہا ہوتا ہے۔

ویب ڈیسک عادل سلطان

متعلقہ مضامین

  • جماعت اسلامی کا ٹریفک حادثات میں انسانی جانوں کے ضیا ع پر کراچی بھر میں دھرنوں کا اعلان
  • کراچی میں ٹریفک حادثات، جماعت اسلامی کا شہر بھر میں احتجاجی دھرنوں کا اعلان
  • جماعتِ اسلامی کراچی کا نمائش چورنگی پر احتجاجی دھرنا
  • جماعت اسلامی کراچی کا ہیوی ٹریفک سےقیمتی جانوں کے ضیاع پر نمائش چورنگی پر دھرنا
  • کراچی میں خونی ڈمپر راج! منعم ظفر کا بڑا اعلان
  • ٹینکر کی ٹکر سے معصوم بچہ جاں بحق، جماعت اسلامی کاآج نمائش چورنگی پر دھرنے کا اعلان
  • امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نارتھ کراچی بابا موڑ کے قریب واٹر ٹینکر کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والے عثمان پبلک اسکول سسٹم فرسٹ ایئر کے طالب علم عابد رئیس کے والد سے ملاقات اور دعائے مغفرت کررہے ہیں
  • پی ٹی آئی ورکرز کے حقوق پر ایک اور ڈاکا منظور نہیں: اکبر ایس بابر
  • پی ٹی آئی ورکرز کے حقوق پر ایک اور ڈاکا منظور نہیں: اکبر ایس بابر
  • تعلیم سے تعمیر کا سفر ہمارا وژن ‘ اسی سے ہمارا شہر اور ملک بھی ترقی کرے گا ،منعم ظفر خان