جماعت اسلامی ایک حقیقت، اہل کراچی کے حقوق کیلیے پُرامن جدوجہد جاری رہیگی، منعم ظفر خان
اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی:۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے علاقہ سعدی ٹاﺅن و کنٹونمنٹ ایریا کے تحت ممبر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جماعت اسلامی شہر کی ایک حقیقت ہے، بلدیاتی الیکشن میں ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا، ہماری جیتی ہوئی یونین کونسلز چھینی اور میئرشپ پر قبضہ کیا گیا، 173 والے کو جتوا دیا اور 193 والے کو ہروادیا گیا۔
انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کے منتخب بلدیاتی نمائندے محدود وسائل واختیارات کے باوجود اہل کراچی کی خدمت میں مصروف ہیں، ہم نے دوسال کے عرصے میں 171 پارکس اور کھیلوں کے میدان ازسر نو بحال کیے ہیں، 42 سرکاری اسکولوں کی تعمیر نو کی، لاکھوں کی تعداد میں اسٹریٹ لائٹس لگوائی اور پیور بلاکس نصب کیے، آج ہر شہری جماعت اسلامی کے 9ٹاﺅنز میں کیے جانے والے کاموں کی بات کرتا ہے، جنہیں دیکھ کر سندھ حکومت بوکھلاگئی ہے۔
منعم ظفر نے کہاکہ جماعت اسلامی حکمرانو ں کا تعاقب کر تی اور اہل کراچی کے حقوق حاصل کر نے کے لیے پُرامن اور جمہوری جدوجہد جاری رکھے گی، اجتماعی جدوجہد ہی مسائل کا حل ہے، جماعت اسلامی اہل کراچی کے مسائل کے حل کے لیے کمیٹیاں تشکیل دے رہی ہے، 21,22,23 نومبر کو لاہور میں مینار پاکستان کے سائے تلے “بدلو نظام کو” کے عنوان سے ہونے والا اجتماع عام ملک میں عدل کے نظام کے قیام کی جدو جہد میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا، اس اجتماع میں اس عہد کی تجدید کی جائے گی جو 23مارچ 1940ءکو قرار داد پاکستان پاس کرتے ہوئے کیا گیاتھاکہ پاکستان کامطلب کیا، لاالہ الا اللہ۔
منعم ظفر نے کہاکہ ہم اہل کراچی سمیت پورے پاکستان کے عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ اس اجتماع عام میں اپنی فیملیز کے ہمراہ بھرپور شرکت کریں۔ جماعت اسلامی کے قیام کا مقصد اللہ کی زمین پر اللہ کے نظام کو قائم کرنا ہے ،ہم انسانوں کو انسانوں کی غلامی سے نکال کر ایک خدائے واحد کی غلامی میں لانے کی جدوجہد کررہے ہیں۔ ہمیں ظلم کے نظام کے خاتمے اور عدل کے نظام کو قائم کرنے کے لیے اجتماعیت سے وابستہ ہونا ہوگا، جماعت اسلامی اُمید سے یقین کے سفر کا نام ہے ، ہم بندگان خدا کی خدمت کو دین کا کام سمجھ کر انجام دیتے ہیں، ہم نے اہل کراچی کے بجلی ،پانی ، گیس ،نادرا و بحریہ ٹاﺅن کے متاثرین کے مسائل سمیت متعدد مسائل حل کروائے ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی اہل کراچی کے کے نظام
پڑھیں:
فرسودہ نظام حکومت کی تبدیلی کا وقت آگیا ہے‘فرحانہ شہاب
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی ( پ ر) جماعت اسلامی ضلع گڈاپ کی ناظمہ فرحانہ شہاب نے کہا ہے کہ اب یورپ و امریکہ کے فرسودہ نظام حکومت کی تبدیلی کا وقت آگیا ہے اس باطل نظام نے ملک و معاشرے کو زوال کی جانب دھکیل دیا ہے جس کی وجہ سے جھوٹ کرپشن، بد دیانتی اور لا قانونیت میں اصافہ ہوا ہے اس نظام سے چھٹکارا حاصل کرنے کی جدوجہد میں ہم سب کو مل کر کام کرنا ہے، ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی ضلع گڈاپ کے ناظمہ فرحانہ شہابنے “بدل دو نظام کو” کے سلوگن کے ساتھ ماہ نومبر میں مینار پاکستان پر منعقد ہونے والے سالانہ اجتماع عام کی بریفنگ کے حوالے سے ناظمات و زمہ داران کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا، بدل دو نظام کے عنوان کے تحت ہونے والا جماعتِ اسلامی کا اجتماعِ عام عوام خصوصاً خواتین میں کافی مقبولیت حاصل کر رہا ہے۔ جماعت اسلامی ضلع گڈاپ کا خواتین نظم بھی اس کی تیاریوں میں پوری طرح سرگرم عمل ہے۔کارکنان کو نہ صرف خود اجتماع میں شرکت کے لیے جانے کے لیے بلکہ عام افراد میں بھی اجتماعِ عام کا شعور بیدار کرکے شرکت پر آمادہ کرنا ہے۔۔ اس سلسلے میں اسکول، کالج، بیوٹی پارلرز اور گھریلو خواتین سے رابطے کیے جارہیہیں۔ بلکہ اب اس کام میں تیزی لانے کی ضرورت اجتماع عام ملک و معاشرے میں ایک اچھی تبدیلی کی امید بن کر آرہا ہے۔