تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے خلاف صوبائی حکومت کی حالیہ کارروائی، آپریشن، کریک ڈاؤن اور اسے کالعدم تنظیم قرار دینے کے اعلان کے بعد پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز اور ان کی کابینہ کے کئی ارکان کو سنگین نوعیت کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔

پنجاب حکومت کے ایک ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ان دھمکیوں کی وجہ سے وزیراعلیٰ مریم نواز نے اپنی عوامی سرگرمیاں محدود کردی ہیں، اسی تناظر میں سیکیورٹی آفیسر ٹو آئی جی پنجاب حمزہ امان اللہ کو تبدیل کرکے چیف سیکیورٹی آفیسر وزیر اعلیٰ پنجاب لگایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی ایل پی سوشل میڈیا ٹیم کا رہنما گلگت سے گرفتار

ذرائع کے مطابق سینیئر وزیر مریم اورنگزیب کو بھی دھمکی آمیز کالز اور پیغامات وصول ہوئے ہیں، جبکہ صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کو بھی انتہائی شدید اور ذاتی نوعیت کی دھمکیاں ملی ہیں، جس کے نتیجے میں خواتین وزرا نے اپنی سرگرمیوں میں نمایاں کمی کردی ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق یہ دھمکیاں ٹی ایل پی کے کارکنوں اور حامیوں کی طرف سے آئی ہیں، جو مریدکے میں 10 اکتوبر کو ہونے والے تشدد آمیز واقعات کے بعد صوبائی حکومت کی کارروائی سے شدید ناراض ہیں۔

دوسری جانب پنجاب پولیس نے ٹی ایل پی کے خلاف کارروائی تیز کردی ہے، جس میں 2700 سے زیادہ گرفتاریاں، اثاثوں کی ضبطی، بینک اکاؤنٹس منجمند کرنا اور فنانسنگ کرنے والوں کی نشاندہی شامل ہے۔

حکومتی ذرائع نے بتایا کہ مریم نواز کو ٹی ایل پی کی طرف سے براہ راست خطرات کا سامنا ہے، جس کے بعد ان کی سیکیورٹی میں تبدیلیاں کی گئی ہیں اور عوامی جلسوں، میٹنگز اور فیلڈ وزٹس کو کم کر دیا گیا ہے۔

’اسی طرح، سینیئر وزیر مریم اورنگزیب، جو ماحولیات اور جنگلات کے شعبوں سے وابستہ ہیں، کو بھی دھمکی آمیز کالز موصول ہوئی ہیں، جو ان کی حالیہ ماحولیاتی مہمات اور حکومت کی پالیسیوں سے جوڑی جا رہی ہیں۔ تاہم ان کی سرگرمیوں میں کوئی باضابطہ کمی کی تصدیق نہیں ہوئی، البتہ ان کی سیکیورٹی کو مزید سخت کر دیا گیا ہے۔‘

صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کو ملنے والی دھمکیاں سب سے زیادہ شدید نوعیت کی ہیں، جن میں ذاتی حملوں اور قتل کی کھلی دھمکیاں شامل ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز اور پوسٹس میں انہیں براہ راست نشانہ بنایا جا رہا ہے، جہاں ٹی ایل پی کے مبینہ حامی انہیں غلیظ الزامات لگانے کا الزام دیتے ہوئے دھمکیاں دے رہے ہیں، جبکہ عظمیٰ بخاری اپنے مؤقف پر قائم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی ایل پی نے مجھے ریپ اور قتل کی دھمکیاں دیں، صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری

عظمی بخاری نے حال ہی میں ’وی نیوز‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ تحریک لبیک کی طرف سے انہیں اور ان کی فیملی کو ریپ اور قتل کی دھمکیاں دی جاری ہیں لیکن وہ اپنے مؤقف پر قائم ہیں، حالیہ صورتحال کے تناظر میں ان کی عوامی سرگرمیاں، بشمول پریس بریفنگز اور میڈیا انٹرویوز، نمایاں طور پر کم ہو گئے ہیں، اور ان کی سیکیورٹی میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔

حکومت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ قانون کی خلاف ورزی کی کسی بھی اطلاع کو فوری رپورٹ کیا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اسٹاف تبدیل ٹی ایل پی دھمکیاں سیکیورٹی سخت عظمیٰ بخاری مریم اورنگزیب مریم نواز وزیراعلٰی پنجاب وی نیوز.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسٹاف تبدیل ٹی ایل پی دھمکیاں سیکیورٹی سخت مریم اورنگزیب مریم نواز وی نیوز کی دھمکیاں مریم نواز ٹی ایل پی گیا ہے کے بعد

پڑھیں:

نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے

آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن میں پولنگ 27 جولائی کو ہوگی۔ اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔جلسے میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور پارٹی کے دیگر رہنما بھی شرکت کریں گے۔ قائداعظم سٹیڈیم میں جلسے کی تیاریاں جاری ہیں جبکہ سٹیج کی تعمیر کے لیے کنٹینرز بھی پہنچا دیئے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں، عدالت عظمیٰ کا بڑا فیصلہ
  • سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں،  عدالت عظمیٰ کا بڑا فیصلہ
  • ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی