اسرائیلی وزیر دفاع کی حماس کی بیرون ملک قیادت کو دھمکی
اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT
اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کی بیرون ملک موجود قیادت کو پھر سے دھمکی دے دی ہے۔
قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق یہ دھمکی ایسے وقت سامنے آئی ہے جب اسرائیل نے غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شدید حملے کیے، جن میں 100 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔
اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ غزہ میں اہم اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے اور اب وہ جنگ بندی معاہدے پر دوبارہ عمل درآمد شروع کر رہی ہے۔
اسرائیلی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ حماس کی قیادت میں کسی کو کوئی استثنیٰ نہیں ملے گا، نہ سوٹ پہننے والوں کو، نہ سرنگوں میں چھپنے والوں کو۔ جو کوئی اسرائیلی فوجیوں کے خلاف ہاتھ اٹھائے گا، اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
کاٹز نے دعویٰ کیا کہ اسرائیلی فوج نے یونا ایفرائیم فیلڈبام کی ہلاکت کے بعد منگل کو حماس کے درجنوں مزاحمت کاروں اور غزہ کے بنیادی ڈھانچے کے متعدد اہداف کو نشانہ بنایا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
حماس نے اسرائیلی حملے میں سینئر کمانڈر کی شہادت کی تصدیق کردی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ میں ہونے والے اسرائیلی حملے میں اپنے سینئر کمانڈر رائد سعد کی شہادت کی تصدیق کر دی ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی ہدایت پر اسرائیلی فوج نے ایک روز قبل غزہ شہر میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 5 افراد شہید اور 25 سے زائد زخمی ہوئے۔ اسرائیل نے دعویٰ کیا تھا کہ اس حملے میں حماس کے ایک اہم کمانڈر کو ہدف بنایا گیا ہے۔
بعد ازاں حماس کے رہنما خلیل الحیہ نے ایک ویڈیو بیان میں اسرائیلی حملے کے دوران سینئر کمانڈر رائد سعد کی شہادت کی تصدیق کی۔ انہوں نے غزہ پر اسرائیلی فوج کے مسلسل حملوں کو جنگ بندی معاہدے کی صریح خلاف ورزی قرار دیا اور امریکا سے مطالبہ کیا کہ وہ قابض اسرائیل کو معاہدے پر عمل درآمد کا پابند بنائے۔
رائد سعد کی شہادت کو اکتوبر میں ہونے والی جنگ بندی کے بعد فلسطینی مزاحمتی تنظیم کی کسی اعلیٰ سطحی شخصیت کی سب سے نمایاں شہادت قرار دیا جا رہا ہے۔