Jasarat News:
2025-11-18@03:36:12 GMT

قال اللہ تعالیٰ و قال رسول اللہ ﷺ

اشاعت کی تاریخ: 18th, November 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اے نبیؐ، اِن (مدعیان ایمان) سے کہو، کیا تم اللہ کو اپنے دین کی اطلاع دے رہے ہو؟ حالانکہ اللہ زمین اور آسمانوں کی ہر چیز کو جانتا ہے اور وہ ہر شے کا علم رکھتا ہے۔ یہ لوگ تم پر احسان جتاتے ہیں کہ اِنہوں نے اسلام قبول کر لیا اِن سے کہو اپنے اسلام کا احسان مجھ پر نہ رکھو، بلکہ اللہ تم پر اپنا احسان رکھتا ہے کہ اس نے تمہیں ایمان کی ہدایت دی اگر تم واقعی اپنے دعوائے ایمان میں سچے ہو۔ اللہ زمین اور آسمانوں کی ہر پوشیدہ چیز کا علم رکھتا ہے اور جو کچھ تم کرتے ہو وہ سب اس کی نگاہ میں ہے۔ (سورۃ الحجرات:16تا18)

ایک مرتبہ کچھ لوگ بیٹھے ہوئے تھے کہ سرکار دو عالمؐ ان کے پاس آ کر کھڑے ہو گئے اور فرمایا: ’’کیا میں تمہیں بتاؤں کہ تم میں سے اچھے کون ہیں اور برے کون ہیں؟‘‘ لوگ خاموش رہے۔ آپؐ نے ان سے تین مرتبہ یہی فرمایا تو ایک شخص نے عرض کیا: ’’کیوں نہیں، اے اللہ کے رسول! بتلائیے!‘‘ آپ نے فرمایا:’’تم میں بہتر لوگ وہ ہیں جن سے لوگ خیر کی امید رکھیں اور شر سے محفوظ رہیں، اور تم میں برے لوگ وہ ہیں جن سے لوگ خیر کی امید تو رکھیں مگر شر سے محفوظ نہ ہوں‘‘۔ (ترمذی، مسند احمد)

قرآن و حدیث سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

اسلام دنیا میں رسول اللہ کے کردار، خدیجةالکبریٰ کے ایثار کی وجہ سے پھیلا، علامہ ریاض نجفی

جامع علی مسجد حوزہ علمیہ جامعتہ المنتظر میں خطاب کرتے ہوئے وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سربراہ کا کہنا تھا کہ حضرت محمد مصطفیٰ ﷺکے کردار نے عظمت اسلام میں اضافہ کیا، کوئی انگلی نہیں اٹھا سکا، اسلام، صلح سلامتی اور امن کا دین ہے، سرور کائنات شجاعت و استقامت کا استعارہ تھے، تبلیغ آسان نہیں، مبلغ کو صبر و تحمل کا حامل ہونا ضروری ہے۔  اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کہا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے کردار اور حضرت خدیجة الکبریٰ کی ایثار اور قربانی کی وجہ سے اسلام دنیا پر پھیلا۔ جامع علی مسجد حوزہ علمیہ جامعتہ المنتظر ماڈل ٹاون لاہور میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رسول اللہ نے اسلام کی تبلیغ کا کام زیرو سے شروع کیا، آج الحمدللہ 140 کروڑ مسلمان دنیا میں موجود ہیں۔ کفار اور مشرکین کے معاشرے میں اسلام آسانی سے نہیں پھیلا بلکہ پیغمبر اکرم کو بڑی اذیتیں دی گئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے 23 سال میں پورے جزیرة العرب پر حکومت قائم کی اور اس میں سب سے زیادہ اثر آپ کا کردار کا ہے، آپ کا کردار اتنا بلند ہے کہ آج تک کوئی اس پر انگلی نہیں اٹھا سکا اور اسی کردار نے عظمت اسلام میں اضافہ کیا۔

حافظ ریاض نجفی نے کہا صحابی رسول مصب بن عمیر رضی اللہ عنہہ پہلے صحابی رسول ہیں جنہیں پاک پیغمبر نے ہجرت سے پہلے مدینہ منورہ میں بطور مبلغ بھیجا۔ انہوں نے کہا پیغمبر کے کردار کی بعد، دوسری چیز جو اسلام کی عظمت میں اضافے کا باعث بنی ،وہ مالی ایثار ہے۔ جبکہ مالی ایثار میں سب سے زیادہ کردار آپ کی زوجہ محترمہ حضرت خدیجة الکبریٰ سلام اللہ علیہا کا ہے۔ ان کا کہنا تھا آج کے مسلمانوں کو بھی اچھا کردار، مالی ایثار کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مال تو آنی جانی چیز ہے، آج آپ کے پاس ہے تو کل کسی اور کے پاس ہوگا۔ تیسری چیز جس نے عظمت اسلام میں اضافہ کیا، وہ عزم صمیم ہے، ہمیں اپنے مشن کے ساتھ خلوص اور پختہ ارادے کے ساتھ رہنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ سرور کائنات شجاعت واستقامت میں استعارہ تھے، امام علی علیہ السلام فرماتے ہیں کہ ہم جب بھی جنگ میں مشکل میں پڑتے تو رسول اللہ ہمارا سہارا بنتے۔

حافظ ریاض نجفی نے کہا اسلام، صلح سلامتی اور امن کا دین ہے۔ انہوں نے کہا تبلیغ کوئی آسان نہیں، تبلیغ کرنیوالے کیلئے صبر و تحمل کا حامل ہونا ضروری ہے۔ اپنی پوری زندگی میں رسول خدا نے کسی شخص کو بھی نہیں ڈانٹا۔ ان کا کہنا تھا صدق و صداقت مبلغ کیلئے بہت ضروری ہے، مبلغین اسلام اور ذاکرین کو بھی چاہیے کہ وہ صدق سے پڑھیں، صرف وہی چیزیں پڑھیں جو کتابوں میں موجود ہیں یا پھر ایسی چیز جو عقل کے مطابق ہو۔ قرآن و حدیث اور عقل سے باہر چیزیں منبر حسینی پر پڑھ کر اسلام اور مکتب اہلبیتؑ کے لیے بدنامی کا باعث نہ بنیں۔ انہوں نے زور دیا کہ مسلمانوں کو ایسا کردار کرنا چاہیے اور رویہ رکھنا چاہیے، جس سے پتہ چلے کہ ہم رسول اللہ کے غلام ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • خوارج نوجوانوں کو ورغلاکر فوج کیخلاف اکساتے ہیں، دہشتگرد احسان اللہ
  • عملی اصلاح کی بابت چند احادیث
  • خوارجی کمانڈر نوجوانوں کو بدکاری کی طرف دھکیلتے ہیں،خارجی دہشتگرد احسان اللہ کے فتن الخوارج کے حوالے سے ہوشربا انکشافات
  • خارجی دہشتگرد احسان اللہ کے فتنۃ الخوارج سے متعلق ہوشربا انکشافات
  • ’فتنہ الخوارج مذہب کے نام پر نوجوانوں کو پاک فوج کے خلاف اکساتے ہیں‘، خارجی دہشتگرد کے انکشافات
  • اقتدار میں آنے پر عوامی خدمت کیلئے اللہ سے 6ماہ مانگے تھے،اللہ تعالیٰ نے مجھے 2سال 6ماہ سے زائد وقت دیا؛ وزیراعظم آزاد کشمیر
  • بھارت نےجنگ مسلط کی تو پاکستانی سپاہی اللہ کی راہ میں نکلے جس میں اللہ تعالی نےسرخرو کیا، فیلڈ مارشل
  • اسلام دنیا میں رسول اللہ کے کردار، خدیجةالکبریٰ کے ایثار کی وجہ سے پھیلا، علامہ ریاض نجفی