شمالی کوریائی رہنما کی فوجیوں سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 13th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پیانگ یانگ: شمالی کوریا کے رہنما نے روسی فوج کے ساتھ سہولت کار بننے فوجیوں سے ملاقات کی۔
عالمی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ا±ن نے یوکرین کے خلاف جاری جنگ میں روسی فوج کے ساتھ سہولت کار بننے والے فوجیوں سے ملاقات کی۔ اعلیٰ حکام کے مطابق دارالحکومت پیانگ یانگ میں ایک تقریب میں شمالی کوریائی رہنمانے وہیل چیئر پر زخمی فوجیوں کو گلے لگایا۔
سرکاری کورین سینٹرل نیوز ادارے میں شائع ہونے والی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق کم جونگ ان نے کورین پیپلز آرمی کے انجینئرز کی 528 ویں رجمنٹ کی واپسی پر ان کو ہیرو قرار دے کر ان کی تعریف کے پل باندھ دیے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
شام میں فوجیوں کا قتل داعش کے ایما پر ہوا، امریکہ
تدمر کے نواح میں حملے کا نشانہ بنا تھا۔ اس حملے میں کئی امریکی فوجی شدید زخمی ہوئے جنہیں ہیلی کاپٹروں کے ذریعے التنف کے فوجی اڈے منتقل کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ سینٹکام نے ایک بار پھر دعویٰ کیا ہے کہ شام کے شہر تدمر میں امریکی فوجیوں پر حملہ کرنے والا شخص داعش گروہ سے تعلق رکھنے والا ایک مسلح رکن تھا۔ واضح رہے کہ چند گھنٹے قبل جولانی رجیم کے سیکیورٹی عناصر اور امریکی فوجیوں پر مشتمل ایک مشترکہ قافلہ، دیرالزور کی سڑک کے قریب، تدمر کے نواح میں حملے کا نشانہ بنا تھا۔ اس حملے میں کئی امریکی فوجی شدید زخمی ہوئے جنہیں ہیلی کاپٹروں کے ذریعے التنف کے فوجی اڈے منتقل کیا گیا۔