کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع بارکھان میں زلزلے کے ہلکے لیکن محسوس ہونے والے جھٹکے ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.2 ریکٹر اسکیل رہی اور اس کی گہرائی 25 کلومیٹر نوٹ کی گئی ہے، زلزلے کا مرکز بارکھان سے تقریباً 27 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کے اچانک جھٹکوں کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور شہری گھروں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے،علاقے میں کئی سیکنڈ تک زمین ہلتی رہی۔

رپورٹ کے مطابق زلزلے سے تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم مقامی انتظامیہ نے متعلقہ اداروں کو ہدایت دی ہے کہ متاثرہ علاقوں میں صورتحال کا جائزہ لیں اور کسی بھی ہنگامی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے تیار رہیں۔

ریسکیو اداروں کا کہنا ہے کہ صورتِ حال پر نظر رکھی جا رہی ہے اور اب تک کسی ایمرجنسی کی ضرورت پیش نہیں آئی۔

حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر ضروری گھبراہٹ میں مبتلا نہ ہوں، افواہوں سے گریز کریں اور آفیشل ذرائع سے فراہم کی جانے والی  معلومات پر ہی انحصار کریں، زلزلے کے بعد ہنگامی احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

زلزلے کے جھٹکوں کے بعد مقامی باشندے محتاط رویہ اختیار کر رہے ہیں اور حکام نے بھی علاقے میں عوامی آگاہی مہم تیز کر دی ہے تاکہ کسی بھی غیر متوقع صورتحال سے نمٹا جا سکے۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل زلزلے کے

پڑھیں:

بلوچستان: ژوب میں پہاڑوں پر آگ لگنے سے جنگلات کو شدید نقصان

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

بلوچستان کے ضلع ژوب کی کلی عثمان زئی کے پہاڑوں پر واقع جنگلات میں شدید آگ لگ گئی ہے۔

مقامی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ آگ زیتون کے درختوں والے جنگلات تک پھیل گئی ہے اور دھوئیں کے بادل پورے علاقے میں پھیل گئے ہیں جس سے مقامی آبادی اور جنگلی حیات کو خطرہ لاحق ہے۔

ڈپٹی کمشنر ژوب عارف زرگون نے بتایا کہ آگ پر قابو پانے کے لیے متعلقہ محکموں کی ٹیمیں فوری طور پر روانہ کر دی گئی ہیں۔ محکمہ جنگلات کی ٹیم نے بھی پہاڑوں پر پہنچ کر آگ بجھانے کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔ مزید کہا گیا ہے کہ مقامی لوگ بھی آگ کو پھیلنے سے روکنے میں حکام کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔

ابتدائی اندازوں کے مطابق آگ پہاڑوں کی بلند جگہوں پر پھیلی ہوئی ہے، جس کی وجہ سے اس پر قابو پانا مشکل ہے اور آگ کی شدت کو کم کرنے کے لیے مزید وسائل اور اہلکار طلب کیے جا سکتے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے اور متاثرہ علاقے میں حفاظتی اقدامات بڑھا دیے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان کے ضلع بارکھان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے
  • بلوچستان؛ ضلع بارکھان میں زلزلہ آگیا
  • جاپان میں زلزلے کے مزید جھٹکے‘ سونامی کا انتباہ واپس لے لیا گیا
  • بلوچستان، امن و امان کی صورتحال پر پولیس کا اعلیٰ سطحی اجلاس
  • امریکا‘ نیواڈا میں پھر زلزلے کے جھٹکے‘ عمارتیں لرزگئیں
  • تبت میں 5 شدت کے جھٹکے محسوس، شہری خوفزدہ
  • تبت کے مختلف علاقوں میں زلزلہ
  • بلوچستان میں ایف سی ہیڈکوارٹر میں کھلی کچہری کا اہتمام، امن و امان کی صورتحال کا جائزہ
  • بلوچستان: ژوب میں پہاڑوں پر آگ لگنے سے جنگلات کو شدید نقصان