2025-09-18@22:28:50 GMT
تلاش کی گنتی: 112

«بجلی سے چلنے»:

(نئی خبر)
    حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ملک گیر احتجاج کی کال پر جماعت اسلامی حیدرآباد کے تحت فقیر کا پڑ چوک پر ضلعی امیر حافظ طاہر مجید کی زیر قیادت احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ،مظاہرے سے نائب امراء عبدالقیوم شیخ، سید ناصر کاظمی، جنرل سیکرٹری حنیف شیخ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری حافظ سفیان نے خطاب کیا ۔اس موقع پر ناظمین زونز سمیت کا رکنان اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔احتجاجی مظاہرے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد حافظ طاہر مجید نے کہا کہ حیسکو ڈپارٹمنٹ اہلکاروں نے رینجرز اور پولیس کو استعمال کرتے ہوئے انکی مدد سے حیدرآباد،...
    ضلع کرم میں چار ماہ بعد بھی مین شاہراہ کھل نہ سکی، جس کے باعث ادویات، ایندھن اور اشیائے ضروریہ کی قلت پیدا ہونے سے شہری پریشان ہیں۔ پیٹرول کی قلت کے باعث لوگ میلوں پیدل چلنے پر مجبور ہیں۔ پارا چنار کے قبائل میں لواحقین نے میت کے ساتھ پندرہ کلومیٹر کا فاصلہ پیدل طے کیا اور میت کو اسپتال سے گھر پہنچایا۔ ترجمان صوبائی حکومت بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ راستے محفوظ بنانے کے لیےاقدامات کے جا رہے ہیں، امن معاہدے کے تحت علاقے میں بنکرز مسمار کیے جارہے ہیں۔ ممبر صوبائی اسمبلی علی ہادی عرفانی نے حکومت سے معاہدے کی خلاف ورزی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
    — فائل فوٹو پشاور میں بھی گداگری منظم منصوبہ بندی کے تحت چلنے کا انکشاف ہوا ہے۔شہر میں گداگروں کے خلاف آپریشن جاری ہے، اس حوالے سے کمشنر آفس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ گداگری کے دھندے میں ملوث 24 ٹھیکے داروں کی نشاندہی کرلی گئی ہے۔کمشنر آفس کے مطابق ٹھیکے داروں کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں۔ کراچی: گداگری اور جعلی دستاویزات پر بیرونِ ملک جانے کی کوشش، 8 مسافر گرفتارایف آئی اے امیگریشن کراچی نے گداگری اور جعلی دستاویزات پر سفر کرنے میں ملوث 8 مسافروں کو گرفتار کر لیا۔ گداگری کے خلاف آپریشن میں تقریباً 120 گداگروں کوحراست میں لے لیا گیا ہے۔کمشنر آفس کے مطابق زیرِ حراست گداگروں میں 70 خواتین...
    اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہاہے کہ اپوزیشن پارلیمنٹ کو چلنے نہیں دینا چاہتی ہے جس دن ارکان نے اپنے حلقے کے مسائل پر بات کرنی ہوتی ہے اس روز وہ کورم کی نشان دہی کر دیتے ہیں،2014میں پارلیمنٹ حملہ ہواتومجھے اجلاس ختم کرنے کاپیغام انھوں نے ہی دیاجنھوں نے وزیراعظم کو مستعفی ہونے کادیا،ستمبر 2024میں پارلیمنٹ میں 11ارکان کو اٹھایا گیا وہ کون تھے وضاحت نہیں کرسکے ، جمہوریت تب محفوظ ہوگی جب سب مل کر جمہوریت کو سنجیدگی سے لیں گے ، اسحق ڈار پی ٹی آئی کمیٹی کی اپنے لیڈرسے ملاقات کروانے کی کوشش کررہے ہیں ،اختر مینگل سے سے کہا ہے اسمبلی سے استعفیٰ نہ دیں۔بدھ کو ایک انٹرویومیں سردار ایاز صادق نے کہاکہ...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ ہم نے اپوزیشن سے طے کیا تھا احتجاج کریں مگر ہر چیز کا وقت ہونا چاہیے۔ مصدقہ اطلاع ہے مذاکرات کاروں سے ان کی قیادت نے کہا ہے قومی اسمبلی میں معمول کے مطابق کام نہیں چلنے دینا، یہ انہوں نے کہا جنہوں نے جن کو کہنا ہوتا ہے۔ اپوزیشن پارلیمنٹ کو چلنے نہیں دینا چاہتی۔ جس دن ارکان نے اپنے حلقے کے مسائل پر بات کرنی ہوتی ہے اس روز بھی وہ کورم کی نشان دہی کر دیتے ہیں۔ گزشتہ پیر سے اپوزیشن کے ساتھی صرف احتجاج کر رہے ہیں۔ میں نے کئی دفعہ اپیل کی عوام کے ایشوز پر بھی بات کر لیں، وہ...
      گریناڈا کے وزیر اعظم ڈیکون مچل نے چائنا میڈیا گروپ کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ اس سال 20 جنوری گریناڈا اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کی 20ویں سالگرہ ہے۔ یہ دوطرفہ تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے اور ان کے دورے کا مقصد اس خاص دن کو منانا ہے۔ مچل نے کہا کہ دورے کے دوران گریناڈا کی حکومت نے چین کے ساتھ 13 دوطرفہ معاہدوں پر دستخط کیے۔ یہ سب انھیں دوستانہ، ہم آہنگ اور قریبی تعاون پر مبنی شراکت داری کا احساس دلاتا ہے جو گریناڈا اور چین نے گزشتہ 20 سالوں میں قائم کی ہے۔ مچل نے کہا کہ گزشتہ 20 سالوں میں دونوں ممالک نے عملی اقدامات...
    ملتان ٹیسٹ میں پاکستانی سپنرز کا جادو چل گیا، ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 137 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ دوٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے پہلی اننگز میں 230 رنز بنائے، مہمان ٹیم کی بیٹنگ لائن پاکستانی سپنرز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔ ویسٹ انڈیز کی پہلی اننگز ملتان ٹیسٹ کے دوسرے روز پہلے سیشن میں پاکستان کے آؤٹ ہونے کے بعد ویسٹ انڈیز نے بیٹنگ شروع کی تو اس کا آغاز کچھ اچھا نہ تھا۔ ابتدا میں ساجد خان بیٹرز کے لیے ڈراؤنا خواب ثابت ہوئے جنہوں نے ابتدائی چاروں وکٹیں حاصل کیں۔ ساجد خان نے میکائیل لوئس کو ایک، کیاسی کارٹی کو صفر،کریک براتھویٹ کو 11 اور کیون...
    پشاور: خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں بچوں کے ہاتھوں بندوقیں چل جانے کے باعث بہن جاں بحق بھائی زخمی ہوگیا۔  تفصیلات کے مطابق کوہاٹ کے علاقہ درہ آدم خیل قوم آخوروال رضا خیل میں بچوں سے بندوق چل جانے کے باعث 8 سالہ حبیبہ بنت شعیب موقع پر جاں بحق جبکہ دس سالہ معاویہ ولد شعیب شدید زخمی ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی میڈیکل  ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ ریسکیو ٹیم نے زخمی ہونیوالے بچے کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد پشاور ایل آر ایچ ہسپتال منتقل کر دیا۔
    نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت میں عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی اپنی ہی بندوق کی گولی چلنے سے ہلاک ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی گرپریت بسی کو گولی لگنے کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ڈاکٹروں کی جانب سے ان کی موت کی تصدیق کردی گئی۔ ان کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ گولی حادثاتی طور پر چلی ،تاہم پولیس کی جانب سے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔
    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کروڑوں روپے کی لاگت سے بنائی گئی سڑکوں کو کھود دیا جاتا ہے، گھروں میں گیس نہیں آرہی پھر بھی گیس کی لائنیں ڈالنے کے لئے سڑکیں کاٹی جا رہی ہیں جسے برداشت نہیں کیا جاسکتا۔ اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ضلع وسطی کے جن ٹاؤنز نے روڈ کٹنگ کی اجازت دی ان کے خلاف اینٹی کرپشن سے رجوع کیا جائے گا۔ مرتضیٰ وہاب نے باغ جناح فریئر ہال میں بلدیہ عظمیٰ کراچی کے زیر اہتمام فلاور شو کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کروڑوں روپے کی لاگت سے بنائی گئی سڑکوں کو کھود دیا جاتا ہے، گھروں...