ملتان ٹیسٹ میں پاکستانی سپنرز کا جادو چل گیا، ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 137 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ دوٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے پہلی اننگز میں 230 رنز بنائے، مہمان ٹیم کی بیٹنگ لائن پاکستانی سپنرز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔ ویسٹ انڈیز کی پہلی اننگز ملتان ٹیسٹ کے دوسرے روز پہلے سیشن میں پاکستان کے آؤٹ ہونے کے بعد ویسٹ انڈیز نے بیٹنگ شروع کی تو اس کا آغاز کچھ اچھا نہ تھا۔ ابتدا میں ساجد خان بیٹرز کے لیے ڈراؤنا خواب ثابت ہوئے جنہوں نے ابتدائی چاروں وکٹیں حاصل کیں۔ ساجد خان نے میکائیل لوئس کو ایک، کیاسی کارٹی کو صفر،کریک براتھویٹ کو 11 اور کیون ہوج کو 4 رنز پر چلتا کردیا۔ ساجد خان کے بعد نعمان علی نے ویسٹ انڈیز بیٹرز کی درگت بنائی اور 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ ویسٹ انڈیز کی پانچویں وکٹ 34 رنز کے مجموعے پر گری اور نعمان علی نے جسٹن گریویس کو 4 رنز پر چلتا کیا جس کے بعد نعمان علی نے ٹریون املیچ اور ایلک ایتھنیز کو 6،6 جب کہ کلیون سنکلر کو 11 رنز پر پویلین بھیجا۔ نعمان علی نے گداکیش موتی کو 19 رنز پر آؤٹ کرکے اپنا پانچواں شکار کیا۔ 137 کے مجموعے پر آخری وکٹ ابرار احمد نے لی جنہوں نے جیڈن سیلز کو 22 رنز پر آؤٹ کیا۔ ملتان ٹیسٹ میں پاکستان نے پہلی اننگزمیں 93 رنزکی برتری حاصل کرلی، پاکستانی سپنر نعمان علی نے 5 اور ساجد خان نے 4 شکار کیے جبکہ ایک وکٹ ابرار احمد کے حصے میں آئی۔ پاکستان کی اننگز ملتان میں کھیلے جانیوالے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز محمد رضوان اور سعود شکیل نے کھیل کا آغاز کیا تاہم سعود شکیل زیادہ دیر کریز پر نہ ٹھہر سکے اور 84 رنز کی اننگز کھیل کر پویلین لوٹ گئے۔ نئے آنیوالے بلے باز سلمان آغا بھی خاطرخواہ کارکردگی نہ دکھا سکے اور محض 2 رنز بنا کر چلتے بنے اور نعمان علی بغیر کھاتہ کھولے ہی رن آؤٹ ہو گئے جبکہ محمد رضوان 71 رنز پر ہمت ہار گئے۔ ساجد خان 18 اور خرم شہزاد 7 رنز بنا سکے یوں پاکستان کی پوری ٹیم 230 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیڈن سیلز اور جومل ویریکن نے 3،3، کیون نے 2 اور گوداکش موتی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ 

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ویسٹ انڈیز کی نعمان علی نے میں پاکستان ملتان ٹیسٹ

پڑھیں:

کوئٹہ ،کچرے کے ڈھیر میں بیٹھے ہوئے افراد کھلے عام نشہ کرنے میں مصروف ہیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

 

 

جسارت نیوز گلزار

متعلقہ مضامین

  • چین ، روس ، شمالی کوریا اور پاکستان سمیت کئی ممالک جوہری ہتھیاروں کے تجربات کررہے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
  • سکھر: شہر بھرمیں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر انتظامیہ کا منہ چڑاتے ہوئے
  • سکھر میں صفائی کا فقدان، جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگ گئے، انتظامیہ غائب
  • مٹیاری وگردنواح میں منشیات کا استعمال بڑھ گیا، پولیس خاموش
  • لاہور میں ٹریفک حادثہ: بوتلوں سے بھرا ٹرک رکشے پر الٹ گیا، چار افراد جاں بحق
  • جادو ٹونا کرنے کے شبہے میں قتل عمر رسیدہ شخص کا ڈھانچہ برآمد، ملزمان گرفتار
  • کوئٹہ ،کچرے کے ڈھیر میں بیٹھے ہوئے افراد کھلے عام نشہ کرنے میں مصروف ہیں
  • نارووال،خانہ بدوش بچہ کچرے کے ڈھیر سے کام کی اشیا تلاش کررہاہے
  • پنجاب حکومت بلدیاتی انتخابات کرانے کی ذمہ داری پوری کرے: چیف الیکشن کمشنر
  • تیسرا ٹی ٹوئنٹی: ویسٹ انڈیز نے بنگلادیش کو شکست دیکر وائٹ واش کردیا