مذاکرات کاروں سے قیادت نے کہا اسمبلی کو معمول کے مطابق نہیں چلنے دینا: ایاز صادق
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ ہم نے اپوزیشن سے طے کیا تھا احتجاج کریں مگر ہر چیز کا وقت ہونا چاہیے۔ مصدقہ اطلاع ہے مذاکرات کاروں سے ان کی قیادت نے کہا ہے قومی اسمبلی میں معمول کے مطابق کام نہیں چلنے دینا، یہ انہوں نے کہا جنہوں نے جن کو کہنا ہوتا ہے۔ اپوزیشن پارلیمنٹ کو چلنے نہیں دینا چاہتی۔ جس دن ارکان نے اپنے حلقے کے مسائل پر بات کرنی ہوتی ہے اس روز بھی وہ کورم کی نشان دہی کر دیتے ہیں۔ گزشتہ پیر سے اپوزیشن کے ساتھی صرف احتجاج کر رہے ہیں۔ میں نے کئی دفعہ اپیل کی عوام کے ایشوز پر بھی بات کر لیں، وہ احتجاج کرتے ہیں۔ آدھا گھنٹہ، 20 منٹ اس کے بعد چلے جاتے ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: نے کہا
پڑھیں:
پاکستان میں ڈیجیٹلائزیشن، سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے: اسحاق ڈار
ویب ڈیسک :نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان میں اصلاحات اور ڈیجیٹلائزیشن سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے بینکاری، سرمایہ کاری اور آئی ٹی ماہرین سے ملاقات کی۔
ملاقات میں اسحاق ڈار نے سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے ایس آئی ایف سی کے کردار پر زور دیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ زراعت، آئی ٹی، معدنیات سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی سہولت کاری کو تیز کیا جا رہا ہے۔
میٹرک امتحان میں فیل ہونے پر طالبعلم نے بڑا قدم اٹھالیا
ترجمان کے مطابق ملاقات میں اسحاق ڈار نے فِن ٹیک، ڈیجیٹل بینکنگ، انفرا اسٹرکچر میں پاکستان کی صلاحیتوں پر روشنی ڈالی۔
ملاقات میں مورگن اسٹینلی، بینک آف امریکا، بی این پی پریباس، جے پی مورگن اور گولڈمین سکس کے ماہرین موجود تھے۔
ترجمان کے مطابق شرکا نے پاکستان میں نجی شعبے کی سرمایہ کاری میں اظہار دلچسپی اور باہمی معاشی روابط کو فروغ دینے پر زور دیا۔
نادر آباد:2 مشکوک ملزمان گرفتار ، اسلحہ برآمد