سہ ملکی سیریز؛ نیوزی لینڈ کیخلاف جنوبی افریقا کی پہلی وکٹ گر گئی
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
لاہور:
سہ ملکی سیریز کے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف جنوبی افریقا کی 37 رنز پر پہلی وکٹ گر گئی۔
پروٹیز کپتان ٹیمبا باوما 23 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 20 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا۔ کیوی ٹیم میں رچن رویندرا کی جگہ ڈیون کانوے کو شامل کیا گیا جبکہ جنوبی افریقا کی جانب سے 4 کھلاڑیوں کو ون ڈے انٹرنیشنل کیپ دی گئی۔
نیوزی لینڈ کے رچن رویندرا پاکستان کے خلاف پہلے ون ڈے میں ماتھے پر گیند لگنے سے زخمی ہوگئے تھے جس کے باعث انہیں دوسرے میچ کے لیے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔
جنوبی افریقی کپتان ٹیمبا باوما کا کہنا تھا کہ ٹاس جیت جاتے تو بولنگ کو ہی ترجیح دیتے، ٹیم میں زیادہ تر نئے کھلاڑی شامل کیے گئے جو اچھے کھیل کے لیے بے تاب ہیں۔
کیوی کپتان مچل سینٹنر کا کہنا تھا کہ جلد وکٹیں لینے کی کوشش ہوگی، پچ 300 رنز سے زائد والی دکھائی دیتی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں 2008 کے بعد پہلا ڈے ون ڈے انٹرنیشل کھیلا جا رہا ہے۔
نیوزی لینڈ پلینگ الیون:
ول ینگ، ڈیون کانوے، کین ولیم سن، ڈیرل مچل، ٹام لیتھم، گلین فلپس، مائیکل بریسویل، مچل سینٹنر (کپتان)، میٹ ہنری، بین سیئرز اور ول اورورکی۔
جنوبی افریقا پلینگ الیون:
ٹیمبا باوما (کپتان)، متھیو بریک، جیسن اسمتھ، کائل بریرین، ویان مولڈر، مہلالی پونگوانا، سینوران موتھو سیمی، ایتھن بوش، جونیئر ڈالا، لونگی نگیڈی اور تبریز شمسی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: جنوبی افریقا نیوزی لینڈ
پڑھیں:
بابر کا دفاع؛ کیا عمر اکمل واپسی کی راہ ہموار کررہے ہیں؟
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم مسلسل ناقص فارم اور شکستوں کے باعث شدید تنقید کی زد میں ہیں۔
بابراعظم کی پشاور زلمی پوائنٹس ٹیبل پر 4 میچوں میں ایک فتح اور 3 ناکامیوں کے باعث 2 پوائنٹس کیساتھ چوتھی پوزیشن پر موجود ہے، تاہم کپتان کی ناقص پرفارمنس مسلسل موضوعِ بحث ہے۔
قومی ٹیم کے سابق کپتان پر بڑھتی تنقید کے درمیان عمر اکمل نے اپنے کزن کی ناقص فارم کا دفاع کرتے ہوئے انہیں مشورہ دیا کہ وہ پریشر کو نظر انداز کریں اور اپنے نیچرل گیم پر توجہ دیں، جلد فارم حاصل کرلیں گے۔
مزید پڑھیں: عمر اکمل نے ہیڈکوچ اور سابق کپتان پر بھی الزامات کی بوچھاڑ کردی
عمر اکمل نے کہا کہ ایک مشکل دور سے گزر رہا ہے لیکن وہ پاکستان کا بہترین بلےباز ہے، میری بابراعظم سے ذاتی درخواست ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید، سب کچھ بھول کر صرف اپنی کرکٹ پر توجہ دیں۔
مزید پڑھیں: انوکھا واقعہ؛ عبید شاہ نے عثمان کے منہ پر ہاتھ دے مارا، ویڈیو وائرل
بابراعظم سے متعلق عمر اکمل کے بیان پر کئی صارفین کا کہنا ہے کہ وہ ٹیم میں واپسی کیلئے انکا دفاع کرکے راہ ہموار کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
مزید پڑھیں: "ملتان سلطانز کی قیمت بڑھائی تو نہیں خریدوں گا"
دوسری جانب پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن میں بابراعظم نے 4 اننگز میں بالترتیب 0، 1، 2 اور 46 رنز بنائے ہیں جبکہ ٹی20 ورلڈکپ 2024، چیمئینز ٹرافی اور دورہ نیوزی لینڈ میں بھی انکا بلا رنز کے انبار لگانے میں ناکام رہا ہے۔