WE News:
2025-11-03@14:26:00 GMT

خیرات سے اسپتال اور تعلیم چل سکتی ہے، حکومت نہیں، وزیر خزانہ

اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT

خیرات سے اسپتال اور تعلیم چل سکتی ہے، حکومت نہیں، وزیر خزانہ

 آل پاکستان چیمپبرز پریزیڈنٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ خیرات سے اسپتال اور تعلیم چل سکتی ہے، حکومت نہیں چل سکتی۔

ان کا کہنا تھا کہ پالیسی ریٹ کم ہونے سے کاروباری افراد کا فائدہ ہوا، معاشی استحکام معاشی ترقی کی بنیاد ہے، معاشی استحکام کے لیے اقدامات جاری ہیں، معیشت بہتری کی طرف گامزن ہے۔

یہ بھی پڑھیے: تنخواہ دار و دیگر کچھ طبقات پرٹیکسوں کا بوجھ غیر متناسب ہے، وزیر خزانہ کا اعتراف

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ٹیکسیشن اصلاحات کو کئی طریقوں سے دیکھ رہے ہیں، صرف یہ کہنا کافی نہیں کہ لوگ ٹیکس نہیں دے رہے، لوگوں کو اعتماد کیوں نہیں اس پر سوچنا چاہیے، اس کے بغیر ٹیکسیشن پائیدار نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا ہے کہ تنخواہ دار طبقے پر بہت بوجھ پڑا ہے، کوشش کررہے ہیں کہ تنخواہ دار طبقے کو زیادہ فارم بھرنے نہ پڑے، لوگ ٹیکس ایڈوائزر کے بغیر اپنے فارم خود بھرسکیں۔

پی ٹی آئی کے دور میں ڈاکٹر عشرت نے بہت اچھی اسٹڈی کی اور 2019 میں کابینہ میں پیش کی تھی مگر اس پر کام نہیں ہوا، اس وقت وفاقی حکومت میں 43 وزارتیں ہیں اور 400 ادارے ہیں، سوال یہ ہے کہ ہم حکومت کے اخراجات کیسے کم کریں، ہمیں رائٹ سائزنگ کی طرف جانا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

finance minister معیشت وزیر خزانہ.

ذریعہ: WE News

پڑھیں:

کراچی: اسپتال کے اخراجات ادا کرنے کیلئے نومولود کو فروخت کر دیا گیا

—فائل فوٹو 

کراچی میں اسپتال کے اخراجات ادا کرنے کے لیے نوزائیدہ بچے کو فروخت کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ میمن گوٹھ میں واقع نجی اسپتال میں پیش آیا۔

پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ نومولود کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں، کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • جب بھی کراچی آتا ہوں یہاں کا انفرااسٹرکچر دیکھ کر انتہائی دکھ ہوتا ہے، وفاقی وزیر عبد العلیم خان
  • آئی ایم ایف سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلیے اسٹرکچرل اصلاحات مکمل کرنا ہوں گی، وزیر خزانہ
  • معیشت مستحکم، ٹیکس نظام، توانائی ودیگر شعبوں میں اصلاحات لائی جا رہی: وزیر خزانہ
  • عالمی ریٹنگ ایجنسیوں نے پاکستان کے معاشی استحکام کا اعتراف کیا ہے؛ وزیر خزانہ
  • ایکسکلیوسیو سٹوریز اکتوبر 2025
  • پاک افغان مذاکرات: افغان ہٹ دھرمی نئے تصادم کا باعث بن سکتی ہے
  • کراچی: اسپتال کے اخراجات ادا کرنے کیلئے نومولود کو فروخت کر دیا گیا
  • شاہ محمود قریشی اور یاسمین راشد کیخلاف حکومت کی فسطائیت ختم نہیں ہو رہی: بیرسٹر سیف
  • مشرقی محاذ پر بھارت کو جوتے پڑے تو مودی کو چپ لگ گئی: خواجہ آصف
  • وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی ترقی اور نوجوانوں کے بہتر مستقبل کیلئے پُرعزم ہے: شہباز شریف