2025-10-04@20:20:09 GMT
تلاش کی گنتی: 107
«سکولوں کو»:
(نئی خبر)
چیئرمین گلبرگ ٹائون نصرت اللہ کا محکمہ تعلیم کے اساتذہ کے ساتھ گروپ فوٹو کراچی (اسٹاف رپورٹر)گلبرگ ٹاؤن انتظامیہ کا ایک اور احسن اقدام سرکاری اسکولوں میں کیے جانے والے انقلابی اقدامات و اصلاحات پرکارکردگی رپورٹ پیش کی گئی۔تعلیمی اصلاحات کا پروگرام متعارف کرا رہے ہیں اس سلسلے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، ایجوکیشن آفس میں ایک پروگرام منعقد کیا گیا جس کا آغاز تلاوت قران کریم اور نعت رسول مقبول سے ہوا اس موقع پر چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب ہم نے حلف اٹھایا تو کام بہت سارے تھے میونسپل سروسز بنیادی کام تھا جو کہ ہماری ذمہ داری تھی ہم نے محدود وسائل میں عوام کو...
وزیرِ تعلیم سندھ سردار شاہ نے کہا ہے کہ وفاق حکومت نے اسکولوں کی بحالی کے لیے 5 ارب روپے دیے ہیں۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ تعلیم سندھ سردار شاہ کا کہنا تھا کہ تعلیم کا سیکٹر تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے،متحانی سسٹم سے بہت ساری شکایات ہیں جبکہ فیڈرل بورڈ نے سسٹم بہتر کیا ہے اور اسسمنٹ کے نظام کو بہتر کرنا ہے۔ وزیرِ تعلیم سندھ نے کہا کہ تعلیم صوبوں کا کام ہے صوبوں نے ہی کام کرنا ہے، اسکولوں میں بچوں کو تکنیکی تعلیم بھی دے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاق عملی طور پر بھی ہمیں سپورٹ کرے ، آؤٹ آف اسکول بچوں کو اسکول لانا بہت بڑا چیلنج ہے...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) محکمہ تعلیم سندھ نے نجی اسکولوں کو طلبہ سے ایڈوانس اضافی فیس نہ لینے کی ہدایت کر دی۔ اس سلسلے میں ڈائریکٹوریٹ آف انسپیکشن اینڈ پرائیویٹ انسٹیٹیوشن نے مراسلہ جاری کر دیا ہے۔ والدین اور طلبہ کی سہولت اور انہیں مالی مشکلات سے بچانے کے لیے میٹرک کے طلبہ سے ٹیوشن فیس صرف اپریل کے مہینے تک وصول کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ایڈیشنل ڈائریکٹر رجسٹریشن پرائیویٹ انسٹی ٹیوشن سندھ رفعیہ جاوید نے تمام نجی اسکولوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسکولز ان طلبہ سے جو اس سال یعنی 2025ء میں میٹرک کے سالانہ امتحانات میں شرکت کر رہے ہیں صرف اپریل تک کی فیس چارج کریں گے کیونکہ ان کے امتحانات مارچ کے...
دہلی: درجنوں اسکولوں کو بم کی دھمکیاں ملنے پرپولیس نے 12ویں جماعت کے طالب علم کو حراست میں لیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ دہلی میں 12ویں جماعت کا طالب علم امتحان نہیں دینا چاہتا تھا اور اس نے اسکولوں میں امتحانات منسوخ کرانے کے لیے خوف و ہراس پھیلایا۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز 10 تعلیمی اداروں کو ای میلز کے ذریعے بم کی دھمکیاں موصول ہوئیں، اس سے قبل بھی دہلی کے اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں دی گئی تھیں۔ جس کے بعد سابق وزیراعلیٰ اروند کیجروال نے کہا تھا کہ دہلی میں امن و امان کی صورتحال اتنی خراب کبھی نہیں تھی۔ بم کی دھمکیاں موصول ہونے کے بعد اسکولوں کی...
بھارت کے دارالحکومت دہلی میں اسکولوں کو بم کی اطلاع دینے والے ملزم کی شناخت ہو گئی اور اس کی وجہ بھی سامنے آ گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی کے سیکڑوں اسکولوں میں بم کی جھوٹی اطلاع سے پھیلنے والے خوف و ہراس کے اب کئی ہفتوں بعد پولیس نے اس کیس کو کافی حد تک حل کر لیا ہے۔ پولیس نے ایک نوجوان طالب علم کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ اُس نے اپنے اسکول میں امتحانات سے بچنے کے لیے بم کی جھوٹی افواہیں و اطلاعات دینے کا منصوبہ بنایا تھا۔ کئی ہفتوں سے الرٹ رہنے کے بعد اس کیس میں ملوث پولیس نے 12 ویں جماعت کے طالب علم کو حراست میں لے لیا...