WE News:
2025-11-12@14:03:55 GMT

ایشیا کپ فائنل: 5 بڑے ٹاکرے جو فائنل کا فیصلہ کرسکتے ہیں

اشاعت کی تاریخ: 28th, September 2025 GMT

ایشیا کپ فائنل: 5 بڑے ٹاکرے جو فائنل کا فیصلہ کرسکتے ہیں

ایشیا کپ 2025 کے تاریخ ساز فائنل میں روایتی حریف بھارت اور پاکستان 41 سالہ تاریخ میں پہلی بار آمنے سامنے ہوں گے۔

بھارت ایونٹ میں ناقابلِ شکست رہتے ہوئے فیصلہ کن مرحلے میں پہنچا ہے جبکہ پاکستان کو 2 بار بھارت سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ 14 ستمبر کو دونوں ٹیموں کے درمیان پہلے مقابلے کے بعد سے یہ معرکہ شائقین کی زبردست توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ایشیا کپ فائنل: ایونٹ کا سب سے بڑا ٹاکرا، پاکستان اور بھارت آج دبئی میں مدمقابل ہوں گے

5 بڑے ٹاکرے جو فائنل کا فیصلہ کرسکتے ہیں ابھشیک شرما بمقابلہ شاہین آفریدی

بھارتی اوپنر ابھشیک شرما اور پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا ٹکراؤ سب سے اہم ہوگا۔ ابھشیک نے اس ٹورنامنٹ میں شاہین کے پہلے اوورز میں کھل کر رنز بنائے ہیں اور دونوں مقابلوں میں انہیں چوکے چھکوں سے نشانہ بنایا۔

ابھشیک اس وقت ایونٹ کے ٹاپ اسکورر ہیں جبکہ شاہین وکٹ لینے والوں میں تیسرے نمبر پر ہیں۔ شاہین ماضی میں روہت شرما اور کے ایل راہل جیسے بڑے اوپنرز کو پہلی ہی گیند پر آؤٹ کرچکے ہیں۔

سوریا کمار یادو بمقابلہ حارث رؤف

پاکستانی اسپیڈ اسٹار حارث رؤف نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادو پر برتری حاصل کی ہے۔ سپر4 میچ میں بھی یادو زیادہ نہ چل سکے۔ حارث نے بنگلہ دیش کے خلاف شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 3 اہم وکٹیں لیں۔ اگر سوریا اس بار رؤف کا دباؤ برداشت کرنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو بھارت کو مضبوط پوزیشن میں لے جا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: ایشیا کپ سیمی فائنل، ٹی20 کرکٹ میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کس کا ریکارڈ کیا ہے؟

فخر زمان بمقابلہ جسپریت بمراہ

پاکستانی جارح مزاج بیٹر فخر زمان اور بھارتی اسٹار بولر جسپریت بمراہ کی ٹکر بھی دلچسپ رہے گی۔ بمراہ آج تک بین الاقوامی کرکٹ میں فخر کو آؤٹ نہیں کر سکے لیکن فخر نے بھی ان کے خلاف رنز بنانے میں زیادہ کامیابی نہیں پائی۔ 2017 کی چیمپئنز ٹرافی فائنل کی یادیں اب بھی تازہ ہیں اور یہ مقابلہ دونوں ٹیموں کے لیے فیصلہ کن ہوسکتا ہے۔

ورون چکرورتی بمقابلہ صاحبزادہ فرحان

پاکستانی اوپنر صاحبزادہ فرحان نے بھارت کے خلاف 50 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔ ان کا سامنا بھارتی اسپنر ورون چکرورتی سے ہوگا جو پچھلے میچ میں وکٹ نہیں لے سکے لیکن رنز روکنے میں کامیاب رہے۔ پاکستان کے بیٹرز ان کی بولنگ کو سمجھنے میں مشکلات کا شکار دکھائی دیے لہٰذا یہ معرکہ بھارتی باولنگ حکمتِ عملی کے لیے نہایت اہم ہوگا۔

شبمن گل بمقابلہ صائم ایوب

پاکستانی آل راؤنڈر صائم ایوب نے بیٹنگ میں خاص کارکردگی نہیں دکھائی مگر بولنگ میں ابتدائی وکٹیں لے کر ٹیم کو سہارا دیا ہے۔ شبمن گل ایک میچ میں ان کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے تھے لیکن اگلے مقابلے میں بھرپور جواب دیا۔ پاور پلے اوورز میں یہ ٹکراؤ میچ کا پانسہ پلٹ سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے امریکی کرکٹ ٹیم کی رکنیت معطل کر دی

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے ہاردک پانڈیا اور ابھشیک شرما کو سری لنکا کے خلاف میچ میں انجری کا سامنا کرنا پڑا تھا لیکن وہ فائنل کے لیے دستیاب ہوں گے۔ بمراہ اور شیوم دوبے بھی واپسی کریں گے۔ پاکستان نے حسن نواز کو دوبارہ شامل کرنے پر غور کیا مگر امکان ہے کہ وہ سپر4 والی کامیاب کمبی نیشن ہی برقرار رکھے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

Asia Cup PAK INDIA MATCH ایشیا کپ باولنگْ بھارت بیٹنگ پاک انڈیا میچ پاکستان کرکٹ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ایشیا کپ باولنگ بھارت بیٹنگ پاک انڈیا میچ پاکستان کرکٹ ایشیا کپ میچ میں کے خلاف کے لیے

پڑھیں:

امن جرگہ کے حوالے سے فائنل ڈرافٹ تیار، تمام فریقین کو اعتماد میں لے لیا گیا: شفیع جان

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے ترجمان شفیع جان نے کہا ہے کہ جرگہ اختتامی مرحلے میں داخل ہوچکا ہے اور معاہدے کا حتمی مسودہ تقریباً تیار ہے، مغرب کی اذان کے بعد شرکا نماز ادا کر رہے ہیں، جس کے بعد تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندے اس مسودے پر دستخط کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بند کمروں کے فیصلوں سے امن قائم نہیں کیا جا سکتا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی

وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شفیع جان نے کہا کہ جرگہ صبح 10 بجے شروع ہوا اور دن بھر مختلف نکات پر مشاورت کے بعد اب تمام شرکا اتفاقِ رائے سے ایک نتیجے پر پہنچنے کے قریب ہیں۔ حتمی مسودہ میڈیا، سول سوسائٹی، سیاسی جماعتوں اور قبائلی عمائدین کے ساتھ شیئر کیا جائے گا تاکہ عوام کو بھی اس کی تفصیلات سے آگاہ کیا جاسکے۔

???? پشاور میں تاریخ رقم!
خیبرپختونخوا کا سب سے بڑا جرگہ اپنے فیصلہ کن مرحلے میں داخل
سابق وزرائے اعلیٰ، گورنرز اور تمام قبائلی رہنما ایک میز پر!
شفیع جان کا کہنا ہے "ڈرافٹ تقریباً فائنل، پورے پاکستان کی نظریں اس جرگے پر ہیں!" pic.twitter.com/VdWYACqeVp

— Nadir Baloch (@BalochNadir5) November 12, 2025

ترجمان نے کہا کہ یہ جرگہ صوبے میں دہشتگردی کے خاتمے اور پائیدار امن کے قیام کے لیے ایک مثبت قدم ہے۔ تمام سیاسی جماعتوں کو اس جرگے میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی، یہاں تک کہ پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کو بھی مدعو کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا اسمبلی میں امن جرگہ، وفاق کو عملی سفارشات بھیجی جائیں گی

خواتین کی شرکت سے متعلق سوال پر ترجمان نے وضاحت کی کہ جرگے میں خواتین کو بھی مدعو کیا گیا تھا، تاہم زیادہ تر نے شرکت نہیں کی۔ البتہ جرگے کے اختتام پر ایک خاتون نے نظامت کے فرائض انجام دیے، جب کہ سوات چیمبر آف کامرس کی صدر، جو ایک خاتون ہیں، وہ بھی تقریب میں شریک تھیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news امن جرگہ خیبرپختونخوا شفیع جان

متعلقہ مضامین

  • امن جرگہ کے حوالے سے فائنل ڈرافٹ تیار، تمام فریقین کو اعتماد میں لے لیا گیا: شفیع جان
  • بھارت کو ایک اور ناکامی، آئی سی سی کا ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سے متعلق اہم فیصلہ
  • اسلامک سالیڈریٹی گیمز ‘ پاکستان کے 2 باکسرز کو سیمی فائنل میں شکست
  • حالیہ دہشت گردی واقعات پر افغانستان میں کارروائی کرسکتے ہیں، خواجہ آصف
  • ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ کا 13واں ایڈیشن بھی پاکستان ٹیم کی قسمت نہیں بدل سکا
  • ریاست جونا گڑھ کا پاکستان سے الحاق
  • ویمنز ورلڈ کپ، بھارتی ٹیم پہلی بار چیمپئن بن گئی
  • ٹی 20 ورلڈ کپ؛ کون سے بھارتی شہر افتتاحی میچ اور فائنل کی میزبانی کریں گے؟
  • ایشیا کپ،بھارت کی اکڑ نکل گئی، ٹرافی کیلئے منتیں کرنے لگا
  • پاکستان سے جنگ نہ کرنا، بھارت کو انتباہ