2025-12-14@13:50:22 GMT
تلاش کی گنتی: 130

«عدالتی افسران»:

(نئی خبر)
    واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عدلیہ کی جانب سے کیے جانے والے فیصلوں میں رکاوٹ ڈالنے کی اپنی مذمت کی تجدید کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے اپنی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ صدر کے فیصلوں میں عدالتی مداخلت صرف افراتفری اور جرائم کا باعث بنے گی۔(جاری ہے) کسی جج کو صدر کے فرائض نہیں سنبھالنے چاہئیں۔ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ اگر چیف جسٹس رابرٹس اور سپریم کورٹ نے فوری طور پر اس نقصان دہ اور بے مثال مسئلے کو حل نہیں کیا تو ہمارا ملک شدید خطرے میں پڑ جائے گا!۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ جج 80 ملین ووٹ...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اینٹی کرپشن ہاٹ لائن سے متعلق سپریم کورٹ آف پاکستان نے وضاحتی اعلامیہ جاری کردیا۔ سپریم کورٹ کی جانب سے جاری وضاحتی اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اینٹی کرپشن ہاٹ لائن صرف سپریم کورٹ سے متعلق قائم کی گئی ہے، ہاٹ لائن صرف سپریم کورٹ میں مقدمات فکسنگ اور دیگر انتظامی امور سے متعلق ہے۔ اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ ہاٹ لائن پر سپریم کورٹ افسران سے متعلق شکایات درج کرائی جاسکتی ہیں، سپریم کورٹ سے باہر کی شکایات اس ہاٹ لائن پر قبول نہیں کی جائیں گی، دائرہ کار سے باہر کی شکایات پر کوئی ردعمل نہیں دیا جائے گا۔ 
    اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کے باوجود عدالتی کمیشن کی ملاقات پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان سے نہ کروائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ عدالت نے سپرنٹنڈنٹ جیل کو ہفتہ کے روز صبح 11 سے 12 بجے کے درمیان ملاقات کرانے کا حکم دیا تھا۔ جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے اپنی لا کلرک سکینہ بنگش کو کمیشن مقرر کیا تھا اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عبد الغفور انجم کی موجودگی میں کمیشن کی ملاقات کا حکم دیا تھا۔ ذرائع کے مطابق ہفتے کے روز کمیشن تقریباً 3 گھنٹے اڈیالہ جیل کے اندر رہا اور کمیشن کو سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے متعلقہ آفس میں انتظار کرایا گیا مگر کمیشن کی عدالتی حکم کے باوجود عمران...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کے باوجود عدالتی کمیشن کی ملاقات پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان سے نہ کروائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق عدالت نے سپرنٹنڈنٹ جیل کو ہفتہ کے روز صبح 11 سے 12 بجے کے درمیان ملاقات کرانے کا حکم دیا تھا۔ جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے اپنی لا کلرک سکینہ بنگش کو کمیشن مقرر کیا تھا اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عبد الغفور انجم کی موجودگی میں کمیشن کی ملاقات کا حکم دیا تھا۔ذرائع کے مطابق ہفتے کے روز کمیشن تقریباً 3 گھنٹے اڈیالہ جیل کے اندر رہا اور کمیشن کو سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے متعلقہ آفس میں انتظار...
    ہائیکورٹ کے حکم کے باوجود عمران خان سے عدالتی کمیشن کی ملاقات نہ کروائے جانے کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 17 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کے باوجود عدالتی کمیشن کی ملاقات بانی پی ٹی آئی عمران خان سے نا کروائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔رپورٹ کے مطابق عدالت نے سپریڈنٹ جیل کو ہفتہ کے روز 11 سے 12 کے درمیان ملاقات کرانے کا حکم دیا تھا ، جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے اپنی لا کلرک سکینہ بنگش کو کمیشن مقرر کیا تھا۔سپریڈنٹ اڈیالہ جیل عبد الغفور انجم کی موجودگی میں عدالت نے کمیشن کی ملاقات کا حکم دیا تھا۔ذرائع نے دعوی کیا کہ ہفتے کے دن کمیشن تقریبا 3 گھنٹے اڈیالہ...
    اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی سے آزاد کشمیر کے چیف جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس آزاد کشمیر نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو ملک کا اعلیٰ ترین آئینی اور عدالتی عہدہ سنبھالنے پر دلی مبارکباد پیش کی اور قانون کی حکمرانی و انصاف کی مؤثر فراہمی کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔   ملاقات میں عدالتی تعاون اور ادارہ جاتی ترقی کے عزم کا اعادہ کیا گیا، جبکہ چیف جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو آزاد کشمیر انٹرنیشنل جوڈیشل کانفرنس میں شرکت کی دعوت بھی دی۔   اعلامیے کے مطابق...
    اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے گریڈ 21 سے 22 میں ترقی کیلئے ہائی پاور سلیکشن بورڈ کے اجلاس کے معاملے پر افسران کی ترقی پر حکم امتناع جاری کردیا۔جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ایف بی آر افسر شاہ بانو کی درخواست پر احکامات جاری کیے۔عدالت نے کہا کہ ایف بی آر کے افسران کی ترقی کیلئے 12 مارچ تک ہائی پاور سلیکشن بورڈ کا اجلاس نہ کیا جائے۔عدالت کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کے متعلقہ افسران کو بذریعہ ٹیلی فون عدالتی حکم سے آگاہ کیا جائے، آرڈر پر دستخط ہونے سے قبل ایف بی آر افسران کو عدالتی کارروائی اور عدالتی حکم کا علم ہو۔
     اسلام آباد ( سٹاف رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ)  چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی سے تحریک انصاف کے وفد نے ملاقات کی ہے۔ تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ چیف جسٹس نے عدالتی ریفارمز کے حوالے سے ہم سے 10 نکاتی ایجنڈا شیئر کیا، ہم اپنی تجاویز چیف جسٹس آف پاکستان کو دیں گے، ہم نے چیف جسٹس کو کہا کہ آپ کے حکم پر کوئی عملدرآمد نہیں ہوتا۔ حزب اختلاف کے 5 رکنی وفد نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ہے، ملاقات ایک گھنٹے تک جاری رہی۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے ملاقات کے بعد پارٹی رہنماؤں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ چیف جسٹس نے اپوزیشن کے وفد کو کل ملاقات کےلیے بلایا ہے۔جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے علی ظفر نے کہا کہ اگرچہ یہ غیر معمولی اقدام ہے تاہم چیف جسٹس عدالتی نظام کو ٹھیک کرنے کے لیے حکومت اور اپوزیشن کو ایک پیج پر لانا چاہتے ہیں۔ پروگرام میں شریک مشیر وزارت قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے 5 ججز کی طرف سے دائر درخواست پر کہا کہ ہائی کورٹ کا ایک فیصلہ موجود ہے کہ جج کی سینیارٹی اس کے حلف کی تاریخ سے ہوگی نہ کہ ٹرانسفر کے وقت سے۔بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ پی ٹی آئی...
     چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے سپریم کورٹ بار کے وفد کی ملاقات ہوئی ہے، جس میں عدالتی اصلاحات سمیت دیگر امور پر بات چیت کی گئی، ملاقات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔  سپریم کورٹ کے اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے سپریم کورٹ بار کے صدر میاں رؤف عطا کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی، جس میں عدالتی اصلاحات سمیت دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔  صدرسیریم کورٹ نے کہا کہ چیف جسٹس سے ملاقات ان کی وزیراعظم سے ملاقات کے تناظر میں کی گئی، چیف جسٹس انصاف فراہمی کو بہتر بنانے کے لیے قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کے حوالے سے تمام اسٹیک ہولڈرز سے ملاقات کر رہے ہیں۔  رؤف عطا نے کہا کہ سپریم...
      وزیرِ اعظم نے چیف جسٹس کو ملک کی مختلف عدالتوں میں طویل مدت سے زیر التوا ٹیکس تنازعات کے حوالے سے آگاہ کیا ،چیف جسٹس سے ٹیکس کیسز میں میرٹ پر جلد فیصلوں کی استدعا چیف جسٹس نے وزیرِاعظم سے نظام انصاف میں بہتری لانے کیلئے تجاویز مانگ لیں،وزیرِ اعظم کی چیف جسٹس کو لاپتا افراد کے حوالے سے مؤثر اقدامات میں تیزی لانے کی یقین دہانی وزیرِ اعظم شہباز شریف نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے چیف جسٹس ہاؤس میں ملاقات کی اور ٹیکس کیسز میں میرٹ پر جلد فیصلوں کی استدعا کردی، چیف جسٹس نے وزیرِاعظم سے نظام انصاف میں بہتری لانے کیلئے تجاویز مانگ لیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیرِاعظم شہباز شریف نے چیف جسٹس آف پاکستان...
    پاکستان ریلوے افسران کے خلاف عدالتی حکم پر مقدمہ درج کرلیا گیا، جس میں ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ (ڈی ایس) ریلوے اور ڈپٹی ڈائریکٹر نامزد کیے گئے ہیں۔صدر تھانے میں درج مقدمے میں ہنگامہ آرائی اور جان سے مارنے کی دھمکی سمیت دیگر دفعات شامل ہیں۔عدالتی حکم پر درج مقدمے میں ریلوے افسران سمیت 30 سے 40 نامعلوم افراد بھی نامزد کیے گئے ہیں۔ریلوے حکام نے ایف آئی آر درج ہونے پر چیف سیکریٹری سندھ کو خط ارسال کیا ہے، جس میں بتایا گیا کہ معمول کے مطابق تجاوزات کے خلاف کارروائی کی گئی تھی۔حکام کے مطابق مدعی نے حقائق کے بر خلاف مقدمہ درج کرایا ہے، چیف سیکرٹری اس معاملے میں موثر کردار ادا کریں۔مدعی مقدمہ کے مطابق 24 جنوری کو...
    ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے 6 رکنی وفد کی چیف جسٹس سے سپریم کورٹ میں ملاقات تقریباً ایک گھنٹہ جاری رہی، چیف جسٹس نے آئی ایم ایف وفد کو عدالتی نظام اور اصلاحات سے متعلق بریفنگ دی، ججز تقرری اور آئینی ترمیم پر بھی وفد سے بات چیت ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے وفد نے چیف جسٹس آف پاکستان سے ملاقات کی ہے۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے 6 رکنی وفد کی چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے سپریم کورٹ میں ملاقات تقریباً ایک گھنٹہ جاری رہی، چیف جسٹس نے آئی ایم ایف وفد کو عدالتی نظام اور اصلاحات سے متعلق بریفنگ دی، ججز تقرری اور آئینی ترمیم پر بھی وفد سے...
    — فائل فوٹو بلوچستان بار کونسل کی جانب سے صوبے کی تمام عدالتوں کی کارروائی کا بائیکاٹ جاری ہے۔ خضدار: خاتون کے مبینہ اغواء کیخلاف آج بھی دھرنا، قومی شاہراہ بلاکخضدار میں آج تیسرے روز بھی مظاہرین کا دھرنا جاری ہے اور قومی شاہراہ بلاک ہے۔ وکلاء خضدار سے اغواء ہونے والی لڑکی کی عدم بازیابی کے خلاف عدالتوں کا بائیکاٹ کر رہے ہیں۔بلوچستان بار کونسل کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ با اثر مسلح افراد کی جانب سے اغواء کی گئی لڑکی کی عدم بازیابی حکومتی رٹ کو چیلنج کرنے کے مترادف ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت اور انتظامیہ فوری طور پر لڑکی کو بازیاب کروائیں اور واقعے میں ملوث افراد کو گرفتار کیا جائے۔
    نظام انصاف کے بغیر انسانی معاشرے کی زندگی کا تصور محال ہے۔ دنیا میں جیسے جیسے انسانوں کی تعداد بڑھی اور معاشرت قائم ہوئی عدل و انصاف کی صدا انسان کے اندر سے آنی شروع ہوئی عدل و انصاف انسان کی معاشرتی زندگی کا ایک لازمی تقاضا بن گیا جس جس معاشرے میں رہنے والوں نے اس کو جتنا مضبوطی سے قائم کیا وہ اتنے ہی مضبوط اور پر امن معاشرے بنے اور جس جس معاشرے نے اس تقاضے کو دبایا اور اپنے درمیان عدل و انصاف کو قائم نہ ہونے دیا یا اس میں ڈنڈی ماری وہ معاشرہ اتنا ہی بدامنی اور انتشار پر مبنی معاشرہ بن گیا۔ خوراک انسان کی زندگی کے لیے لازمی ہے اس کے بغیر...
    حیدرآباد (نمائندہ جسارت) سانگھڑ میں جھگڑے کے دوران تین افراد کا قتل کیس درج نہ کیے جانے کے خلاف حیدرآباد ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے عدالتی کارروائیوں کا بائیکاٹ کر کے عدالتی احاطے سے حیدرآباد ریس کلب تک پیدل مارچ کر کے دھرنا دیا گیا۔ اس موقع پر حیدرآباد ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر ایڈووکیٹ ضیا ء الدین شیخ، نائب صدر ایڈووکیٹ ظہیر الدین سہتو ، جنرل سیکرٹری شاکر نواز شراور عاصم لغاری سمیت دیگر نے کہا کہ سانگھڑ پولیس اگر بروقت اقدامات کرتی تو یہ جھگڑا نہیں ہوتا لیکن پولیس با اثر وڈیروں کے سامنے بے بس بنی ہوئی ہے، قانون پر عمل درآمد کرانے کی سخت ضرورت ہے۔
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کا یہ بیان کہ عمران خان نے انہیں اپنی وکالت سے نہیں ہٹایا ہے غلط ثابت ہوگیا۔ اس حوالے سے عدالت نے حکمنامہ جاری کردیا ہے جس میں عمران خان کی خواہش پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ عدالت کے حکمنامے کے مطابق عمران خان نے جیل انتظامیہ اور عدالت کو آگاہ کردیا ہے کہ شیر افضل مروت ان کے وکیل نہیں لہٰذا انہیں اڈیالہ جیل میں داخل نہ ہونے دیا جائے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز میڈیا نے رپورٹ کیا تھا کہ عمران خان نے جیل انتظامیہ کو آگاہ کیا کہ شیر افضل مروت کو جیل میں داخل نہ ہونے دیا جائے کیونکہ وہ ان کے وکیل نہیں۔ شیر افضل مروت جمعرات کو...
    چیف جسٹس آف پاکستان (سی جے پی) جسٹس یحییٰ آفریدی نے ملک میں عدالتی نظام کو جدید بنانے کے لیے بڑے پیمانے پر اصلاحات متعارف کروائی ہیں تاکہ شفافیت اور انصاف کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ عدلیہ کے اعلیٰ معیار کو قائم کیا جائے۔ نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق اس اقدام کا مقصد شہریوں اور مدعی کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ان تک مؤثر انداز میں انصاف کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔ سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس نے پاکستان کے عدالتی نظام کو مؤثر، فعال اور جدید بنانے کے لیے ایڈوانسڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کو سسٹم میں متعارف کرایا۔ نئے انفارمیشن ٹیکنالوجی نظام کے تحت (ای- ایفیڈیوٹ)...
    بھارتی عدالتیں جنسی زیادتی کا شکار خواتین کو انصاف فراہم کرنے میں ناکام ہوگئیں۔ رپورٹس کے مطابق مودی سرکار کے دور میں بھارت کی مائیں بہنیں اور بیٹیاں اپنے ہی محافظوں کے ہاتھوں لٹنے لگیں، بھارت میں خواتین مسلسل  جنسی زیادتی اور استحصال کا شکار ہو رہی ہیں، بین الاقوامی میڈیا کے مطابق  بھارت میں خواتین کے خلاف ریپ سب سے عام جرم ہے،نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو (این سی آر بی) کی 2021 کی سالانہ رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں عصمت دری کے 31,677 کیسز درج ہوئے۔ اس میں کہا گیا کہ بھارتی پولیس اہلکار سنجے رائے   کو خاتون ڈاکٹر کے ریپ اور قتل کے جرم میں عمر قید کی سزا سنائی گئی، بھارت میں 31 سالہ ڈاکٹر سے زیادتی ...
    190 ملین پاؤنڈز کیس کے عدالتی فیصلے پر عوام نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ قانون سب کے لیے برابر ہے اور ایسا ہی ہونا چاہیے۔ شہریوں نے 190 ملین پاؤنڈز کیس کے عدالتی فیصلے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ القادر ٹرسٹ کے حوالے سے آنے والا فیصلہ خوش آئند ہے ۔انصاف کی زنجیر جب ہلتی ہے تو بڑوں بڑوں کو جکڑ لیتی ہے ۔ عوام نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امیر ہو یا غریب قانون سب کے لیے برابر ہے ۔القادر ٹرسٹ کا فیصلہ آئین اور قانون کے مطابق ہے۔ ایک شہری نے کہا کہ منی لانڈرنگ کے پیسے کو ریاست کے بجائے منی لانڈرر کے حوالے کر دیا گیا ۔...
    نیب کے طاقتور افسر کی سرپرستی کے باعث بلڈنگ انسپکٹر اورنگ زیب عدالتی حکم عدولیوں پر بھی تل گیا ہے۔ بلڈنگ انسپکٹر اورنگ زیب نے اپنے اختیارا ت کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے تعمیراتی لاقانونیت سے ناظم آباد کا بنیادی ڈھانچہ ہی بدل کر رکھ دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق نیب کے ایک افسر کی سرپرستی کے باعث اورنگ زیب کو ڈی جی عبدالرشید سولنگی سے بھی کوئی خطرہ محسوس نہیں ہو رہا۔ اور اورنگ زیب ناجائز وصولیوں کے بعد ہر قسم کی تعمیرات کو تحفظ دے رہے ہیں۔ جرأت کے سروے کے مطابق ناظم آباد نمبر 2 کے بلاک A میں بھی خطیر رقوم وصول کرنے کے بعد عدالتی احکامات مکمل طور پر نظر انداز کردیے ہیں ۔پلاٹ نمبر4/16اور...
    انصاف تک رسائی ہر معاشرے کے بنیادی اصولوں میں سے ایک ہے، جو سماج میں امن و سکون، مساوات اور استحکام کی ضمانت دیتا ہے اور اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ ہر فرد کو اپنے حقوق کے تحفظ، قانونی مسائل کے حل اور عدالتی نظام سے مساوی فائدہ حاصل ہو۔ کسی بھی معاشرے میں امیر اور غریب کے درمیان قانون کی عملداری اور انصاف کا معیار ہی یہ طے کرتا ہے کہ وہ اقوامِ عالم میں کہاں کھڑے ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ جو ریاستیں انصاف کی مناسب فراہمی یقینی بناتی ہیں کامیابی بھی ان کے ہی قدم چومتی ہے۔ جہاں امیر اور غریب یکساں حیثیت سے پیش ہوتے ہوں وہاں کے عوام ریاست پر اپنا حق تسلیم...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16 جنوری ۔2025 )حکومت اور پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور شروع ہوگیا جس میں سابق حکمراں جماعت نے چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کردیا تاہم وہ انتخابی دھاندلی کی عدالتی تحقیقات کے دیرینہ مطالبے سے پیچھے ہٹ گئی ہے رپورٹ کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق مذاکراتی اجلاس کی صدارت کررہے ہیں حکومتی کمیٹی میں وزیرخارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، عرفان صدیقی، رانا ثنا اللہ، راجہ پرویز اشرف، نوید قمر، ڈاکٹر فاروق ستار، اعجاز الحق اور قادر مگسی اجلاس میں شریک ہیں.(جاری ہے) پاکستان تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، اسد قیصر، علامہ ناصر عباس، سلمان اکرم راجہ اور صاحبزادہ حامد رضا...
    اسلام آباد:حکومت اور پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور شروع ہوگیا جس میں سابق حکمراں جماعت نے چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کردیا تاہم وہ انتخابی دھاندلی کی عدالتی تحقیقات کے دیرینہ مطالبے سے پیچھے ہٹ گئی۔ تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق مذاکراتی اجلاس کی صدارت کررہے ہیں،نائب وزیر اعظم سینیٹر اسحاق ڈار، عرفان صدیقی، رانا ثنا اللہ، راجہ پرویز اشرف، نوید قمر، ڈاکٹر فاروق ستار، اعجاز الحق اور قادر مگسی اجلاس میں شریک ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی میں شامل اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، اسد قیصر، علامہ ناصر عباس، سلمان اکرم راجا اور صاحبزادہ حامد رضا بھی اجلاس میں شریک ہیں۔ اجلاس کے دوران اسپیکر ایاز صادق...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 10 جنوری 2025ء) برسلز سے جمعہ 10 دسمبر کو موصولہ رپورٹوں کے مطابق یورپی عدالت انصاف (ای سی جے) کے اس فیصلے کی روشنی میں، جو جمعرات کے روز سنایا گیا، یورپی یونین کے رکن ممالک میں اصولی طور پر ٹرین کے سفر کے لیے ٹکٹیں خریدنے والے صارفین کے لیے آئندہ یہ لازمی نہیں ہو گا کہ وہ یہ تعین بھی کریں کہ وہ مسٹر یا مسز کے طور پر مخاطب کیے جانا پسند کریں گے اور یہی بات ان کی طرف سے خریدی گئی ٹکٹوں پر بھی لکھی ہوئی ہو۔ اٹلی کی ٹرینیٹالیا یورپی ریل آپریٹر کمپنیوں میں سرفہرست اس مقدمے میں عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ٹرین کے...