ہاٹ لائن پر صرف عدالتی افسروں سے متعلق شکایات درج کرائی جاسکتی ہیں :سپریم کورٹ
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اینٹی کرپشن ہاٹ لائن سے متعلق سپریم کورٹ آف پاکستان نے وضاحتی اعلامیہ جاری کردیا۔ سپریم کورٹ کی جانب سے جاری وضاحتی اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اینٹی کرپشن ہاٹ لائن صرف سپریم کورٹ سے متعلق قائم کی گئی ہے، ہاٹ لائن صرف سپریم کورٹ میں مقدمات فکسنگ اور دیگر انتظامی امور سے متعلق ہے۔ اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ ہاٹ لائن پر سپریم کورٹ افسران سے متعلق شکایات درج کرائی جاسکتی ہیں، سپریم کورٹ سے باہر کی شکایات اس ہاٹ لائن پر قبول نہیں کی جائیں گی، دائرہ کار سے باہر کی شکایات پر کوئی ردعمل نہیں دیا جائے گا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: سپریم کورٹ ہاٹ لائن
پڑھیں:
فخر زمان کو سپریم کورٹ رجسٹرار کا عارضی چارج دے دیا گیا
سپریم کورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار فخر زمان کو رجسٹرار سپریم کورٹ کا چارج دے دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ: ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نذر عباس کو عہدے پر بحال کردیا گیا
فخر زمان گریڈ 21 کے افسر ہیں اور انہیں اس عہدے کی ذمے داریاں رجسٹرار سپریم کورٹ کے تعطیلات پر جانے کے باعث دی گئی ہیں۔ وہ 15 دن کی چھٹی پر ہیں۔
ایڈیشنل رجسٹرار اپنی ذمے داریوں کے علاوہ اب اگلے 2 ہفتوں تک رجسٹرار کے فرائض بھی انجام دیں گے۔
مزید پڑھیے: ریٹائرڈ ججز اور بیوگان کی سیکیورٹی کے لیے رجسٹرار سپریم کورٹ کا وزارت داخلہ کو خط
اس حوالے سے سپریم کورٹ کے اسسٹنٹ رجسٹرار ایڈمن کی جناب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایڈیشنل رجسٹرار سپریم کورٹ فخر زمان رجسٹرار سپریم کورٹ سپریم کورٹ