چیف جسٹس عدالتی نظام ٹھیک کرنے کیلئے حکومت اور اپوزیشن کو ایک پیج پر لانا چاہتے ہیں، علی ظفر
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ چیف جسٹس نے اپوزیشن کے وفد کو کل ملاقات کےلیے بلایا ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے علی ظفر نے کہا کہ اگرچہ یہ غیر معمولی اقدام ہے تاہم چیف جسٹس عدالتی نظام کو ٹھیک کرنے کے لیے حکومت اور اپوزیشن کو ایک پیج پر لانا چاہتے ہیں۔
پروگرام میں شریک مشیر وزارت قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے 5 ججز کی طرف سے دائر درخواست پر کہا کہ ہائی کورٹ کا ایک فیصلہ موجود ہے کہ جج کی سینیارٹی اس کے حلف کی تاریخ سے ہوگی نہ کہ ٹرانسفر کے وقت سے۔
بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ پی ٹی آئی جلسے کو آئی سی سی کے ساتھ کلیش نہیں ہونا چاہیے، پی ٹی آئی جلسے کی وہ تاریخ ہو جس دن لاہور میں میچ نہ ہو، آئی سی سی سے پی ٹی آئی کا جلسہ کلیش نہیں ہونے دیں گے،
تحریک انصاف آئی سی سی ایونٹ کا نقصان نہیں چاہتی، رکاوٹیں نہیں لگائیں، گرفتاریاں نہ کریں، چھاپے نہ ماریں پھر دیکھیں جلسہ کیسے ہوتا ہے۔
بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ پی ٹی آئی جلسے کا شوق پورا کرلے، ان کے احتجاج کا سر پیر نہیں ہوتا، نارووال جلسے میں کسی کو پیسے دے کر نہیں لایا گیا، مریم نواز نوجوانوں کو لیپ ٹاپ، قلم دے رہی ہیں نہ کہ ڈنڈے اور غلیلیں، ایک سیاسی جماعت نوجوانوں کو ڈنڈے اور غلیلیں دیتی ہے، دوسرے صوبے کے نوجوان وزیر اعلیٰ پنجاب سے رابطے کر رہے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی نے کہا کہ علی ظفر
پڑھیں:
اڈیالہ جیل پر حکومت کا کوئی کنٹرول نہیں: ملک احمد خان
—فائل فوٹو
پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر نے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل پر حکومت کا کوئی کنٹرول نہیں۔
سرگودھا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک احمد خان نے کہا کہ اڈیالہ جیل کے باہر انتظار کے باوجود بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو ملنے نہیں دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ جے یو آئی کے ساتھ ہماری تلخی تھی وہ اب ختم ہوگئی ہے۔
پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر نے کہا ہے کہ صوبے میں گندم کے بحران کا خدشہ ہے۔
اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی نے مزید کہا کہ استاد، ڈاکٹر اور کسان سڑکوں پر ہیں جبکہ گورننس کہیں نظر نہیں آرہی۔