سانگھڑ میں 3 افراد کا قتل، وکلا برادری کا دھرنا
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
حیدرآباد (نمائندہ جسارت) سانگھڑ میں جھگڑے کے دوران تین افراد کا قتل کیس درج نہ کیے جانے کے خلاف حیدرآباد ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے عدالتی کارروائیوں کا بائیکاٹ کر کے عدالتی احاطے سے حیدرآباد ریس کلب تک پیدل مارچ کر کے دھرنا دیا گیا۔ اس موقع پر حیدرآباد ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر ایڈووکیٹ ضیا ء الدین شیخ، نائب صدر ایڈووکیٹ ظہیر الدین سہتو ، جنرل سیکرٹری شاکر نواز شراور عاصم لغاری سمیت دیگر نے کہا کہ سانگھڑ پولیس اگر بروقت اقدامات کرتی تو یہ جھگڑا نہیں ہوتا لیکن پولیس با اثر وڈیروں کے سامنے بے بس بنی ہوئی ہے، قانون پر عمل درآمد کرانے کی سخت ضرورت ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
اداروں کیخلاف متنازع ٹوئٹ؛ اعظم سواتی پر فرد جرم کی کارروائی مؤخر
اسلام آباد:اداروں کے خلاف متنازع ٹوئٹ کے کیسز میں اعظم سواتی پر فرد جرم کی کارروائی مؤخر ہوگئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف متنازع ٹویٹ کیسز پر سینیٹر اعظم سواتی پر 2 مقدمات میں فرد جرم کی کارروائی مؤخر ہو گئی۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افضل مجوکہ کے روبرو سماعت کے دوران اعظم سواتی کی بریت کی درخواست پر آج دلائل نہیں ہوسکے۔
اس موقع پر اعظم سواتی نے کہا کہ میں آج عدالت میں کچھ بتانا چاہتا ہوں۔ میں 2003 سے سینیٹ میں ہوں۔ میری ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ ہم عدلیہ کو مضبوط کریں۔ مجھے افسوس ہے کہ ہم آپ کے ہاتھ مضبوط نہیں کرسکے۔
عدالت نے اعظم سواتی کے وکلا کو اگلی سماعت پر بریت کی درخواست پر دلائل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت 20 ستمبر تک ملتوی کردی ۔ سماعت کے موقع پر پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی اپنے وکلا مرتضیٰ طوری اور سہیل سواتی کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔
واضح رہے کہ اعظم سواتی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت 2 مقدمات درج ہیں۔