2025-05-29@04:28:08 GMT
تلاش کی گنتی: 12917
«مکمل انصاف»:
(نئی خبر)
ایف آئی اے نے جعلی اور مشکوک سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایران اور افغانستان سے تعلق رکھنے والے 3 مسافر آف لوڈ کر دیے۔ ترجمان کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کی، مسافروں کی شناخت خالد بلوچ، محمد عارف اور امین کے نام سے ہوئی۔ خالد بلوچ اور محمد عارف نامی مسافر پاکستانی پاسپورٹ پر قطر جا رہے تھے۔ مسافروں کے پاسپورٹ پر ورک ویزے لگے ہوئے تھے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان کا تعلق ایران سے ہے، ملزمان نے جعلی سازی اور دھوکا دہی سے پاکسانی پاسپورٹ حاصل کیے۔ ملزمان نے فی کس ایک لاکھ 10ہزار روپے میں ایجنٹ سے پاسپورٹ حاصل کیے۔ ایک اور کارروائی میں...
پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈا پور کی قیادت میں صوبائی حکومت نے گڈ گورننس، اسمارٹ ڈیویلپمنٹ اور مضبوط سکیورٹی پر مشتمل ایک جامع روڈ میپ کا باضابطہ اجرا کر دیا ہے۔ روڈ میپ کو ایک سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے جو آئندہ 2 برس کے دوران ٹھوس اصلاحات، مؤثر سروس ڈیلیوری اور عوامی توقعات کے مطابق گورننس ماڈل کی تشکیل کے لیے ایک مشترکہ فریم ورک کے طور پر کام کرے گا۔ وزیراعلیٰ کی زیر قیادت جاری کردہ اس پلان میں 12 ذیلی شعبوں کی نشاندہی کی گئی ہے جن میں صحت، تعلیم، اربن و رورل ڈویلپمنٹ، معیشت، سماجی تحفظ، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ، ایز آف ڈوئنگ بزنس، ڈیجیٹل سروسز، قانونی ڈھانچہ، گورننس کلینڈر،...
جاپان سے امریکا جانے والی ایک پرواز اس وقت ہنگامی صورتحال کا شکار ہو گئی جب ایک مسافر نے دورانِ پرواز جہاز کا دروازہ کھولنے کی کوشش کی، جس سے دیگر مسافروں کی جان خطرے میں پڑ گئی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جاپانی ائیرلائن ANA کی پرواز جو ٹوکیو سے امریکی ریاست ٹیکساس جا رہی تھی، میں یہ واقعہ پیش آیا۔ ہفتے کے روز ٹیک آف کے چند گھنٹے بعد ایک مسافر نے اچانک ایگزٹ دروازہ کھولنے کی کوشش کی، جس پر پائلٹ کو فوری طور پر پرواز کا رخ تبدیل کرنا پڑا۔ پرواز کو امریکی شہر سیئٹل میں ہنگامی طور پر اتار لیا گیا۔ پورٹ آف سیئٹل پولیس نے بتایا کہ انہیں ایسی اطلاع موصول ہوئی کہ...
اسلام آباد: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہم 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف تھے اور آئندہ بھی رہیں گے۔ وفاقی دارالحکومت میں ہائی کورٹ کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ہم عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ آپ کو اس منصب پر بیٹھایا اس لیے ہے کہ آپ انصاف کریں۔ انہوں نے کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف ہم تھے اور رہیں گے۔ ہم عدلیہ کو کہتے ہیں کہ آپ انصاف پر فیصلے دیں۔ انہوں نے بتایا کہ آج ہمیں 5 تاریخ کے لیے پیشی ملی ہے۔ کس طرح سے یہ لوگ پاکستان کے آئین و قانون کے...
اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ ہمیں دھمکی دی جاتی ہے کہ آپ کا ایکسیڈنٹ ہو جائے گا۔ وفاقی دارالحکومت میں ہائی کورٹ کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ ممبران قومی اسمبلی و صوبائی اسمبلی یہاں آئے ہیں، انہوں نے ہماری فیملی کا ساتھ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو کاز لسٹ سے نام نکلوا رہے ہیں، ان سے میں کہنا چاہوں گی کہ پیچھے سے کام نہ کریں۔ ہم بہنیں بیٹھی ہیں، ہمیں بتائیں کیا مسئلہ ہے۔ ہمارے بھائی نے آپ کو کیا کہا ہے؟۔ وہ کہہ رہا ہے کہ مجھے ساری زندگی جیل میں رکھیں میں پیچھے...
کوئٹہ: مسافر کوچ پر چھاپے کے دوران خود کو حساس ادارے کا ملازم ظاہر کرنے والا ملزم گرفتار جب کہ مغوی بچہ بازیاب کروا لیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر کازیزات کے مطابق لیویز فورس نے کوئٹہ سے پنڈی ج انے والی مسافر کوچ پر چھاپا مارا اور کارروائی کے دوران مغوی بچے کامران خان کو بازیاب کرا کر ملزم کو گرفتار کرلیا۔ مخبر نے خفیہ اطلاع دی تھی کہ بچے کو اغوا کیا جارہا ہے۔ دورانِ کارروائی ملزم حضرت بلال خود کو حساس ادارے کا ملازم ظاہر کر رہا تھا۔ گرفتار ملزم کو جلد کوئٹہ پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔
---فائل فوٹو کراچی ایئرپورٹ سے جعلی سفری دستاویزات کے ذریعے بیرونِ ملک جانے کی کوشش کرنے والے 3 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔امیگریشن کے حکام کے مطابق گرفتار افراد میں دو ایرانی اور ایک افغان شہری شامل ہے، ملزمان نے جعل سازی سے پاکستانی پاسپورٹ حاصل کیے تھے۔امیگریشن کے حکام کا کہنا ہے کہ مزید کارروائی کے لیے تینوں ملزمان کو اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل منتقل کر دیا گیا ہے۔
— فائل فوٹو اسلام آباد میں ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے کارروائی کرکے منشیات کی دبئی میں اسمگلنگ ناکام بنا دی اور مسافر کو گرفتار کرلیا۔ترجمان اے ایس ایف کے مطابق دبئی جانے والے مسافر سے 3 کلو کیٹامین اور 660 گرام آئس برآمد کی گئی۔ترجمان اے ایس ایف نے بتایا کہ مسافر نے منشیات اپنے سامان میں موجود دودھ کے ڈبوں میں چھپا رکھی تھی۔ ترجمان اے ایس ایف نے یہ بھی بتایا کہ ملزم کو اینٹی نارکوٹکس حکام کے حوالے کر دیا گیا۔
— فائل فوٹو خیرپور میں گھر میں گیس سلینڈر پھٹنے سے 4 خواتین سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو کے مطابق حادثہ ضلع خیرپور کے شہر گمبٹ کے ایک گھر میں پیش آیا، جہاں گیس سلینڈر لیک ہونے کے باعث اچانک دھماکا ہوا جس سے گھر میں موجود 4 خواتین سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے۔ لاہور: سلینڈر پھٹنے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحقصوبۂ پنجاب کے دارالخلافہ لاہور میں واقع راوی روڈ پر دکان میں سلینڈر پھٹنے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
---فائل فوٹو مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم کی زنجیریں توڑ کر بانی پی ٹی آئی عمران خان کے کیسز سنے جائیں۔ اختلافات ختم کر کے عمران خان کو رہا کیا جائے: بیرسٹر سیفبیرسٹر محمد علی سیف نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اندرونی اختلافات کو ختم کر کے بانی کو رہا کیا جائے۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم نے عدالتی نظام مفلوج کردیا، انصاف میں تاخیر انصاف سے انکار کے مترادف ہے۔ان کا کہنا ہے کہ مقدمات کی سماعت میں تاخیر ثابت کرتی ہے کہ کیسز جھوٹے ہیں، اگر کیسز میں کچھ ہوتا تو تاخیر نہ کی جاتی، کیسز میں تاخیر کا مقصد بانی...
— فائل فوٹو لاہور میں 11 دن میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 5 ہزار 164 شہریوں کو گرفتار کیا گیا۔سی ٹی او کے مطابق ون وے کی خلاف ورزی پر 2828، اوور لوڈنگ اور غیر قانونی باڈی والی گاڑیوں پر 1266 افراد گرفتار کیے گئے۔ لاہور: سرکاری گاڑیوں نے ٹریفک قوانین کی کتنی بار خلاف ورزی کی؟ اعداد و شمار سامنے آ گئےلاہور میں سرکاری گاڑیوں نے ٹریفک قوانین کی کتنی بار خلاف ورزی کی؟ اعداد و شمار سامنے آ گئے۔ غیر رجسٹرڈ اور موٹرسائیکل ریڑھی نما رکشے چلانے والے 140 افراد کو گرفتار کیا گیا۔سی ٹی او کے مطابق تجاوزات کے خلاف 11 روز کی کارروائیوں کے دوران 877 افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ کم عمر...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) فرحت اللہ بابر کی جانب سے لکھی گئی کتاب ’دی زرداری پریذیڈنسی‘میں انکشاف کیا گیا ہے کہ صدر آصف علی زرداری نے جنرل اشفاق پرویز کیانی کی رضا مندی حاصل کرنے کے بعد جنرل پرویز مشرف کو مستعفی ہونے پر مجبور کیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اپنی یادداشت میں فرحت اللہ بابر نے یہ انکشاف بھی کیا کہ کس طرح ایوان صدر کے باہر ٹرپل ون بریگیڈ تعینات کرکے دباﺅ ڈالا گیا تاکہ چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کو بحال کیا جا سکے۔یہ کتاب انہوں نے صدر زرداری کی پہلی مدت (2008 تا 2013) کے دوران بحیثیت صدارتی ترجمان حالات و واقعات کا مشاہدہ کرنے کے بعد لکھی ہے۔کتاب میں بتایا گیا...
ڈہرادون / پنچکولہ: بھارت میں بڑھتے قرض اور غربت نے ایک اور خاندان کو نگل لیا۔ ریاست اتراکھنڈ کے شہر ڈہرادون سے تعلق رکھنے والے 7 افراد پر مشتمل ایک خاندان نے ہریانہ کے شہر پنچکولہ میں کار میں زہر کھا کر اجتماعی خودکشی کرلی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مرنے والوں میں 42 سالہ پربین متل، اس کی بیوی، دو بیٹیاں، ایک بیٹا اور والدین شامل ہیں۔ یہ خاندان مذہبی پروگرام میں شرکت کے بعد واپس جا رہا تھا کہ راستے میں یہ ہولناک قدم اٹھایا گیا۔ عینی شاہد پنیت رانا نے بتایا کہ انہوں نے کار میں بے حال افراد کو دیکھا تو پولیس کو اطلاع دی، اور ایک مرد کو گاڑی سے نکالا جو مسلسل الٹیاں کر رہا...
چین اور افریقہ نے مشترکہ طور پر افریقہ ڈے منایا، چین کی وزارت خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 27 May, 2025 سب نیوز بیجنگ :چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے بیجنگ میں افریقی سفیروں سے ملاقات کی اور افریقہ ڈے منایا۔ چین میں تعینات افریقی ممالک کے دیگر سفیروں نے چین اور افریقہ کی یکجہتی اور مشترکہ خوشحالی کے لئے مل کر کام کرنے کی آمادگی ظاہر کی۔ اس حوالے سے چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ وزیر خارجہ وانگ ای نے امریکی سفیروں سے ملاقات کے دوران اس بات پر زور دیا کہ چین افریقی ممالک کے ساتھ یکجہتی اور تعاون کو سفارتکاری کی ترجیح کے طور پر برقرار رکھے گا...
کوئٹہ: بلوچستان کے ریگستانی علاقے میں راستہ بھٹکنے والے 2 افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں۔ لیویز ذرائع کے مطابق نوشکی کے علاقے ڈاک سے 2 افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد ریگستانی علاقے میں راستہ بھٹک گئے تھے اور ان کا تعلق کوئٹہ کی ہزارہ کمیونٹی سے بتایا جاتا ہے۔ ضلعی انتظامیہ نوشکی کے مطابق لاشوں کی شناخت سخی ولد غلام علی،سلطان ولد غلام علی ساکن ہزراہ ٹاوٴن بروری روڑ کوئٹہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔ لاشوں کو ضروری قانونی کارروائی کے بعد کوئٹہ منتقل کیا جائے گا۔
پریمئیر لیگ میں لیورپول کی جیت کا جشن منانے والوں پر 53 سالہ شخص نے گاڑی چڑھا دی، جس کے نیتجے میں 47 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ لیورپول شہر کے واٹر اسٹریٹ پر پیش آیا، جہاں ہزاروں افراد اپنی ٹیم کی فتح کا جشن منانے کیلئے جمع تھے، اسوقت 53 سالہ شخص نے اپنی فورڈ گلیکسی گاڑی کے ذریعے تماشائیوں پر کچل ڈالا۔ واقعہ میں 47 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 4 بچے بھی شامل ہیں۔ مزید پڑھیں: رونالڈو نے النصر چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا، مبہم پوسٹ پر مداح حیران عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ایک مشتبہ گاڑی سڑک پر آ کر رک گئی، جس کے بعد لوگوں نے اس کے شیشے...
کراچی(نیوز ڈیسک) فیڈرل بی ایریا عزیز آباد کے ایک شادی ہال میں شادی کی تقریب اس وقت میدان جنگ بن گئی جب دلہا اور دلہن والوں کے درمیان تلخ کلامی جھگڑے میں تبدیل ہو گئی۔ جھگڑے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آ گئی ہے جس میں واضح طور پر دونوں جانب کے افراد کو ایک دوسرے پر کرسیوں سے وار کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بات چیت کے دوران پیدا ہونے والی تلخی شدت اختیار کر گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے ہال میدان جنگ بن گیا۔ جھگڑے کے دوران شادی ہال کی انتظامیہ نے فوری طور پر علاقائی پولیس کو طلب کیا۔ پولیس کے...
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے پی ٹی آئی کو خبردار کیا ہے کہ پی ٹی آئی عدم اعتماد کی باتیں کرنا چھوڑ دے ، عدم اعتماد کے وقت ان کے 20 سے 25 ارکان ساتھ چھوڑ سکتے ہیں۔ انہوں نے محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے مجوزہ غنڈہ ایکٹ کی کھل کر مخالفت کرتے ہوئے واضح کر دیا ہے کہ وہ ایسے کسی قانون کی حمایت نہیں کریں گے ، ایسے قانون کی حمایت نہیں کر سکتا، مجھے جہاں جانا پڑا جائوں گا، ضرورت پڑی تو وزیر اعلی مریم نواز کے پاس بھی جائوں گا۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک احمد خان نے پاکستان تحریک انصاف کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور انہیں مفت مشورہ...
پاکستانی ٹیلی ویژن انڈسٹری کی معروف اور سینئر اداکارہ صبا فیصل نے پہلی بار اپنی کورونا تشخیص اور اس دوران پیش آنے والی مشکلات کا انکشاف کردیا. صبا فیصل نے ایک مارننگ شو میں پہلی بار اپنی کورونا وائرس سے متاثر ہونے اور اس دوران درپیش چیلنجز پر کھل کر بات کی ہے۔ میزبان نے اداکارہ سے سوال کیا کہ "آپ نے اپنی زندگی میں خود کو سب سے زیادہ طاقتور کب محسوس کیا؟" جس کے جواب میں صبا فیصل نے بتایا کہ کورونا کے دنوں میں انہیں اپنی اصل قوت کا اندازہ ہوا۔ صبا فیصل نے انکشاف کیا کہ وہ کورونا وائرس میں مبتلا تھیں تاہم اگر ان کی بیماری کی خبر سوشل میڈیا پر آ جاتی تو غلط اور سنسنی...
ویب ڈیسک :سابق بھارتی وزیر خارجہ یشونت سنہا نے ایک انٹرویو کے دوران نریندر مودی کی گھناؤنی چالیں بے نقاب کر دیں۔ یشونت سنہا کا کہنا تھا کہ پہلگام اور پلوامہ جیسے واقعات عین الیکشن کے موقع پر ہی کیوں ہوتے ہیں؟ یہ ڈرامہ بہار کا الیکشن جیتنے کے لیے کیا گیا۔ سابق بھارتی وزیر خارجہ نے کہا کہ پلوامہ میں بھی انتخابات سے پہلے دہشتگردی ہوئی تھی، تب بھی مودی نے اس کا بھرپور فائدہ اٹھایا جبکہ اڑی حملہ سرجیکل اسٹرائیک کا باعث بنا، جسے انتخابی مہم میں سیاسی طور پر استعمال کیا گیا۔ سونے کی قیمت میں 50 ڈالر کی بڑی کمی انہوں نے کہا کہ مودی نے قومی سلامتی کے مسئلے کو سیاست کے لیے...
صحافی آصف بشیر کا کہنا تھاکہ پاکستان میں بتایا گیا تو ہمارے ایک افسر نے اُس بھارتی افسر کو کال کی اور کہا کہ میں انٹرنیشنل میڈیا کا نمائندہ ہوں اور آپ سے فوٹیج اپنے ادارے کیلئے لینا چاہتا ہوں، ہمارے افسر کا اندھیرے میں پھینکا ہوا تیر 100 فیصد نشانے پر لگا اور بھارتی افسر نے فوٹیج کے بدلے پیسوں کی ڈیمانڈ کی جس پر انہیں کہا گیا کہ اکاؤنٹ نمبر دیں اس پر پیسے بھیج دیتا ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کی جانب سے بھارت کے مار گرائے رافیل طیارے کی بھارتی ایجنسی کے افسر سے فوٹیج حاصل کرنے کی دلچسپ تفصیلات سامنے آگئیں۔پاکستان نے 7 مئی کو بھارت کے 3 رافیل سمیت 6 طیارے مار گرائے تھے۔ اس...
بلوچستان کے ضلع نوشکی کے علاقے کلی محمد حسنی میں نامعلوم افراد نے پولیو ٹیم پر فائرنگ کردی، پولیس کے مطابق حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھے، جنہوں نے پولیو ورکرز پر فائرنگ کی، مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیو ورکرز کی سیکیورٹی پر مامور ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے فوراً بعد سیکیورٹی فورسز اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچی جہاں سے شہید پولیس اہلکار کی لاش کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ حملہ آوروں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا گیا ہے، فائرنگ کے اس واقعے میں پولیو ٹیم محفوظ رہی۔ بلوچستان حکومت کی جانب سے جان لیوا فائرنگ کے اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی...
برطانیہ میں ایک شخص نے ہجوم پر گاڑی چڑھا دی، 47 افراد زخمی WhatsAppFacebookTwitter 0 27 May, 2025 سب نیوز برطانیہ کے شہر لیورپول میں ایک شخص نے فٹ بال میچ جیتنے کی خوشی میں جشن منانے والوں پر گاڑی چڑھا دی، جس سے 4 سمیت 47 افراد زخمی ہوگئے۔امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب لوگ پریمیئر لیگ چیمپیئن شپ کا جشن منانے کے لیے جمع ہوئے تھے۔ رپورٹ کے مطابق گاڑی چڑھانے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے جس کی عمر 53 برس اور تعلق برطانیہ سے ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ یہ اس کا انفرادی فعل ہے اور اس کے ساتھ کسی کے شامل ہونے کا امکان نہیں ہے...
غزہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2025ء)غزہ کے علاقے دراج میں ایک سکول پر اسرائیلی حملے میں 36 فلسطینی شہید ہو گئے جن میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی تھی۔اسرائیلی حملے کا نشانہ بننے والے فہمی الجرجاوی سکول میں سینکڑوں بے گھر فلسطینیوں نے پناہ لے رکھی تھی۔(جاری ہے) میڈیارپورٹس کے مطابق غزہ میں شہری دفاع کے ترجمان محمود بسال نے بتایا کہ سکول پر اسرائیلی حملے میں مزید درجنوں افراد زخمی ہو گئے ۔نومبر 2023 میں غزہ شہر کے البراق سکول میں بموں اور توپ خانے کے حملوں میں کم از کم 50 افراد مارے گئے تھے۔ گزشتہ سال اگست میں التابین سکول میں صبح کی نماز کے لئے جمع ہونے والے 100 سے افراد...
پشاور: خیبر پختونخوا میں فائرنگ کے واقعات میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو 1122 صوابی کے مطابق نواحی گاؤں شگئی پنج پیر میں فائرنگ سے اسکول پرنسپل اور استاد جاں بحق ہوگئے، دونوں مقتولین چچازاد تھے جن کی شناخت اعزاز اور حمزہ کے ناموں سے ہوئی۔ دونوں کو نامعلوم وجوہات کی بنا پر نشانہ بنایا گیا، اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 میڈیکل ٹیم نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق افراد کی لاشیں باچا خان اسپتال منتقل کردیں۔ ادھر پشاور میں گھر میں کچن کے تنازع پر دو خواتین سمیت تین افراد قتل ہوگئے، پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ داؤد زئی شاہ عالم کے علاقے میں پیش آیا۔
پاکستانی سینئر اداکارہ اور سابقہ نیوز اینکر صبا فیصل نے کرونا جیسی مہلک بیماری کا نشانہ بننے اور اسکا تجربہ کرنے کا واقعہ اپنے فینز کیساتھ شیئر کردیا۔ یہ بات تو سب ہی جانتے ہیں کہ پہلے پہل صبا فیصل نے خبروں کی دنیا میں قدم رکھ کر شہرت کی منازل طے کیں لیکن پھر کئی راستوں سے گزر کر وہ اداکاری کی دنیا میں آگئیں اور نہ صرف جب سے اب تک سرگرم ہیں بلکہ اپنے ہر کردار کی چھاپ لوگوں کو دلوں میں چھوڑ دیتی ہیں۔ اپنے کیرئیر میں کئی معاون اور مرکزی کردار ادا کرنے والی صبا فیصل کے کریڈٹ پر بے شمار ہٹ ڈرامے ہیں جن میں ’ہم سفر’، ’درِشہوار’، ’لشکارا’، ’سلطنت’، ’تقدیر‘، ‘حبس‘، ’خئی،...
جسٹس نعیم اختر افغان کا کہنا تھا کہ ججز ٹرانسفر کے حوالے سے کونسا اصول اپنا جائے گا آئین خاموش ہے، جسٹس سرفراز ڈوگر کو ٹرانسفر کے لیے منتخب کرتے ہوئے کون سا اصول اپنایا گیا، وہ لاہور ہائیکورٹ کی سینیارٹی میں 15ویں نمبر پر اور اسلام آباد ہائیکورٹ میں اول آگئے۔ ججز ٹرانسفر اور سینیارٹی کیس کی سماعت جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی آئینی بینچ نے کی، جہاں اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے اپنے دلائل جاری رکھے۔ اٹارنی جنرل نے بتایا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں ٹرانسفرنگ ججز کی نئی تقرری نہیں ہوئی، ججز ٹرانسفر پر آئے ہیں تو نئے حلف کی ضرورت نہیں، سپریم کورٹ قرار دے چکی ہے سنییارٹی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پی ٹی آئی کی جانب سے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد ہائی کورٹ کے اطراف سکیورٹی کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔ نجی چینل کے مطابق عدلیہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے آج احتجاج کی کال دی گئی تھی، اس تناظر میں آج اسلام آباد ہائی کورٹ اور دیگر مقامات پر سکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔ ہائی کورٹ کے اطراف میں پولیس ، ایف سی کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔ یاد رہے کہ اعلان کے مطابق پی ٹی آئی ارکان اسمبلی و کارکنان عدلیہ سے اظہار یکجہتی کریں گے ۔ رہنماؤں کا کہنا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈز نیب کیس میں بانی پی ٹی آئی اور...

اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر پی ٹی آئی کا احتجاج، سکیورٹی ہائی الرٹ، قیدی وین اور بکتربند گاڑی پہنچا دی گئی
اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر پی ٹی آئی کا احتجاج، سکیورٹی ہائی الرٹ، قیدی وین اور بکتربند گاڑی پہنچا دی گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 27 May, 2025 سب نیوز اسلا م آباد(آئی پی ایس) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اراکین قومی اسمبلی اور کارکنان اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر عدلیہ سے اظہارِ یکجہتی کے لیے جمع ہو گئے۔ احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد ہائی کورٹ کے اطراف میں سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔ پولیس اور ایف سی کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے، جب کہ قیدی وین اور بکتر بند گاڑیاں بھی ہائی کورٹ کے باہر پہنچا دی گئی ہیں۔ سکیورٹی اداروں کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے...
18 کروڑ سے زائدصارفین کےپاس ورڈ، حساس معلومات چوری ہونےکا انکشاف ہوا ہے۔ عالمی ڈیٹا لیک میں گوگل، فیس بک، ایپل سمیت بڑی کمپنیوں کے صارفین متاثر ہوئے۔ انسٹاگرام، اسنیپ چیٹ سمیت حکومتی پورٹلز کی معلومات بھی چوری کی گئی ہیں۔ انفوسٹیلر میلویئر سےصارفین کے اکاؤنٹس کی معلومات چوری کی گئیں۔ نیشنل کمپیوٹرا یمرجنسی رسپانس ٹیم نے ایڈوائزری جاری کردی۔ پاکستانی صارفین کو فوری طور پر اپنے اکاؤنٹس کے پاس ورڈ تبدیل کرنے کی ہدایت کی گئی ہیں۔ ایڈوائزری کے مطابق ڈیٹا لیک سےشناخت چوری، اکاؤنٹ ہیکنگ اور رینسم ویئر حملوں کاخطرہ ہے، سرکاری اداروں اور مالیاتی اکاؤنٹس بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ ایڈوائزری کے مطابق صارفین اپنےاکاؤنٹس کے Two-factor authentication عمل کو فعال کریں، پاکستانی صارفین کو...
اسلام آباد: پی ٹی آئی کی جانب سے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد ہائی کورٹ کے اطراف سکیورٹی کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق عدلیہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے آج احتجاج کی کال دی گئی تھی، اس تناظر میں آج اسلام آباد ہائی کورٹ اور دیگر مقامات پر سکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔ یہ خبر بھی پڑھیں: عمران خان کے کیسز کی سماعت پر پی ٹی آئی کا اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر احتجاج کا فیصلہ ہائی کورٹ کے اطراف میں پولیس ، ایف سی کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔ یاد رہے کہ اعلان کے مطابق پی ٹی آئی ارکان اسمبلی و کارکنان...

تحریک انصاف کا ممکنہ احتجاج ، اسلام آباد ہائیکورٹ کے اطراف بھاری نفری تعینات، قیدی وین اوربکتربند گاڑیاں پہنچا دی گئیں
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27 مئی 2025)پاکستان تحریک انصاف کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر اسلا م آباد ہائیکورٹ کے اطراف بھاری نفری تعینات کر دی گئی، قیدی وین اور بکتر بند گاڑیاں بھی ہائی کورٹ کے باہر پہنچا دی گئی ہیں، احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد ہائی کورٹ کے اطراف میں سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں، سیکورٹی اداروں کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے الرٹ کر دیا گیا ہے۔بتایاگیا ہے کہ عدلیہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے آج احتجاج کی کال دی گئی تھی اس تناظر میں آج اسلام آباد ہائی کورٹ اور دیگر مقامات پر سکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔پی ٹی آئی کے اراکین قومی اسمبلی اور...

جسٹس ڈوگر کا لاہور ہائیکورٹ میں سینیارٹی لسٹ میں 15واں نمبر تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ میں سینیارٹی کیسے اور کس اصول کے تحت دی گئی،جسٹس نعیم اختر افغان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں ججز ٹرانسفر کیس میں جسٹس نعیم اختر افغان نے کہاکہ ٹرانسفر ججز کیلئے بنیادی اصول کیا اور کیسے طے کیا گیا، جسٹس ڈوگر کا لاہور ہائیکورٹ میں سینیارٹی لسٹ میں 15واں نمبر تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ میں سینیارٹی کیسے اور کس اصول کے تحت دی گئی۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ نے ججز ٹرانسفر کیس کی سماعت کی،اٹارنی جنرل نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں ٹرانسفرنگ ججز کی نئی تقرری نہیں ہوئی،ججز ٹرانسفر پر آئے ہیں تو نئے حلف کی ضرورت نہیں،سپریم کورٹ قرار دے چکی ہے سینیارٹی تقرری کے دن سے شروع ہوگی،جسٹس...
پشاور کے تھانہ داودزئی کی حدود میں واقع ایک گھر میں کچن کے تنازع پر پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں تین افراد جان کی بازی ہار گئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ گھر کے اندر پیش آیا جہاں گھریلو تکرار کے دوران ملزم نے اپنی بیوی، بہن اور بھائی پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں دو خواتین سمیت تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، جب کہ ملزم واردات کے بعد فرار ہو گیا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق جھگڑا گھریلو معاملات، بالخصوص کچن کے استعمال سے متعلق منہ زبانی تکرار کے بعد شدت اختیار کر گیا۔ واقعے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر...
اسلام آباد سے دبئی جانے والی پرواز کے مسافر سے تین کلو گرام کیٹامین اور 660 گرام آئس برآمد کرلی۔ ایئر پورٹس سیکیورٹی فورس نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے غیر ملکی مسافر کے سامان میں منشیات کی موجودگی کی نشاندہی کی۔ ترجمان اے ایس ایف کے مطابق مسافر نے آئس اپنے سامان میں موجود دودھ کے ڈبوں میں مہارت سے چھپا رکھی تھی۔ اے ایس ایف کے پیشہ ورانہ مہارت کے حامل عملے نے مسافر کے سامان کی تلاشی پر تین کلوگرام کیٹامین اور 660 گرام آئس برآمد کرلی۔ ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد مزید قانونی کارروائی کے لیے برآمد شدہ منشیات کے ساتھ اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا۔
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+خبر نگار خصوصی) سابق گورنر سندھ کمال الدین اظفر کراچی کے مقامی ہسپتال میں انتقال کر گئے۔ سینٹر وقار مہدی کے مطابق 95 سالہ کمال اظفر کافی عرصہ سے علیل تھے۔ نمازہ جنازہ کل بدھ بعد نماز عصر احاطہ مزار حضرت عبداللہ شاہ غازی میں ادا کی جائیگی ۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے سابق گورنر سندھ کمال الدین اظفر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ صدر مملکت نے کمال الدین اظفر کے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کیا۔ صدر مملکت نے کمال الدین اظفر کی سیاسی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ کمال الدین اظفر جیسے سیاستدان پاکستان پیپلز پارٹی کا اثاثہ ہیں۔ مرحوم نے...
شیخوپورہ+فیروز والا (نمائندہ خصوصی+نامہ نگار) خانپور کے قریب نجی پیپر مل میں زہریلی گیس سے 4 مزدور جاں بحق ہو گئے جبکہ 6 مزدوروں کو تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ واقعہ فلائنگ پیپر مل میں پیش آیا جہاں مزدور فیکٹری میں پلپ والے ٹب کے اندر کام کرتے ہوئے گیس کی وجہ سے گر گئے اور 4 افراد جاں بحق ہو گئے اور 6 افراد بے ہوش ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والے 4 افراد کی شناخت 40 سالہ عباس ولد محمد حسین، 19 سالہ بلال ولد محمد عباس، 30 سالہ علی حیدر ولد یوسف‘ شعیب ولد عبدالستار کے نام سے ہوئی ہے۔
عید الاضحی پر زائد کرایہ وصولی کے خلاف سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی ہدایات پر محکمہ ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ حکومت سندھ کی جانب سے مہم شروع کر دی گئی ہے۔ اس ضمن میں سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی جانب سے آئی جی سندھ پولیس، تمام کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، اور ٹرانسپورٹ و ٹریفک پولیس کے اعلی افسران کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے ہدایات جاری کی ہیں کہ تمام کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اپنے علاقوں میں زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف فوری کارروائی کریں۔ سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عید کا موقع خاندانوں...
پاکستان نے بھارتی وزیر اعظم کے گجرات میں دیے گئے حالیہ بیان کا نوٹس لے کر اسے تشویشناک قرار دیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نے ایک ایٹمی طاقت کے سربراہ کے شایانِ شان سنجیدگی کی بجائے انتخابی مہم کے انداز میں بیان دیا اور ان کے بیان میں نفرت اور تشدد انگیز لب و لہجہ نہایت تشویشناک ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیراعظم کا بیان پہلے سے غیر مستحکم خطے میں خطرناک نظیر قائم کرنے کی کوشش ہے، ہم بھارتی قیادت میں سیاسی بلوغت اور شائستگی کے زوال پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: جوہری بلیک مارکیٹ بھارت کی جوہری سلامتی پر سنگین سوالیہ نشان ہے،...
پاکستان کی جانب سے بھارت کے مار گرائے رافیل طیارے کی بھارتی ایجنسی کے افسر سے فوٹیج حاصل کرنے کی دلچسپ تفصیلات سامنے آگئیں۔پاکستان نے 7 مئی کو بھارت کے 3 رافیل سمیت 6 طیارے مار گرائے تھے۔ اس حوالے سے ڈیجیٹل شو ٹاک شاک میں بھارت کے خلاف جنگ میں پاکستان کی اہم کامیابی سے پردہ اٹھایا گیا۔صحافی آصف بشیر چوہدری نے بتایا کہ رافیل کو فضا کا شاہین یعنی طاقتور جہاز کہا جاتا ہے اور یہ آج تک گرا ہی نہیں تھا، اگر اس کی فوٹیج نہ ملتی تو شاید اس معرکے کا لطف نہ آتا۔ بھارت کا چھٹا گرنے والا طیارہ میراج 2000 ہے: ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ...
تحریک انصاف کے راہنماؤں کی پاکستان پیپلز پارٹی کے خلاف مقدمہ کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا پی ٹی آئی کے کارکنوں پر شیلنگ اور جلوس کے بعد مشتعل کارکنان نے تحریک انصاف کے 2 ماہ سے قائم کیمپ میں تھوڑ پھوڑ کی اور بعد ازاں کیمپ کو آگ لگادی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ کیمپ کو جلانے پر تحریک انصاف نے پاکستان پیپلز پارٹی کے خلاف مقدمہ درج کرانے کے لیے کمیٹی قائم کردی۔ ارباب شیر علی اور عرفان سلیم مقدمہ درج کرا نے کے لئے پولیس سٹیشن شرقی پہنچ گئے۔ مقدمہ کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا پی ٹی آئی کے کارکنوں پر شیلنگ اور جلوس کے بعد مشتعل کارکنان نے تحریک انصاف کے 2 ماہ سے قائم...
پنجاب اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن رکن کا اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میانوالی میں پرائمری سکول کے بچے چرس اور ہیروئن پی رہے ہیں، ہمیں بتایا جائے کہ چرس و ہیروئن جیسی لعنت میرے بچوں تک کیسے پہنچی۔؟ اسلام ٹائمز۔ میانوالی میں پرائمری سکول کے بچوں کے چرس اور ہیروئن پینے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔ پنجاب اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن رکن اقبال خٹک نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے علاقے کے سکولوں میں ڈرگ کا استعمال ہورہا ہے۔ انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے خوفناک انکشاف کیا کہ میانوالی میں پرائمری سکول کے کے بچے چرس اور ہیروئن پی رہے ہیں، ہمیں بتایا جائے کہ چرس و ہیروئن جیسی لعنت میرے بچوں تک کیسے پہنچی۔؟...
عدالت نے کہا ہے کہ مسنگ پرسن سے متعلق عدالت کو ان کیمرا بریفنگ دینے کے لیے متعلقہ حکام سے مشاورت کی جائے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل، وزارت دفاع و داخلہ کے نمائندے متعلقہ حکام سے مشاورت کے بعد مشترکا رپورٹ پیش کریں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت کو چھ ہفتے میں لاپتا افراد کمیشن کے چیئرمین کا تقرر کرنے کا حکم دے دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے 2015ء سے لاپتا شہری عبداللہ عمر کہ اپیلیں زینب زعیم کی پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔ عدالت نے کہا ہے کہ مسنگ پرسن سے متعلق عدالت کو ان کیمرا بریفنگ دینے کے لیے متعلقہ حکام سے مشاورت کی جائے، ایڈیشنل...
اسلام ٹائمز: یاد رہے یہ تھنک ٹینک امریکی وزارت دفاع، پینٹاگون اور صیہونزم کے حامی شدت پسند عناصر کی نظریاتی رہنمائی کرتا ہے۔ امریکہ میں اس طرح کے اور بہت سے تھنک ٹینکس اور تحقیقاتی مراکز یہ تاثر پھیلانے کی کوشش میں مصروف ہیں کہ ایران کا جوہری پروگرام اس کے لیے نظریاتی حیثیت کا حامل ہے اور اسے محض مذاکرات سے روکا نہیں جا سکتا۔ اس بنیاد پر ان کا خیال ہے کہ ایران سے صرف فنی معاہدہ انجام پانا ممکن نہیں اور ایران کے نظریات اور افکار کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ اس قسم کے تاثرات صیہونی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی جانب سے ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق دیے...
فائل فوٹو خیبر پختونخوا کے ضلع مالاکنڈ میں موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے خواجہ سرا کو قتل کردیا۔لیویز کے مطابق ہری چند کے علاقے میں شادی کی تقریب سے واپسی پر مسلح افراد نے خواجہ سراؤں کی گاڑی کا پیچھا کیا اور بدرگہ کے مقام پر فائرنگ کی۔مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں وفا نامی خواجہ سرا موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔
راولپنڈی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (آر ڈی اے) کے ڈائریکٹر جنرل نے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کو خط لکھ کر بتایا کہ آر ڈی اے کے آفیشل بینک اکاؤنٹ میں 1.64 ارب کی خردبرد سامنے آئی ہے۔ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے نے نیب اور اینٹی کرپشن کو بھی خط لکھ دیا، جس میں انہوں نے بتایا کہ 22 اکاؤنٹس میں236 ٹرانزیکشنز کے ذریعے رقوم ٹرانسفر کی گئیں۔خط میں کہا گیا کہ خردبرد کا علم آر ڈی اے فنانس ٹو کی رپورٹ سے ہوا، سابق، موجودہ ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس کےخلاف تحقیقات کی گئیں۔سابق اور موجودہ اے ڈی فنانس ون اور ٹو سے بھی جواب طلب کیے گئے، کسی نے بھی کوئی جواب فراہم نہیں کیا، آر ڈی اے...
نوشکی میں 28 اپریل کو آئل ٹینکر میں آگ لگنے کے واقعے کے زخمیوں میں ایک اور زخمی چل بسا، اس افسوسناک واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد 34 ہوگئی۔اس حادثے میں 80 افراد جھلس کر زخمی ہوئے تھے، کئی زخمی کوئٹہ اور کراچی کے اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ نوشکی میں تیل سے بھرے ٹرک میں آگ لگنے سے دھماکا، ڈرائیور جاں بحق، 40 افراد زخمی ہوگئےپولیس حکام کے مطابق نوشکی ٹرک اڈے میں تیل سے لدے ٹرک میں ویلڈنگ کا کام کیا جا رہا تھا کہ اس دوران ٹرک میں آگ لگ گئی 28 اپریل کو ٹرک اڈہ میں آئل ٹینکر کی وائرنگ ٹھیک کرتے ہوئے آگ لگ گئی تھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے...
پاکستان تحریک انصاف کی احتساب کمیٹی کی جانب سے کلین چٹ ملنے پر اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے کہا ہے کہ پارٹی رہنما اعظم سواتی پیدائشی جھوٹے ہیں، مجھے سازشوں کی عادت نہیں، بانی چیئرمین یا صوبائی صدر حکم کریں تو پانچ منٹ میں استعفیٰ دے دوں گا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں کرپشن کی روک تھام کیلئے قائم تحریک انصاف کی احتساب کمیٹی نے اسپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی کیخلاف تحقیقات مکمل کرکے ان کے خلاف تمام الزامات کو غلط اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے انہیں کلین چٹ دیدی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی احتساب کمیٹی کی جانب سے کلین چٹ ملنے پر اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے کہا ہے کہ...
ویب ڈیسک : ریڈ زون میں پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکنان کیخلاف کریک ڈاؤن پر ایس ایس پی آپریشنز نے کہا ہے کہ مظاہرے میں شرپسند عناصر شامل تھے جنہوں نے ہنگامہ آرائی کی۔ ایس ایس پی آپریشنز مسعود احمد نے بتایا کہ پیپلز پارٹی کو احتجاج کی اجازت (این او سی) ملی ہوئی تھی تاہم پہلے ہی سے ریڈ زون کی سیکیورٹی بڑھائی ہوئی تھی۔انہوں نے کہا کہ مظاہرے میں شامل چند شر پسند افراد نے ریڈ زون کا گیٹ توڑا، مظاہرین ریڈ زون میں داخل ہوئے، جس پر پولیس نے شیلنگ کی۔ چند شر پسند افراد نے ایک کیمپ کو بھی آگ لگائی۔ آئی جی پنجاب کا لاہور قلندر کو جیت کی مبارکباد ایس ایس پی نے...
سٹی 42: سیکرٹریٹ گروپ کے متعدد افسروں کو گریڈ 21 اور 20 میں ترقی دے دی گئی ترقی پانے والے افسروں کے نئے گریڈ کے مطابق تقرر و تبادلے کر دیئے گئے ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے افسروں کی ترقیوں و تبادلوں کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے،افسروں کی گریڈ 20 اور 21 میں ترقیوں کی منظوری سنٹرل سلیکشن بورڈ نے دی تھی،سلیکشن بورڈ اجلاس رواں برس 11 سے 14 مارچ چیئرمین ایف پی ایس سی کی زیرِصدارت ہوا تھاجوائنٹ سیکریٹری کامرس ڈویژن اعجاز احمد میہسر کی گریڈ 21 میں ترقی ،اعجاز احمد میہسر کو سینئر جوائنٹ سیکریٹری کامرس ڈویژن تعینات کر دیا گیا، ڈی جی، نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنکل ٹریننگ کمیشن عرفان امان یوسف زئی کی گریڈ 21 میں ترقیعرفان...
سٹی 42: ایف بی آر میں پاکستان کسٹمز گریڈ 17 سے 20 کے 54 افسروں کے تقرر و تبادلے کردیے گئے گریڈ 20 کے راشد حبیب خان ڈائریکٹر ڈی این ایف بی کوئٹہ ،گریڈ 20 کے امجد رحمان خان ڈائریکٹر ویلیوایشن لاہور ،گریڈ 20 کے عمران احمد چوہدری ڈائریکٹر پاکستان کسٹمز اکیڈمی اسلام آباد ،گریڈ 20 کی منیزہ مجید ڈائریکٹر ٹرانزٹ ٹریڈ کراچی ،گریڈ 20 سید فواد علی شاہ چیف ایف بی آر اسلام آباد ،گریڈ 20 کی طیبہ کیانی کلیکٹر کسٹمز اپریزمنٹ ایسٹ کراچی ،گریڈ 20 کے آغا سعید احمد کلکٹر ایڈجیوڈیکیشن 2 کراچی،گریڈ 20 کی سعدیہ شیراز ڈائریکٹر ٹرانزٹ ٹریڈ کراچی ،گریڈ 20 کی فرح فاروق ڈائریکٹر لاء اینڈ پراسیکیوشن لاہور تعینات کردی گئیں آئی جی پنجاب کا...
ریڈ زون میں پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکنان کیخلاف کریک ڈاؤن پر ایس ایس پی آپریشنز نے کہا ہے کہ مظاہرے میں شرپسند عناصر شامل تھے جنہوں نے ہنگامہ آرائی کی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز مسعود احمد نے بتایا کہ پیپلز پارٹی کو احتجاج کی اجازت (این او سی) ملی ہوئی تھی تاہم پہلے ہی سے ریڈ زون کی سیکیورٹی بڑھائی ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ مظاہرے میں شامل چند شر پسند افراد نے ریڈ زون کا گیٹ توڑا، مظاہرین ریڈ زون میں داخل ہوئے، جس پر پولیس نے شیلنگ کی۔ چند شر پسند افراد نے ایک کیمپ کو بھی آگ لگائی۔ ایس ایس پی نے کہا کہ سی سی ٹی وی کیمروں سے شر پسند افراد کئ نشاندہی کی جائے گی، شر...
پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نے احتجاج کے حوالے سے حکمت عملی تبدیل کرتے ہوئے اسلام آباد کا رُخ نہ کرنے فیصلہ کیا ہے جبکہ بانی پی ٹی آئی نے پارٹی کو احتجاجی تحریک کی تیاری کرنے کی ہدایت بھی کردی ہے۔ پیر کو بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے اڈیالہ جیل میں سابق وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے بتایا کہ پارٹی کی جانب سے پورے ملک میں احتجاجی تحریک چلائی جائے گی جبکہ بانی پی ٹی آئی نے واضح پیغام دیا ہے کہ کسی کو اسلام آباد نہیں بلاؤں گا کیونکہ یہاں اسنائپرز بٹھائے جاتے ہیں۔علیمہ خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے احتجاجی...
سٹی 42 : فیروزوالہ میں ایک فیکٹری میں زہریلی گیس کی وجہ سے کام کرنے والے 4 مزدور جاں بحق ، جبکہ 5 افراد بے حوش ہو گئے ۔ ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ فلائنگ پیپر مل خانپور میں پیش آیا۔ کالر کے مطابق فیکٹری میں پلپ والے ٹب کے اندر کام کرتے ہوئے مزدور زہریلی گیس کی وجہ سے بے ہوش ہو کر گر گئے، جن میں سے 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچی جس کے بعد ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم نے 2 افراد کو فرسٹ ایڈ دی اور 4 افراد کو DHQ ہسپتال شفٹ کر دیا، جہاں ایک اور مزدور دم توڑ گیا آئی جی...
اسلام آباد ہائیکورٹ کا لاپتا افراد کمیشن کے چیئرمین کی چھ ہفتوں میں تقرری کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 26 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت کو چھ ہفتے میں لاپتا افراد کمیشن کے چیئرمین کا تقرر کرنے کا حکم دے دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے 2015 سے لاپتا شہری عبداللہ عمر کہ اپیلیں زینب زعیم کی پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔عدالت نے کہا ہے کہ مسنگ پرسن سے متعلق عدالت کو ان کیمرا بریفنگ دینے کے لیے متعلقہ حکام سے مشاورت کی جائے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل، وزارت دفاع و داخلہ کے نمائندے متعلقہ حکام سے مشاورت کے بعد مشترکا رپورٹ پیش کریں۔عدالت نے...
اسرائیل نے غزہ میں اسکول میں سوئے متعدد خواتین و بچوں کو زندہ جلادیا۔ الدراج اسکول میں بے گھر فلسطینیوں نے پناہ لے رکھی تھی۔ ایک بچی کی آگ کے شعلوں میں بھاگتی فوٹیج نے دل دہلا دیے۔ وارد نامی یہ بہادر بچی اپنی جان بچانےمیں کامیاب ہوگئی تاہم اسکے والدین اور 4 بہن بھائی جاں بحق ہوگئے۔ اسرائیل کے اسکول حملے میں 25 خواتین اور بچے جاں بحق ہوئے۔ حکام کے مطابق بے گھر افراد کو پناہ دینے والے ایک اسکول پر اسرائیلی حملے میں 31 افراد سمیت غزہ میں آج مجموعی طور پر 46 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ الجزیرہ کے مطابق اسرائیل نے مئی کے اوائل میں غزہ میں فوجی کارروائیوں میں تیزی لاتے ہوئے...
اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت کو چھ ہفتے میں لاپتا افراد کمیشن کے چیئرمین کا تقرر کرنے کا حکم دے دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے 2015ء سے لاپتا شہری عبداللہ عمر کہ اپیلیں زینب زعیم کی پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔ عدالت نے کہا ہے کہ مسنگ پرسن سے متعلق عدالت کو ان کیمرا بریفنگ دینے کے لیے متعلقہ حکام سے مشاورت کی جائے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل، وزارت دفاع و داخلہ کے نمائندے متعلقہ حکام سے مشاورت کے بعد مشترکا رپورٹ پیش کریں۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ وفاقی حکومت چھ ہفتے میں لاپتا افراد کمیشن کے چیئرمین کا تقرر کرے، کیس ریکارڈ کے مطابق درخواست گزار...
لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے اختتام کے بعد ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا گیا۔ تیسری بار ایونٹ کا ٹائٹل اپنے نام کرنے والی لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کو پی ایس ایل کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا کپتان مقرر کیا گیا ہے، ٹیم کا انتخاب کمنٹری ٹیم کے اراکین کی جانب سے کیا گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے کر ایونٹ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ شاہین شاہ آفریدی کی قیادت میں لاہور قلندرز نے تیسری بار فائنل میں فتح حاصل کی۔ پی ایس ایل الیون میں کوئٹہ...
سٹی 42 : ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ پاکستان برادر ہمسایہ ملک ہے، دونوں ملکوں کے دہائیوں پر محیط ، ثقافتی اور تاریخی تعلقات ہیں ۔ ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ مشترکہ نیوز کانفرنس میں کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی آمد کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ او آئی سی کے پلیٹ فارم پر دونوں ملکوں کا موقف یکساں ہے۔ ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا کہ سیاست ، معشیت ، بین الاقوامی تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون پر بات ہوئی ۔سرحدی علاقوں میں انسداد دہشت گردی سے متعلق قریبی تعاون ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2025ء)پاکستان تحریکِ انصاف نے احتجاجی تحریک کی قیادت کے لیے ایک بار پھر وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔صوبائی صدر اور چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی جنید اکبر نے کہا ہے کہ پارٹی نے فیصلہ کیا ہے، نئی احتجاجی تحریک کی قیات علی امین گنڈاپور کریں گے لیکن مختلف وقتوں میں مختلف افراد اس کو لیڈ کریں گے، کسی ایک بندے پر بوجھ نہیں ڈالا جائے گا۔ایک انٹرویو میں جنید اکبر نے بتایا کہ احتجاج سے پہلے صوابی یا پھر مارگلہ کے پہاڑوں میں ٹینٹ ویلیج بنا کر جمع ہوں گے، وہاں سے اسلام آباد کی جانب بڑھیں گے، جس دن اسلام آباد میں احتجاج...
کراچی: شہر قائد سے دھابیجی کی جانب جانے والی ایک کوسٹر گھگھر پھاٹک کے قریب تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی، جس کے نتیجے میں خواتین سمیت 7 افراد زخمی ہو گئے۔ حادثے کے بعد زخمیوں کو فوری طور پر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ ایدھی فاؤنڈیشن کے حکام کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، جب کوسٹر ڈرائیور گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا اور وہ الٹ گئی۔ متاثرہ افراد تفریحی سفر پر کینجھر جھیل جا رہے تھے کہ یہ افسوسناک واقعہ پیش آ گیا۔ مزید پڑھیں: کراچی میں المناک حادثہ: ٹرالر کے نیچے سویا شخص ٹائروں تلے آکر جاں بحق زخمیوں میں 18...
سینئر صوبائی وزیر سندھ نے کہا کہ متعلقہ اداروں کو سختی سے ہدایت دی ہے کہ زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف فوری اور مثر کارروائی کریں، زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف جرمانے، لائسنس معطلی اور روٹ پرمٹ کی منسوخی جیسے اقدامات کیے جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ عید الاضحی پر زائد کرایہ وصولی کے خلاف محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے مہم کا آغاز کردیا۔ سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عید الاضحی کے موقع پر مسافروں سے ناجائز کرایہ وصولی کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے گی۔ وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل انعام میمن نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف فوری کارروائی کریں۔ انہوں نے...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 26 مئی ۔2025 )وزارت موسمیاتی تبدیلی حکام نے قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں 137 ہوٹلز، ریسٹورنٹس اور عمارتوں کی تعمیر کا انکشاف کیا ہے، قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی نے اسلام آباد وائلڈ لائف بورڈ کی عدم تشکیل پر برہمی کا اظہار کیا.(جاری ہے) چیئرمین منزہ حسن کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاﺅس میں منعقد ہوا، اجلاس میں نزہت صادق پاکستان انوائرمنٹل پروٹیکشن ترمیمی بل 2024 پر بحث ہوئی چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ وزارت موسمیاتی تبدیلی نے نزہت صادق کا بل کچھ شقو ں کے علاوہ منظور کرلیا ہے،گلیشیئرز سے متعلق کچھ شقو ں کو چھوڑ...
لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے ایک بار پھر بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا پولی گراف اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کروانے کا حکم دے دیا ہے۔انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے بانی پی ٹی آئی کا جھوٹ پکڑنے والا پولی گراف اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کروانے کا حکم دیا ہے۔عدالت نے حکم دیا کہ بانی پی ٹی آئی کے دونوں ٹیسٹ لے کر رپورٹ 9 جون کو پیش کی جائے۔ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی ایس پی) لیگل رپورٹ کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ 9 مئی کیسز میں تفتیش کے لیے بانی پی ٹی آئی 2 بار تحریری اور ایک بار زبانی ٹیسٹ کروانے سے انکار کر چکے ہیں، بانی پی ٹی آئی پر جناح...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) انسداد دہشتگردی عدالت نے ایک بار پھر بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا پولی گراف اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کروانے کا حکم دے دیا ہے۔انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے بانی پی ٹی آئی کا جھوٹ پکڑنے والا پولی گراف اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کروانے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے حکم دیا کہ بانی پی ٹی آئی کے دونوں ٹیسٹ لے کر رپورٹ 9 جون کو پیش کی جائے۔ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی ایس پی) لیگل رپورٹ کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ 9 مئی کیسز میں تفتیش کے لیے بانی پی ٹی آئی 2 بار تحریری اور ایک بار زبانی ٹیسٹ کروانے سے انکار کر چکے ہیں، بانی پی...
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے 18کروڑ ، 40لاکھ پاس ورڈز لیک ہونے کا انکشاف،ایڈوائزری جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 26 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)گوگل، مائیکروسافٹ، فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے 18 کروڑ ، 40 لاکھ سے زیادہ پاس ورڈز لیک ہونے کا انکشاف ہواہے۔نیشنل سائبر سکیورٹی ایمرجنسی ریسپانس ٹیم نے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے صارفین کو فوری طور پر اہم پاس ورڈ تبدیل کرنے اور ٹو فیکٹر ویری فکیشن کو فعال کرنے کا مشورہ دیا ہے۔اس کے علاوہ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ پاسورڈ ری سیٹ سے متعلق مشکوک لنکس یا ای میلز پر کلک کرنے سے گریز کیا جائے اور غیر معمولی سرگرمی کی صورت میں اپنے اکاونٹس کی نگرانی کریں۔...
لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے ایک بار پھر حکم دیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا پولی گراف اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کرایا جائے۔ یہ بھی پڑھیں بانی پی ٹی آئی عمران خان کا وکلا کی غیر موجودگی میں ‘پولی گرافک ٹیسٹ’ کرانے سے انکار انسداد دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی) کی جانب سے پولیس کو حکم دیا گیا ہے کہ عمران خان کے دونوں ٹیسٹ لے کر 9 مئی کو رپورٹ پیش کی جائے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں عمران خان نے 3 بار لاہور پولیس کو پولی گراف ٹیسٹ دینے سے انکار کیا۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف 9 مئی کو جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ سمیت 12 مقدمات درج ہیں۔ یہ بھی...
اسلام آباد: 2025 کی دوسری انسداد پولیو مہم ہدف کے حصول میں ناکام ہو گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی پولیو مہم میں لاکھوں بچوں کے ویکسین سے محرومی کا انکشاف ہوا ہے. مہم میں 8 لاکھ 90021 ہزار بچوں کی ویکسینیشن نہیں ہو سکی۔ذرائع کے مطابق قومی پولیو مہم کا ہدف 37.26 ملین بچوں کی ویکسینیشن تھا، لیکن مہم کے دوران 36.32 ملین بچوں کی ویکسینیشن ہو سکی، پنجاب اور سندھ میں 98 فی صد بچوں کی ویکسینیشن ہوئی. بلوچستان، آزاد کشمیر میں بھی مہم ہدف کا 98 فی صد حاصل کر سکی۔ خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں 96 فی صد بچوں کو پولیو ویکسین پلائی جا سکی. گلگت بلتستان میں 101 بچوں کو ویکسین پلائی گئی۔پنجاب میں...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2025ء) ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں1334ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں683افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔908معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (75فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرتے ہوئے لائن اور لین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ ایمرجنسی ا عداد و شمار کے...
بیجنگ :چین میں تعلیم، سائنس و ٹیکنالوجی، اور ہنر مند افراد کی “تھری ان ون” حکمت عملی ملک کی جدید کاری کے عمل میں نمایاں اہمیت کی حامل ہے۔اس حکمت عملی کی روشنی میں تعلیم کے ذریعے ہنر مند افراد کی تشکیل ، ہنر مند افراد کے ذریعے ٹیکنالوجی کا فروغ اور ٹیکنالوجی کے ذریعے دوبارہ تعلیم میں مدد کا ایک مثبت سائیکل وجود میں آتا ہے۔ چینی طرز جدیدیت کے بنیادی معاون نظام کے طور پر، تعلیم سائنس و ٹیکنالوجی ہنر مند افراد کی “تھری ان ون” حکمت عملی کا نفاذ بین الاقوامی مسابقت سے نمٹنے کے ساتھ ساتھ قومی احیاء کا ناگزیر انتخاب بھی ہے۔ تعلیم ایک بنیاد کی طرح ہے، جو ملک کی ترقی کی بنیاد کو...
حکومت سندھ نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر مسافروں سے زیادہ کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف مہم کا آغاز کدیا۔ یہ بھی پڑھیں پاکستان میں عیدالاضحیٰ 2025 کب ہوگی؟ سپارکو نے پیشگوئی کردی اس حوالے سے آئی جی سندھ پولیس، تمام کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور ٹرانسپورٹ و ٹریفک پولیس کے اعلیٰ افسران کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ عید کا موقع خاندانوں کے ساتھ گزارنے کا ہوتا ہے اور کسی کو یہ حق نہیں کہ وہ عوام کی مجبوری سے فائدہ اٹھائے، کسی کو بھی عید کے موقع پر عوام کا استحصال کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہاکہ ہر سال...
بارڈر گارڈ بنگلہ دیش یعنی بی جی بی حکام کے مطابق، ہندوستانی بارڈر سیکیورٹی فورس یعنی بی ایس ایف نے سلہٹ، بیانی بازار اور مولوی بازار کے مختلف سرحدی راستوں سے 153 افراد کو بنگلہ دیش میں دھکیل دیا ہے۔ بی جی بی 52 کے کمانڈنگ آفیسر لیفٹیننٹ کرنل مہدی حسن نے بتایا کہ ان افراد کو ہفتے کی رات اور اتوار کی صبح 8:00 بجے کے درمیان بھارتی سرحد کی جانب سے بنگلہ دیشی حدود میں دھکیل دیا گیا، جنہیں بنگلہ دیشی علاقوں میں داخل ہونے کے فوراً بعد بی جی بی اہلکاروں نے حراست میں لے لیا۔ بی جی بی کے ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ 153 افراد میں سے 79 کو ضلع مولوی بازار کے برلیکھا...
—فائل فوٹو اسلام آباد ہائی کورٹ نے لاپتہ عبداللّٰہ عمر کی عدم بازیابی پر اہل خانہ کو معاوضہ کی ادائیگی کے لیے کیس کا جائزہ لینے کا حکم دے دیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا۔عدالت نے تحریری حکمنامے میں کہا کہ چیئرمین لاپتہ افراد کمیشن کی تعیناتی کے بعد اسپیشل کمیٹی زینب زعیم کیس کا جائزہ لے کر دو ہفتوں میں فیصلہ کرے، مسنگ پرسن سے متعلق عدالت کو ان کیمرا بریفنگ دینے کےلیے متعلقہ حکام سے مشاورت کی جائے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل، وزارت دفاع و داخلہ کے نمائندے متعلقہ حکام سے مشاورت کے بعد مشترکہ رپورٹ پیش کریں۔ لاپتہ افراد کیس انتہائی اہم ہے، ہزاروں لوگ لاپتہ ہیں:...
لاہور: ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا گیا۔ لاہور قلندرز کو چار سال میں تیسرا ٹائٹل دلانے والے شاہین شاہ آفریدی کو ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کی ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ ٹیم کا انتخاب کمنٹری ٹیم کے اراکین نے کیا۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کا انعقاد 11 اپریل سے 25 مئی تک چار شہروں کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں ہوا۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں فائنل میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو چھ وکٹوں سے شکست دی۔ 25 سالہ شاہین آفریدی نے نہ صرف سب سے زیادہ 19 وکٹیں لے کر فضل محمود کیپ حاصل کی بلکہ ایک...
سٹی 42: ڈپٹی کمشنر قصور نے ضلع بھر کی انہار پر نہانے پر دفعہ 144 نافذ کردی ، نوٹیفیکشن جاری ہوگیا پابندی کا اطلاق 24 مئی سے 30 مئی تک ھوگا ، ضلع بھر کی تمام نہروں اور راجباوں میں نہانے پر پابندی ھوگی گزشتہ ایک ھفتے میں بی آر بی نہر میں نہاتے ھوئے تین نوجوان ڈوب کر جان بحق ہو گئے تھے
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ مجھے امید ہے کیس فکس ہو جائے گا اور بانی پی ٹی آئی عید سے پہلے رہا ہوں گے۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں سینیٹر شبلی فراز کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ورکرز اپنے جذبات قابو میں رکھیں، ہم بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں، ہم نے دھرنے اور احتجاج بھی کیے، ہم اسمبلی میں بھی بات کر رہے ہیں۔بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے ورکرز کے سوالات اٹھانا ٹھیک ہے، ورکرز کے جذبات کی قدر کرتے ہیں، کوئی بھی یہ تصور نہیں کر سکتا ہے، عمران خان...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 26 مئی ۔2025 )عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف ) نے پاکستان کے آئندہ مالی سال کے مجوزہ بجٹ اہداف پر اعتراضات اٹھاتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کے مالی بوجھ پر تشویش کا اظہار کیا ہے رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کا تھرو فارورڈ 10 ہزار ارب روپے سے تجاوز کر چکا ہے. ذرائع نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے وزارتِ منصوبہ بندی سے 500 جاری ترقیاتی منصوبوں کی تفصیلات طلب کر لیں رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کی اکثریت مہنگے انفرااسٹرکچر منصوبے ہیں، حکومت کو ترقیاتی بجٹ کی منظوری میں مشکلات کا سامنا ہے.(جاری ہے) وزارت خزانہ و منصوبہ بندی میں اختلاف بھی سامنے آگئے ذرائع...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 26 مئی ۔2025 )وزیراعظم شہباز شریف نے سرکاری افسران کی کارکردگی کے جائزے سے متعلق اہم ترامیم کی منظوری دےدی ہے تاہم ان ترامیم کے تحت وفاقی حکومت کے گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے تمام افسران کے لیے سال میں ایک مرتبہ طبی معائنہ لازمی قرار دیا گیا ہے. رپورٹ کے مطابق افسران کو ملازمت میں برقرار رکھنے، تربیتی کورسز میں نامزدگی اور ترقیوں کے فیصلے اب ان کی سالانہ میڈیکل رپورٹس کی بنیاد پر کیے جائیں گے وزیراعظم کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے اس حوالے سے باضابطہ مراسلہ تمام وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز کو ارسال کر دیا ہے جبکہ تمام صوبوں کو بھی اس پالیسی پر عمل درآمد کے...
غزہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 26 مئی ۔2025 )اسرائیلی افواج کی سکول پر بمباری سے 33افراد ہلاک ہوگئے ہیں سکول کو بے گھر افراد کے لیے پناہ گاہ کے طور پر استعمال کیا جارہا تھا عرب نشریاتی ادارے کے مطابق آج صبح ہونے والے اسرائیلی حملے میں درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں طبی عملے کے مطابق حملہ بغیر کسی پیشگی اطلاع کے ہوا جس کے نتیجے میں غزہ شہر کے الدرج محلے میں واقع سکول اور اس کے احاطے میں نصب خیموں میں آگ بھڑک اٹھی عینی شاہدین کے مطابق کئی لاشیں جھلس گئیں اور بعض کے اعضا الگ ہو گئے.(جاری ہے) غزہ کے شہری دفاع کے ترجمان محمود بصل نے بتایا کہ امدادی ٹیموں نے بچوں اور خواتین...
افغانستان میں طالبان حکومت نے پہلی مرتبہ پاکستانیوں کو نشانہ بنانے والے افغانوں کیخلاف کریک ڈاون کیا ہے۔ اس اہم اہم پیشرفت کی وجہ سے اسلام آباد اور کابل کے درمیان تعلقات میں بہتری آئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق گزشتہ ایک ماہ کے دوران زیادہ تر توجہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی پر مرکوز رہی لیکن اسی عرصے کے دوران اسلام آباد اور کابل نے خاموشی سے کام کیا تاکہ کشیدگی کا شکار تعلقات کو بحال کیا جا سکے۔پہلی بار پاکستان نے کابل کے نقطہ نظر میں تبدیلی اس وقت محسوس کی جب مارچ کے تیسرے ہفتے میں خصوصی ایلچی برائے افغانستان محمد صادق خان کی قیادت میں پاکستانی وفد نے کابل کا دورہ کیا اور اس وفد کو کابل...
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ دنیا پاکستان کی معاشی بہتری کا اعتراف کر رہی ہے، دنیا پاکستان کی معاشی بہتری کی رفتار پر حیران ہے۔اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ واشنگٹن اور لندن میں سرمایہ کاروں سے ملاقاتوں میں معیشت پر مثبت رد عمل آیا، دنیا پاکستان کے مائیکرو اکنامک استحکام سے مطمئن ہے۔محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کے ریلیف کے لیے کام کر رہے ہیں، حکومت تنخواہ دار طبقے کیلئے ٹیکس جمع کروانے کا عمل آسان بنانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ آنے والے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے پر بوجھ کم کرنے کا سوچیں گے، محمد اورنگزیب وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے باصلاحیت اور ورسٹائل اداکار ببرک شاہ نے حال ہی میں اپنی ذاتی زندگی کے ایک ایسے گوشے سے پردہ ہٹایا ہے جس نے ان کے مداحوں کو چونکا دیا۔ نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے ببرک شاہ نے انکشاف کیا کہ وہ اور اداکارہ وینا ملک شادی کے قریب پہنچ چکے تھے، یہاں تک کہ دونوں نے مشترکہ گھر بھی خرید لیا تھا مگر قسمت کو کچھ اور ہی منظور تھا۔ اپنے انٹرویو میں ببرک شاہ نے بتایا، ’’ہماری شادی اس لیے نہ ہوسکی کیونکہ وینا کسی اور کو پسند کرنے لگی تھی، اور سچ کہوں تو مجھے بھی کسی اور کا ساتھ مل گیا تھا۔‘‘ انہوں نے وینا ملک کی جانب...
گوگل، مائیکروسافٹ، فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے 18 کروڑ ، 40 لاکھ سے زیادہ پاسورڈز لیک ہونے کا انکشاف ہواہے۔نیشنل سائبر سکیورٹی ایمرجنسی ریسپانس ٹیم نے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے صارفین کو فوری طور پر اہم پاسورڈ تبدیل کرنے اور ٹو فیکٹر ویری فکیشن کو فعال کرنے کا مشورہ دیا ہے۔اس کے علاوہ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ پاسورڈ ری سیٹ سے متعلق مشکوک لنکس یا ای میلز پر کلک کرنے سے گریز کیا جائے اور غیر معمولی سرگرمی کی صورت میں اپنے اکاؤنٹس کی نگرانی کریں۔
لاہور: پی ایس ایل 10 کی فاتح لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے سوشل میڈیا پر اپنے جذبات کا اظہار کردیا۔ شاہین شاہ آفریدی نے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی پوسٹ میں لاہور قلندرز کی کامیابی کو غیر متزلزل یقین کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنے ہر کھلاڑی اور اسٹاف ممبر پر فخر ہے۔ انہوں نے لاہور قلندرز کے شائقین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا جوش، آپ کا جذبہ اور آپ کی بے لوث سپورٹ ہماری سب سے بڑی طاقت رہی۔ شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز کی کامیابی ہمارے فینز کی دعاؤں، صبر اور محبت کا نتیجہ ہے، یہ ٹرافی آپ سب کے لیے ہے...

لاہور میں سینئر بیوروکریٹس اور پولیس افسران کے زیراستعمال گاڑیوں کی ٹریفک قوانین کی بار بار خلاف ورزیاں
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 26 مئی ۔2025 )لاہور میں سینئر بیوروکریٹس اور پولیس افسران کے زیراستعمال سرکاری محکموں کی 3800 سے زائد گاڑیاں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پائی گئی ہیں، جن میں سے زیادہ تر گاڑیوں نے کئی بار قوانین کی خلاف ورزی کی جو کہ عام شہریوں کے مقابلے میں اعلیٰ سرکاری افسران میں قانون شکنی کے بڑھتے ہوئے رجحان کو ظاہر کرتا ہے.(جاری ہے) رپورٹ کے مطابق حیران کن طور پر اعلیٰ عہدوں پر فائز افسران کی زیر استعمال سرکاری گاڑیاں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دیکھی گئیں ان میں انسپکٹر جنرل پولیس، کمشنر لاہور اور ڈپٹی کمشنر، وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)، پاکستان پوسٹ، زراعت، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، پنجاب...
---فائل فوٹو سندھ ہائی کورٹ نے شناختی کارڈ بلاک کیے جانے کے خلاف عوامی کالونی کے رہائشی کی درخواست پر سماعت کے دوران اپنے ریمارکس میں کہا کہ نااہلی پر نادرا افسران کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔سندھ ہائی کورٹ میں شناختی کارڈ بلاک کیے جانے کے خلاف عوامی کالونی کے رہائشی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔سندھ ہائی کورٹ نے نادرا حکام پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے شناختی کارڈ کے اجراء میں شامل نادرا افسران کی فہرست طلب کر لی۔سندھ ہائی کورٹ نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ فہرست میں صرف ڈیٹا انٹری آپریٹر کے نام نہیں ہونے چاہئیں، ہمیں ان افسران کے نام بھی چاہئیں جو ڈیوٹی پر موجود تھے، نادرا افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔نادرا کے وکیل نے...
— فائل فوٹو تھرپارکر میں موروں کی ہلاکت کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ 7 روز میں 100 سے زائد مور ہلاک ہوگئے۔علاقہ مکین کے مطابق ضلع بھر کے دیہی علاقوں میں درجہ حرارت 40 سے تجاوز کر گیا۔ڈپٹی کنزرویٹر میر اعجاز تالپور کے مطابق تحصیل مٹھی کے دیہاتوں سے موروں کی ہلاکت کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ اعجاز تالپور کا کہنا تھا کہ آج صبح مٹھی کے ایک گاؤں بھیماسر میں ٹیم کو روانہ کیا گیا جو موروں کا علاج کرے گی۔ تھرپارکر: آسمانی بجلی گرنے سے 100 سے زائد افراد ہلاک ہوچکےسندھ کے ضلع تھرپارکر میں آسمانی بجلی گرنے سے 5 سال میں 100 سے زائد افراد جان کی بازی ہار گئے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر پولٹری ڈیپارٹمنٹ کے مطابق کلائمٹ...
لندن(اوصاف نیوز) نارتھ لندن کے علاقے برینٹ میں گھر میں آگ لگنے سے ماں اور تین بچوں سمیت چار افراد جان کی بازی ہار گئے۔ پولیس نے 41 سالہ شخص کو قتل کے الزام میں گرفتار کر لیا، جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمر 15، 8 اور 4 سال تھی، خاندان کے چار افراد کو زندہ بچا لیا گیا۔ برینٹ میں گھر میں آگ لگنے سے 4 افراد کی وفات کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کر دی، پولیس کے مطابق 24 مئی بروز ہفتہ 01:22 بجے ٹائلٹ کلوز، اسٹون برج میں لگنے والی آگ کی کال آئی۔ پولیس کے مطابق ایک 43 سالہ خاتون اور تین بچے، جن میں ایک 15 سالہ لڑکی، ایک 8 سالہ لڑکا، اور...
پولیس کے مطابق واقعے کے بعد ملزم جائے وقوع سے فرار ہو گیا، جس کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ملزم کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ دیربالا میں غیرت کے نام پر قتل کے اندوہناک واقعے میں خاتون اور اس کی 8 سالہ بیٹی سمیت 3 افراد کو فائرنگ کرکے مار دیا گیا۔ پولیس کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع دیر بالا کے علاقے یباڑ کیجون میں غیرت کے نام پر افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس میں ایک شخص نے اپنی بیوی، 8 سالہ بیٹی اور ایک نامعلوم شخص کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ حملہ آور نے اپنی بیوی اور ایک شخص پر گولیاں برسائیں، جس کے...
فرانس میں موجود پاکستانی ایمبیسی کےسابق اکاؤنٹس افسر کے پاسپورٹ کی ضبطگی سے متعلق کیس میں عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ کرنے پر لاہور ہائی کورٹ نے اظہار برہمی کیا ہے۔ عدالت نے ڈی جی یورپ وزارت خارجہ شہباز حسین کا بیان حلفی طلب کرلیا، اس کے علاوہ عدالت نے تفصیلی رپورٹ بھی پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ عدالت عالیہ نے ریمارکس دیے کہ کیوں نہ سیکریٹری خارجہ اور سیکرہٹری دفاع کےبیان حلفی بھی طلب کئے جائیں، کسی کو عدالتوں کو مذاق بنانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ عدالت نے پاسپورٹ واپس نہ کرنے پر سیکرٹری خارجہ کوعدالت بلانے کا عندیہ دے رکھاہے، اسسٹنٹ اٹارنی جنرل شکیل ہاشا عدالت پیش ہوئے اور مؤقف اپنایا کہ نوید نامی اکاونٹ افسر نے پاسپورٹ وزارت خارجہ کے...
پاکستانیوں کا عالمی کارنامہ! یو اے ای کا سب سے بڑا جھنڈا بنا کر ریکارڈ قائم کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 26 May, 2025 سب نیوز متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں نے ایک اور شاندار کامیابی حاصل کر لی — پاکستان ایسوسی ایشن دبئی (PAD) نے ہاتھوں کے نشانات سے دنیا کا سب سے بڑا جھنڈا تیار کر کے گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔یہ کارنامہ “ہینڈز آف یونٹی” مہم کے تحت سرانجام دیا گیا، جس میں 100 سے زائد قومیتوں سے تعلق رکھنے والے 24,514 افراد نے شرکت کی۔ اس منفرد جھنڈے میں شامل ہر ہاتھ کا نشان اتحاد، ہم آہنگی اور محبت کا پیغام دے رہا ہے۔یہ مہم ایک ماہ پر محیط رہی جس میں 23 اسکولوں اور...
آئی ایم ایف نے بجٹ اہداف پر اعتراضات اٹھا دیے، اہم وزارتوں کے درمیان بھی اختلافات سامنے آگئے WhatsAppFacebookTwitter 0 26 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے آئندہ مالی سال کے مجوزہ بجٹ اہداف پر اعتراضات اٹھاتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کے مالی بوجھ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کا تھرو فارورڈ 10 ہزار ارب روپے سے تجاوز کر چکا ہے۔ ذرائع نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے وزارتِ منصوبہ بندی سے 500 جاری ترقیاتی منصوبوں کی تفصیلات طلب کر لیں۔ رپورٹ کے مطابق ترقیاتی منصوبوں کی اکثریت مہنگے انفرااسٹرکچر منصوبے ہیں، حکومت کو ترقیاتی بجٹ کی منظوری...