2025-09-18@10:45:04 GMT
تلاش کی گنتی: 119
«میں ایک روپے یونٹ»:
(نئی خبر)
کراچی: کسٹمز پوسٹ کلیئرنس آڈٹ ساؤتھ نے ایکسپورٹ فیسیلٹیشن اسکیم کے تحت 97کروڑ روپے مالیت کی ڈیوٹی وٹیکسوں کی چوری کے ایک اور بڑے فراڈ کو بے نقاب کرتے ہوئے دو صنعتی یونٹس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ڈائریکٹر پوسٹ کلیئرنس آڈٹ ساؤتھ شیراز احمد نے موصولہ خفیہ اطلاع پر میسرز ایم ڈی انڈسٹریز اور میسرز دینار انڈسٹریز کیخلاف تحقیقات کا آغاز کیا۔ تحقیقات کے دوران دونوں کمپنیاں ایکسپورٹ فیسیلٹیشن اسکیم کے غلط استعمال میں ملوث پائی گئیں۔ تحقیقات کے دوران کمپنیوں کے برآمدی طریقہ کار نے اس وقت شکوک و شبہات کو جنم دیا جب مذکورہ کمپنی کی جنوری 2025 میں ماہانہ درآمدات اچانک ایک کنٹینر سے بڑھ کر 47 کنٹینرز تک پہنچ گئی اور...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے مہلک حادثات سے بچاو کیلئے ناکافی اقدامات پر مختلف کمپنیوں پر جرمانے کردیے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق نیپرا نے ملتان، پشاور،حیدر آباد اور ٹرائبل ایریا الیکٹرک سپلائی کمپنیز پر جرمانے لگانے کا حکم جاری کردیا۔حکم نامے کے مطابق نیپرا نے میپکو، پیسکو اور ٹیسکو پر بھی جرمانے عائد کئے ہیں جو کرنٹ سے بچاو کے اقدامات پر عمل درآمد نہ کرنے پر کئے گئے ہیں۔حکم نامے میں بتایا گیا ہے کہ میپکو، پیسکو اور ٹیسکو شوکاز کے جواب میں نیپرا کو مطمئن نہ کر سکے، نیپرا نے تینوں ڈسکوزپر فی کس ایک کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا اور جرمانے کی رقم 15 روز میں جمع...
اسلام آباد: حکومت نے عوام پر مزید مالی بوجھ ڈالنے کی تیاری کر لی ہے، اور بجلی کی قیمت میں ایک روپے 59 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اگر یہ اضافہ منظور ہوتا ہے تو اس کا براہ راست اثر بجلی صارفین پر پڑے گا، جن پر تقریباً ایک ارب 68 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ عائد ہو گا۔ یہ درخواست مالی سال 2024-2025 کے لیے جمع کرائی گئی ہے، جس میں ملازمین کے قرضے، نئی بھرتیاں، قانونی اخراجات، ایڈمنسٹریٹر کاسٹ اور دفتری آپریشن کاسٹ شامل ہیں۔
ویب ڈیسک: حکومت نے مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کو ایک اور جھٹکا دینے کی تیاری کرلی،بجلی ایک روپے 59 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ بجلی مہنگی ہونے سے بجلی صارفین پر ایک ارب 68 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا ، درخواست مالی سال25-2024 کے لیے جمع کرائی گئی ہے۔ درخواست میں ملازمین کے قرض، نئی بھرتیاں، لیگل چارجز شامل ہے ، درخواست میں ایڈمنسٹریٹر کاسٹ اور دفتری آپریشن کاسٹ وغیرہ کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافے کا امکان
بجلی صارفین کیلئے اچھی خبر متوقع ہے جب کہ ایک ماہ کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 1 روپے 3 پیسے تک کمی کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی نے قیمت میں کمی کیلئے نیپرا کو درخواست دی ہے، نیپرا درخواست پر قیمتوں کے حوالے سے کل سماعت کرے گا۔ درخواست میں دسمبر کے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کمی مانگی گئی، اس میں کہا گیا کہ دسمبر میں ڈسکوز کو 7 ارب 51 کروڑ 60 لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی، دسمبر میں فی یونٹ بجلی کی فیول لاگت 9 روپے 60 پیسے رہی، ماہ دسمبر میں لاگت کا تخمینہ 10 روپے 63 پیسے فی یونٹ تھا۔ درخواست کے مطابق ایک ماہ میں پانی سے...
اسلام آباد: ’’ صرف 12 پاکستانیوں نے گوشواروں میں 10 ارب روپے سے زائد رقم ظاہر کی‘ قائمہ کمیٹی خزانہ کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں چیئر مین فیڈرل بورڈ آف ریونیو ایف بی آر کا چونکا دینے والا انکشاف ‘‘۔ چیئر مین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال کا کہنا تھا کہ پاکستانی شہریوں کے لائف اسٹائل سے عالمی مالیاتی ادارے بھی حیران ہیں، وہ شہریوں کے طرز زندگی کو دیکھ کر ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی موحودہ شرح کونہیں مانتے۔ تفصیلات کے مطابق ایف بی آر ہیڈکوارٹر میں بلال اظہر کیانی کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی خزانہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس دوران چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے بریفنگ...
ویب ڈیسک: نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے کراچی کے شہریوں کو قطار اور انتظار کی پریشانی سے بچانے کے لیے اپنی ایک نئی سروس کا آغاز کیا ہے۔ حکام کے مطابق، نادرا کراچی ریجن کی جانب سے شہر میں بائیکرز سروس متعارف کروائی جارہی ہے، اس نئی سروس کا آغاز کل (پیر) سے ہوگا، جس کی بدولت کراچی کے شہری نادارا کی دیگر سروسز کے علاوہ قومی شناختی کارڈ کا باآسانی اجرا اور اس کی تجدید کرا سکیں گے۔ آج غزہ میں جنگ بندی کے ساتھ اسرائیل میں تین وزیر استعفے دیں گے حکام نے بتایا کہ ابتدائی طور پر کراچی میں 3 نادرا بائیکرز کام کریں گے، جب کہ حیدرآباد اور میرپورخاص میں سروس...
نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے کراچی کے شہریوں کو قطار اور انتظار کی پریشانی سے بچانے کے لیے اپنی ایک نئی سروس کا آغاز کیا ہے۔ حکام کے مطابق، نادرا کراچی ریجن کی جانب سے شہر میں بائیکرز سروس متعارف کروائی جارہی ہے۔ اس نئی سروس کا آغاز کل (پیر) سے ہوگا، جس کی بدولت کراچی کے شہری نادارا کی دیگر سروسز کے علاوہ قومی شناختی کارڈ کا باآسانی اجرا اور اس کی تجدید کرا سکیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: نادرا کی ویب سائٹ کل سے بند کردی جائے گی، وجوہات کیا ہیں؟ حکام نے بتایا کہ ابتدائی طور پر کراچی میں 3 نادرا بائیکرز کام کریں گے، جب کہ حیدرآباد اور میرپورخاص میں سروس کے لیے ایک...
کراچی(اسٹاف رپورٹر)نادرا کی جانب سے شہر قائد میں نئی سروس متعارف کرائی گئی ہے، جس سے شہریوں کو بڑی سہولت ملے گی۔حکام کے مطابق شہریوں کو انتظار کی زحمت اور طویل قطاروں سے بچانے کیلیے نادرا کی جانب سے ایک اور اقدام کیا گیا ہے جس کے تحت نادرا کراچی ریجن کی جانب سے شہر میں بائیکرز سروس متعارف کروائی جارہی ہے ۔نادرا کی یہ نئی سہولت پیر کے روز سے شروع ہوگی جس کے ذریعے شہری قومی شناختی کارڈز کے اجرا و تجدید سمیت دیگر امور سے مستفید ہوسکیں گے۔حکام نے بتایا کہ کراچی میں 3 بائیکرز جب کہ حیدرآباد اور میرپورخاص میں ابتدائی طور پر ایک،ایک بائیک کے ذریعے سروس شروع کی جارہی ہے۔ نادرا بائیک سروس کے...
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ لائیو اسٹاک ایکسپو میں کرنٹ لگنے سے ایک کروڑ مالیت کے 2 بچھڑے ہلاک ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق کراچی ایکسپوسینٹرمیں جاری کیٹل شو ایک اسٹال پر متعدد مویشیوں کو کرنٹ لگ گیا۔ایکسپومیں کرنٹ لگنے سے 2 بیل ہلاک ہوئے جبکہ دیگر مویشی بھی متاثر ہوئے مگر جان بچ گئی۔صدرڈیری اینڈ کیٹل فارمرزایسوسی ایشن شاکر عمر گجر نے بتایا کہ دونوں بچھڑوں کی مالیت ایک کروڑروپے ہے۔سندھ گورنمنٹ نے 13 کروڑ روپے کی خطیر رقم ایکسپوپرخرچ کی ، کمزورمینجمنٹ کی وجہ سے قیمتی مویشی کرنٹ سے مرگئے۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ بجلی کاکام کرنے کے دوران پیش آیا، بظاہرواقع میں کیٹل فارم مالک کی غفلت ہی سامنے آئی ہے تاہم مزید تحقیقات جاری ہے۔
اسلام آباد:ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں وفاقی حکومت کے ریونیو میں 207 ارب روپے کا اضافہ ہوگیا۔ ایف بی آر دستاویز کے مطابق وفاقی حکومت نے 2023-24 میں ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 577 ارب روپے جمع کیے، سگریٹس، سیمنٹ، مشروبات،ائیر ٹکٹ، کھاد پر ٹیکس ریونیو بڑھا۔ دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ پیٹرولیم ، دودھ، کریم، جوسز، سیرپ سے ٹیکس وصولی میں اضافہ ہوا اور گزشتہ سال کی نسبت 56 فیصد زیادہ ایکسائز ڈیوٹی وصول کی گئی۔ دستاویز کے مطابق سگریٹس پر ڈیوٹی 95 ارب اضافے سے 237 ارب روپے سے تجاوزکرگئی، سیمنٹ پر 11.32 ارب زیادہ وصولی ہونے سے 77 ارب 71 کروڑ کی وصولی ہوئی، سوڈا واٹر مشروبات پر ٹیکس وصولی 113 فیصد اضافے سے 36.50 ارب...
حیدرآباد(نیوز ڈیسک)حیدر آباد کی فضا میں مہنگائی کی گھٹن کو کم کرنے کے لیے سستی سبزی بازار کی آمد نے تازہ ہوا کا در کھول دیا ہے۔ سستی سبزی بازار کے قیام نے عوام کے دلوں میں خوشی کی ایک لہر دوڑا دی، یہاں، جہاں عام بازاروں میں سبزیوں کے دام آسمان کو چھو رہے ہیں، شہریوں نے صرف 10 روپے فی کلو سبزیاں خریدیں۔ حیدر آباد میں منتخب نمائندوں نے مہنگائی کے ستائے ہوئے عوام کے لیے ایک بازار کھولا ہے، ایک روزہ سستی سبزی بازار کے قیام نے امیدوں کو روشنی بخشی اور شہریوں کو بڑی تعداد میں خریداری کے لیے کھینچ لیا۔ لطیف آباد کے علاقے 12 نمبر میں یونین کونسل 109 کے چیئرمین اور دیگر نمائندوں...
اسلام آباد: وفاقی حکومت کے ریونیو میں ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 207 ارب روپے کا اضافہ ہوگیا۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی ایک دستاویز کے مطابق وفاقی حکومت نے سال 2023-24 میں 577 ارب روپے جمع کیے ہیں، اس طرح حکومت کے ریونیو میں ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 207 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ دستاویز کے مطابق سگریٹس، سیمنٹ، مشروبات، ایئر ٹکٹ، کھاد پر ٹیکس ریونیو میں اضافہ ہوا ہے۔ اسی طرح پیٹرولیم ، دودھ، کریم، جوسز، سیرپ، الکوحل سے بھی ٹیکس وصولی بڑھی ہے۔ ایف بی آر کے مطابق گزشتہ سال کی نسبت 56 فیصد زیادہ ایکسائز ڈیوٹی وصول کی گئی ہے۔ دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ سگریٹس پر ڈیوٹی...
نادرا کی جانب سے شہر قائد میں نئی سروس متعارف کرائی گئی ہے، جس سے شہریوں کو بڑی سہولت ملے گی۔ حکام کے مطابق شہریوں کو انتظار کی زحمت اور طویل قطاروں سے بچانے کے لیے نادرا کی جانب سے ایک اور اقدام کیا گیا ہے، جس کے تحت نادرا کراچی ریجن کی جانب سے شہر میں بائیکرز سروس متعارف کروائی جارہی ہے ۔ نادرا کی یہ نئی سہولت پیر کے روز سے شروع ہوگی، جس کے ذریعے شہری قومی شناختی کارڈز کے اجرا و تجدید سمیت دیگر امور سے مستفید ہوسکیں گے۔ حکام کا کہنا ہے کہ کراچی میں 3 بائیکرز جب کہ حیدرآباد اور میرپورخاص میں ابتدائی طور پر ایک،ایک بائیک کے ذریعے سروس شروع کی جارہی...
پیسہ کمانے کا شوق ہر انسان کو ہوتا ہے، اگر یہ شوق جنون میں بدل جائے تو انسان سوچنے لگتا ہے کہ اگر کم وقت اور محنت سے اکاؤنٹ میں رقم آنا شروع ہوجائے تو اس میں کیا برائی ہے، اس سے تو خاندان کا فائدہ ہی ہوگا۔ عام طور پر ایسی ہر کہانی کا آغاز انٹرنیٹ سے پیسہ کمانے کے خواب سے شروع ہوتی ہے۔ ایک ایسے ہی پاکستانی شہری نے ایک طویل عرصہ انٹرنیٹ سے پیسہ کمانے کی کوششوں میں صرف کردیا، بالآخر کئی سال بعد اسے کامیابی حاصل ہوئی اور اس کے اکاؤنٹ میں ایک بڑی رقم بھی آگئی۔ یہ بھی پڑھیں: سائبر کرائم: ریٹائرڈ فوجیوں کے اکاؤنٹس کے ذریعہ ٹیکس فراڈ کا انکشاف ہوا کچھ یوں کہ...
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے مطابق ملیر ایکسپریس وے سندھ بلکہ پاکستان کا سب سے بڑا پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ منصوبہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے قیوم آباد تا شاہ فیصل ملیر ایکسپریس وے کا افتتاح کردیا جس کا نام ذوالفقار علی بھٹو ایکسپریس وے رکھا گیا ہے۔ افتتاحی تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، سندھ کابینہ کے اراکین، پی پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو، قائم علی شاہ سمیت پارٹی کی دیگر سینئر قیادت موجود تھی۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے مطابق ملیر ایکسپریس وے سندھ بلکہ پاکستان کا سب سے بڑا پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ منصوبہ ہے، آج قیوم آباد سے شاہ فیصل تک ملیر ایکسپریس وے پروجیکٹ کے 9.1 کلومیٹر کا جزوی افتتاح...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)قومی بچت اسکیموں کے تحت پاکستانی شہریوں کو حکومت کی جانب سے منافع فراہم کیا جاتا ہے۔ حکومت ان سرٹیفکیٹس کو چھوٹے اور درمیانے درجے کے سرمایہ کاروں کی ضروریات اور مطالبات کو پورا کرنے مقصد کے ساتھ سرمایہ کاری پر دو سالانہ منافع شروع کیا۔ تین سال کی مدت کے ساتھ سرمایہ کاری کی پیشکش عام لوگوں کے لیے دستیاب ہے، چھ ماہ کی ہر مدت کی تکمیل پر سرمایہ کاروں کو منافع ادا کیا جاتا ہے۔ ان میں سرمایہ کاری کی کوئی حد نہیں ہے کیونکہ شہری کسی بھی رقم میں سرٹیفکیٹ خرید سکتے ہیں۔ اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹس کے لیے منافع کی شرح پہلے پانچ دو سالہ منافع کے لیے 11.60 فیصد مقرر کی گئی ہے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پوسٹ کلیئرنس آڈٹ (پی سی اے) ساؤتھ نے دھوکہ دہی سے سولر پینل کی درآمدات کے ذریعے 106 ارب روپے پر مشتمل ایک اور بڑے منی لانڈرنگ اسکینڈل کا پردہ فاش کیا ہے۔ بزنس ریکارڈر کی رپورٹ کے مطابق تفصیلات کے مطابق مبینہ طور پر دو بھائیوں کی سربراہی میں اس آپریشن میں، پشاور اور لاہور میں سات شیل کمپنیوں کے ایک جدید ترین نیٹ ورک کو استعمال کرتے ہوئے اس اسکینڈل کو تیار کیا۔ پی سی اے کے مطابق مجرموں نے سولر پینل کی قیمتوں میں 500 فیصد تک اضافہ کیا، پینلز کو $0.35-0.70 فی واٹ کے حساب سے درآمد کیا جس کی اصل قیمت چین میں صرف $0.15 فی واٹ تھی۔ اس اسکیم میں مختلف کمرشل...