Daily Mumtaz:
2025-11-03@19:30:01 GMT

بجلی ایک روپے 22 پیسے فی یونٹ سستی

اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT

بجلی ایک روپے 22 پیسے فی یونٹ سستی

 

ملک بھر کے صارفین کیلئے بجلی ایک روپے 22 پیسے فی یونٹ سستی کردی گئی  ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی ایک روپے 23 پیسے فی یونٹ سستی کی گئی ،بجلی کی قیمتوں میں کمی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔
ملک بھر کے صارفین کیلئے دسمبر کے ایف سی اے کی مد میں کمی کی گئی ،جبکہ کے الیکٹرک صارفین کیلئے نومبر کے ایف سی اے کی مد میں بجلی سستی کی گئی۔
ملک بھر کے صارفین پر قیمت میں کمی کا اطلاق فروری کے بلوں پر ہوگا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل, پیٹرول اور ڈیزل مہنگا , ایل پی جی کی قیمت میں کمی

حکومتِ پاکستان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کرتے ہوئے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتیں بڑھا دی ہیں، جبکہ عوام کو کچھ ریلیف ایل پی جی کی قیمت میں کمی کی صورت میں ملا ہے۔ وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 43 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 265 روپے 45 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل 3 روپے 2 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوکر اب 278 روپے 44 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔ دوسری جانب اوگرا  نے ایل پی جی  کی قیمت میں کمی کردی ہے۔ اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے 89 پیسے کمی کی گئی ہے۔ اب ایل پی جی کی نئی فی کلو قیمت 201 روپے 60 پیسے مقرر کی گئی ہے۔  اسی طرح 11.8 کلوگرام کے گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں بھی 69 روپے 44 پیسے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2 ہزار 378 روپے 89 پیسے ہوگئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے ہی ہوگیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت اب بجلی نہیں خریدے گی ،وزیر توانائی اویس لغاری
  • صارفین پر بوجھ ڈالے بغیر 1.2 کھرب روپے کا گردشی قرضہ ختم کر رہے ہیں، وزیر توانائی
  • چینی عوام کی پہنچ سے دور، مختلف شہروں میں قیمت 220 روپے کلو تک پہنچ گئی
  • ملک میں چینی کی قیمت 210 روپے فی کلو تک پہنچ گئی
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل, پیٹرول اور ڈیزل مہنگا , ایل پی جی کی قیمت میں کمی
  • اسمارٹ میٹرز کی تنصیب کے کام کا آغاز کردیا گیا
  • پٹرول 2.43، ڈیزل 3.02، مٹی کا تیل 3.43 روپے لٹر مہنگا
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا
  • آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا
  • حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا