کار ساز کمپنیوں نےاپنی مقبول ترین گاڑیوں پر بڑی آفر لگادی
اشاعت کی تاریخ: 9th, March 2025 GMT
کراچی(کامرس ڈیسک)رمضان المبارک میں چنگان پاکستان اور کِیا، بینک الفلاح اور حبیب میٹرو کے ساتھ شراکت میں کار خریداروں کے لیے ایک شاندار موقع لے کر آئے ہیں تاکہ وہ آسانی سے اپنی خوابوں کی گاڑی گھر لے جا سکیں۔ خصوصی فنانسنگ آپشنز، نمایاں بچت کے ساتھ یہ محدود مدت کی پیشکش خریداروں کی عید کی خوشیوں کو مزہ دوبالا کردے گی۔
بالکل نئی کیا EV5 Air حاصل کریں، کمپنی نےحبیب میٹرو کے ساتھ شراکت کرتے ہوئے یہ منصوبہ شروع کیا جس کا ماہانہ کرایہ 128,854 روپے ہوگا، اور فکسڈ ریٹ KIBOR +1% پر دستیاب ہے۔
گاڑیوں کے شوقین آج ہی اپنے قریبی کیا ڈیلرشپ پر معلومات لے سکتے ہیں یا پھر 021-111-111-542 نمبر پر کال کریں.
چنگان ایلسون
سیڈان کے شوقین افراد کے لیے چنگان السون ایک بہترین انتخاب ہے، 3,749,000 روپے اس کی ابتدائی قیمت ہے،ایندھن کی بچت والی کار روزمرہ کے سفر اور طویل ڈرائیوز، دونوں کے لیے موزوں ہے۔
رمضان کی اس خصوصی آفر کے تحت، السون کے تمام ویریئنٹس پر 1,00,000 روپے کا انوائس ڈسکاؤنٹ دیا جا رہا ہے، جو اسے مزید سستی بنا دیتا ہے۔ جدید ڈیزائن، ایڈوانس فیچرز، اور شاندار آرام کے ساتھ، السون ایک اسٹائلش اور قابل اعتماد گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کے لیے ایک بہترین سرمایہ کاری ہے۔
چنگان اوشان X7
اگر آپ ایک لگژری SUV کے خواہشمند ہیں، تو چنگان اوشان X7 آپ کو ایک بے مثال ڈرائیونگ کا تجربہ فراہم کرتا ہے۔ اس کی قیمت 8,099,000 روپے ہے، یہ فیچر سے بھرپور SUV، جس کے درج ذیل فوائد بھی ہیں۔
2,00,000 روپے کا انوائس ڈسکاؤنٹ
2,50,000 روپے کی پری پیڈ پیریوڈک مینٹیننس (PPM)
80,000 روپے کی ایکسیسریز (یہ سہولت صرف X7 فیوچر سینس 5-سیٹر ویریئنٹ پر دستیاب ہے)
یہ محدود مدت کی آفر ان لوگوں کے لیے ایک بہترین موقع ہے جو اپنی گاڑی کو اپ گریڈ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، بینک الفلاح کی آسان فنانسنگ، رعایتی انشورنس، اور نمایاں قیمت میں کمی کے ساتھ، چنگان گاڑی میں سرمایہ کاری کرنے کا یہ بہترین وقت ہے۔
مزیدپڑھیں:سیمنٹ کے فی بیگ کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ، کتنے کا ہوگیا؟
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کے ساتھ 000 روپے کے لیے
پڑھیں:
کوئٹہ میں روٹی 10 روپے سستی، قیمت 30 روپے مقرر
کوئٹہ (نیوز ڈیسک)کوئٹہ میں روٹی کی قیمت میں 10 روپے کی کمی کردی گئی، 360 گرام کی قیمت 30 روپے مقرر کی گئی ہے۔ صارف خوش ہیں جبکہ تندور مالکان نے قیمتوں کو مسترد کردیا۔
کوئٹہ میں ضلعی انتظامیہ کا اہم اقدام آٹے کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو پہنچادیا، روٹی کی قیمت میں 10 روپے کمی کردی، 360 گرام کی روٹی اب 40 کی بجائے 30 روپے میں فروخت ہوگی۔
صارفین نے روٹی کی قیمت میں کمی پر خوشی کا اظہار کیا ہے جبکہ تندور مالکان نے روٹی کی قیمت میں کمی کے فیصلے کو مسترد کردیا۔
ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے سرکاری نرخ کی خلاف ورزی پر کارروائی کی جائے گی۔
مزیدپڑھیں:ملتان میں آزادی صحافت پر حملہ، سینیئر صحافی ارشد ملک اغواء ، صحافتی تنظیمیں سراپا احتجاج ،بازیابی کا مطالبہ